... loading ...
سابق وزیراعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ سپریم کورٹ جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی غیر ضروری سمجھتا ہوں اور ان کے خلاف دائر کیس غلطی تھی، توشہ خانہ سے چیزیں 50 فیصد قیمت ادا کرکے خریدیں، ہمارے خلاف کرپشن یا کوئی اسکینڈل نہیں آیا، فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت ، وہ کیسے پیسے لے سکتی ہے، کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے، شہبازشریف ابھی سے انجینئرنگ کررہا ہے، یہ اپنے افسران لگا کرمیچ فکس کریں گے، یہ کوشش میں ہیں نواز شریف کے کیس ختم ہوں، یہ نیب ایف آئی سے کیسز ختم کرائیں گے،اتحادیوں کوٹکٹ دے کرسبق سیکھا ہے اتحادی نہیں ہونے چاہئیں، کسی الیکٹ ایبل کو ٹکٹ نہیں دوں گا،اسٹیبلشمنٹ تین تجاویز لیکرآئی، الیکشن والی تجویز سے اتفاق کیا، میں استعفے اور تحریک عدم اعتمادکی تجویز کیسے مان سکتا تھا،متحد فوج پاکستان کی ضرورت ہے، ہم مسلمان ملک ہیں، مضبوط فوج ہماری سلامتی کی ضامن ہے،آزاد خارجہ پالیسی عوام کے مفاد کے لیے ہوتی ہے، قوم کو آزادی کیلئے نکلنا ہوگا، آزاد خارجہ پالیسی ہوتی تو یہ نہ ہوتا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پچھلے انتخابات میں ٹکٹوں پر توجہ نہیں دی تھی، اس بار ٹکٹس خود دیکھ کردوں گا ۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ اتحادیوں کوٹکٹ دے کرسبق سیکھا ہے کہ اتحادی نہیں ہونے چاہئیں، کسی الیکٹ ایبل کو ٹکٹ نہیں دوں گا۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف اس وقت سازش ہوئی جب چیزیں ٹھیک ہورہی تھیں،میری اس مافیا سے لڑائی تھی جو قیمتیں اوپر لے جارہی تھی۔ سابق وزیراعظم نے اعتراف کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کارروائی غیر ضروری سمجھتا ہوں، ان کے خلاف دائر کیس غلطی تھی، ریفرنس اس وقت وزارت قانون کی جانب سے بھیجا گیا تھا، وزیرقانون نے جسٹس قاضی کے مختلف فلیٹس اور اثاثوں پربریف کیا تھا، ہمیں غیر ضروری طورپرعدالتی محاذآرائی نہیں کرنی چاہیے تھی۔فرح خان سے متعلق انہوں نے کہا کہ فرح خان کے پاس عہدہ تھا نہ وزارت ، وہ کیسے پیسے لے سکتی ہے، اس سلسلے میں کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے۔عمران خان نے کہا کہ توشہ خانہ سے جو کچھ لیا وہ ریکارڈ پر ہے، ایک غیر ملکی صدر نے گھر آکر تحفہ دیا وہ بھی جمع کرا دیا،ساڑھے تین سال بعد ان کو توشہ خانہ ملا ہے تو یہ اللہ کا احسان ہے، توشہ خانہ سے چیزیں 50 فیصد قیمت ادا کرکے خریدیں، ہم نے توشہ خانہ کی چیزوں کی قیمت 15سے بڑھا کر 50 فیصد کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کرپشن یاکوئی اسکینڈل نہیں آیا،کوئی ڈیل کی ہے تو بتائیں، پی ٹی آئی کے سوا کسی جماعت کے پاس فارن فنڈنگ کا ریکارڈ نہیں، ہم نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی، پارٹی سے نکالے گئے شخص نے غلط کیس کیا، فارن فنڈنگ کیس تمام جماعتوں کے اکٹھا چلائیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی اے میں تبدیلیاں ہورہی ہیں اور 24 ارب کی تفتیش کرنے والوں کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شہبازشریف ابھی سے انجینئرنگ کررہا ہے، یہ اپنے افسران لگا کرمیچ فکس کریں گے،یہ کوشش میں ہیں نواز شریف کے کیس ختم ہوں، یہ نیب ایف آئی سے کیسز ختم کرائیں گے۔