... loading ...
بھار ت میں دہلی میونسپل کارپوریشن نے نوٹس کے بغیر جہانگیر پوری کی جامع مسجد کے دروازوں سمیت بہت سی املاک کو مسمار کر دیا۔ سپریم کورٹ نے اس کارروائی کو روکنے کے احکامات جاری کیے تھے، تاہم اس کے باوجود توڑ پھوڑ کی کارروائی جاری رہی۔بھارتی دارالحکومت دہلی میں بدھ کی صبح اچانک مسلم اکثریتی علاقے جہانگیر پوری میں پولیس فورسز کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) نے توڑ پھوڑ کی کارروائی شروع کر دی اور آنا فانا مقامی جامع مسجد کی دیوار اور دروازوں سمیت آس پاس کی بہت سی دکانوں کو بھی مسمار کر دیا۔چند روز قبل اسی علاقے میں مسلم مخالف فسادات ہوئے تھے، جس میں جھڑپوں کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ اس واقعے کے بعد ہی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما نے اس علاقے میں کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم سی ڈی سے کہا تھا کہ وہ فسادات میں ملوث افراد کی املاک کو تباہ کر دے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن نے صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کاروائی غیر قانونی تجاوزات کے خلاف شروع کی گئی تھی اور کسی کے حکم پر ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔ تاہم مقامی مسلمانوں کا کہنا ہے کہ انہیں اس سلسلے میں پہلے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا اور صبح توڑ پھوڑ شروع ہونے کے بعد انہیں اس کا علم ہوا۔جہانگیر پوری میں ہندوں کی بھی آبادی ہے، تاہم توڑ پھوڑ جامع مسجد کے علاقے میں کی گئی اور اس کی زد میں بیشتر مسلمانوں کی املاک آئی ہیں۔ کارروائی شروع ہوتے ہی مسلم تنظیموں نے سپریم کورٹ سے کارروائی روکنے کے لیے رجوع کیا۔عدالت نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے فوری طور پر اسے روکنے کا حکم دیا، تاہم حکام کے مطابق انہیں کوئی نوٹس نہیں ملا ہے اور انہوں نے توڑ پھوڑ کا یہ سلسلہ جاری رکھا۔ چند گھنٹے بعد جب عدالت کا حکم جہانگیر پوری میں کارروائی کرنے والے حکام تک پہنچایا گیا تب عمارتیں ڈھانے کا عمل روک دیا گیا۔سپریم کورٹ سے رجوع کرنے والی تنظیم جمعیت علما ہند کے ایک ترجمان نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا، ”افسوس کی بات تو یہ ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہو رہا، اور اس بہانے سے املاک ڈھانے کا عمل جاری ہے کہ انہیں ہدایات کا انتظار ہے۔ہندو قوم پرست جماعت بھارتی جنتا پارٹی کی زیرِ اقتدار ریاستوں میں حکام نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے اس نئی پالیسی پر عمل شروع کر رکھا ہے، جس کے تحت فساد برپا کرنے والوں کے مکانات کو مسمار کرنا ہے۔ اس کی ابتدا ریاست یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان مسلمان مظاہرین کے خلاف کی تھی، جو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔حیرت کی بات یہ ہے کہ اس طرح کے واقعات کے بعد کسی تفتیش یا عدالتی کارروائی کے بغیر ہی مقامی انتظامیہ مسلمانوں کو مورد الزام ٹھرا کر ان کے املاک تباہ کر رہی ہے ماہرین کے مطابق جمہوری طرز حکومت میں اس طرح کی سزا غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے۔ لیکن سخت گیر اور قوم پرست ہندو اس کی ستائش کرتے ہیں۔ یو پی کے بعد سے بی جی پی والی ریاستوں میں متعدد بار مسلمانوں کے خلاف یہ کارروائی کی جا چکی ہے۔ جب بھی کوئی فساد ہوتا ہے، تو سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان مسلمانوں کا ہوتا ہے، تاہم اس کی ذمہ داری بھی انہیں پر عائد کی جاتی ہے اور پھر انہیں کے خلاف کارروائی بھی ہوتی ہے۔چند روز قبل ہی کی بات ہے ریاست مدھیہ پردیش میں رام نومی کے جلوس کے دوران تصادم کے واقعات کے بعد کھرگون کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے پانچ علاقوں میں مکانوں اور دکانوں کو مسمار کرنے کی مہم شروع کی تھی۔یہ تمام مکانات اور دکانیں مسلمانوں کی تھیں۔ وہاں کے کم از کم 45 مکانوں اور دکانوں کو مسمار کیا جاچکا ہے، جن میں 16 مکانات اور 29 دکانیں شامل ہیں۔ کئی حلقوں کی جانب سے نکتہ چینی کے باوجود ریاستی حکومت نے اس کارروائی کو درست ٹھہرایا ہے۔ دہلی میں فسادات ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماں نے اسی طرز پر دہلی میں بھی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے دوسرے روز ہی حکام بلڈوزر کے ساتھ جہانگیر پوری پہنچ گئے۔بھارت کے مختلف علاقوں میں ہندو مسلم تنا اب بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، جس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خاص طور پر دارالحکومت دہلی میں ان واقعات کا ہونا کافی تشویش ناک ہے، جہاں فروری 2020 میں بھی فسادات کے دوران 50 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ جس میں سے بیشتر مسلمان تھے۔دہلی میں ہونے والے 2020 کے مسلم مخالف فسادات کے بعد بھی دہلی پولیس نے زیادہ تر واقعات میں مسلمانوں کے خلاف ہی کارروائی کی تھی، جن میں سے بہت سے اب بھی جیلوں میں قید ہیں۔جہانگیر پوری کیس میں بھی معاملہ کچھ ایسا ہی ہے۔ ہندو رہنماوؤں کے خلاف کیس بغیر اجازت کے جلوس نکالنے کا درج کیا گیا ہے جبکہ مسلم برادری کے خلاف سخت قوانین کے تحت فساد بھڑکانے کے مقدمات درج کر کے گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔
دھماکہ اس قدر شدید تھا ٹرین کی بوگیوں کے پرخچے اڑ گئے، قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس پارک کی گئی کم و بیش 10 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں ٹرین میں سکیورٹی اہلکار اور ان کے فیملی ممبرز خواتین و بچے سوار تھے، منگل سے شروع ہونیوالی عید الاضحیٰ کی چھٹیاں منا...
رضاکار اپنے ملک واپس آرہے تھے بلباؤ میں ایئرپورٹ پولیس نے حملہ کیا رضاکاروں پر باسک پولیس کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی غزہ کی ناکہ بندی توڑتے ہوئے انسانی بنیاد پر فلسطینیوں کو امداد لے کر جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کو اسرائیل کی قید سے رہائی کے بعد ...
پاکستان ترقی میں جلد چین کے ہم قدم ہوگا،چین میں مزدوروں کی لاگت کافی مہنگی ہو چکی ہے اپنے پلانٹس و مشینری پاکستان لائیں، مشترکہ منصوبوں پر کام کریں، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرض نہیں سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی چاہیے، پاکستان ترقی میں جلد چین کے...
موجودہ حساس صورتحال میں قومی اتحاد اور اجتماعی فیصلوں کی پابندی انتہائی ضروری ہے ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جائے گا،ایرانی صدر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے سمیت ملک میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپ...
وزیر اعلیٰ کی گزشتہ ایک ہفتے میںگورنر خیبر پختونخوا کیساتھ مسلسل تین اہم ملاقاتیں،مولانا فضل الرحمان سے تبادلہ خیال،اپوزیشن کا ممکنہ اتحاد آئینی ترمیم کی راہ میںبڑی رکاوٹ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان یکساں موقف اختیار کرنے کی کوشش ، دونوں جماعتیںکافی حد تک قریب آچکی ہ...
3 جوان زخمی ،سیکیورٹی فورسز کا میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پولیس اور دہشتگردوںمیں فائرنگ کا تبادلہ،متعدد خوارج کے زخمی ہونے کی اطلاعات بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 15 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولی...
دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کا مختلف شہروں میں آپریشن لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار گرفتار،دھماکہ خیز موادبرآمد دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 13 دہشت گرد گرفتار کر لئے ۔سی ...
جنگ دوبارہ کرنی یا نہیں، اتوار تک فیصلہ کرینگے،دو چیزیں ہوسکتی ہیں اچھی ڈیل یا شدید بمباری صرف ایسا معاہدہ قبول کروں گا جس میں یورینیم افزودگی اور ذخیرے کا معاملہ حل ہو، صدر کی گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا ففٹی ففٹی چانس ہے، جنگ دوبارہ کرنی یا...
سابق وزیراعظم نے پہلے ہی کہہ دیا تھا میرے خلاف سازش کی جا رہی ہے جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، عدالت میں پٹیشن دائر کی جا رہی ہے، بانی کو سائفر کیس میں بیرونی سازش کا نشانہ بنایا گیا ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کی رہائی ،موجودہ حکمرانوں نے ملک کو مہنگائی، بدامنی،بے یقینی کی ...
ایران امریکا تنازع پرپاکستان کی ثالثی رنگ لانے لگی؟ ایران امریکا معاہدے کا 9 نکاتی مسودہ سامنے آگیا،جنگ بندی، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی، پابندیوں میں نرمی اور یورینیم تنازع پر تجاویز شامل دونوں فریقین فوجی، سویلین یا اقتصادی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے، ابتدائی م...
سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مختلف عدالتوں میں پیش عدالت نے تفتیش میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ سنایا،وکیل ملزمہ پنکی منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو قتل اور منشیات کے مجموعی طور پر 18 مقدمات میں سخت سیکیورٹی کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرکے مخ...
امریکا کی جانب سے ایسا کوئی مطالبہ موصول نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اپنے پانی کے ایک قطرے پر سمجھوتہ نہیں کرے گا،ہفتہ وار بریفنگ پاکستان نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکا کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی خبروں کو دوٹوک انداز میں مسترد کردیا ہے۔اسلام ا...