عمران خان نے کہا کوئی ایسی بات نہیں کروں گا جس سے ملک کو نقصان ہو، ہمارے لیے مضبوط فوج بہت ضروری ہے، میں اس لیے نہیں بول رہاکہ مضبوط ،متحد فوج پاکستان کی ضرورت ہے، ہم مسلمان ملک ہیں، مضبوط فوج ہماری سلامتی کی ضامن ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ روس کے دورے کے معاملے پر فوج آن بورڈ تھی، روس جانے سے پہلے جنرل قمر جاو ید باجوہ کو فون کیا جس پر جنرل باجوہ نے کہا کہ ہمیں روس جانا چاہیے۔عمران خان نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ تین تجاویز لیکرآئی، الیکشن والی تجویز سے اتفاق کیا، میں استعفے اور تحریک عدم اعتمادکی تجویز کیسے مان سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور پشاور میں جتنے لوگ نکلے پاکستان میں پہلے نہیں دیکھا، جب یہ میچ کھیلتے ہیں تو امپائرساتھ ملا کرکھیلتے ہیں، قوم سے اپیل ہے انہیں تسلیم نہ کیا جائے، اگر قوم نے اس سازش کو تسلیم کرلیا تو ملک کے ساتھ برا ہوگا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ انڈیا امریکا نے ڈو مور کی بات کی تو کوئی نہیں بولا، پاکستان نے امریکی جنگ سے بہت نقصان اٹھایا، روس سے ہتھیار، تیل،گندم اور گیس کی بات کی، روس گندم تیل 30 فیصد سستا دینے کو تیار تھا۔عمران خان نے کہا کہ میرے خلاف نومبر سے سازش شروع ہوئی اور جنوری میں تحریک عدم اعتمادلانے کا پلان ہوا، امریکی سفارتخانے نے ہمارے ناراض ایم این ایز سے ملاقاتیں کیں، امریکی دھمکی آنے کے بعد اتحادی بھی ان کے ساتھ مل گئے، ہمیں کہا گیا روس نہ جائیں، دوسری جانب ان کا اتحادی انڈیا تیل خرید رہا تھا، ہمیں کہا گیا روس کے خلاف یو این میں ووٹ دیں۔انہوں نے کہاکہ آزاد خارجہ پالیسی عوام کے مفاد کے لیے ہوتی ہے، قوم کو آزادی کیلئے نکلنا ہوگا، آزاد خارجہ پالیسی ہوتی تو یہ نہ ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام اسٹیبلشمنٹ نے دیا تھا لیکن الیکشن کمشنر کا انتخاب آزاد باڈی کو کرنا چاہیے۔
صدراور وزیراعظم کے درمیان ملاقات میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے ساتھ کشیدگی کے پیشِ نظر موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال، بھارت کے جارحانہ رویہ اور اشتعال انگیز بیانات پر گہری تشویش کا اظہار بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے ، پاکستان اپنی علاقائ...
پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ، کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے ، پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ اور یمر اسٹر...
دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا واضح ثبوت ہے ، رپورٹ دستاویز ثابت کرتی ہے پہلگام بھی پچھلے حملوں کی طرح فالس فلیگ آپریشن تھا، ماہرین پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ''را'' کا کردار بے نقاب ہوگیا، اہم دستاویز سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹی...
نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق زیرِ التوا کیسز کو نمٹایا جائے گا اپیل پر پہلے پیپر بکس تیار ہوں گی، اس کے بعد اپیل اپنے نمبر پر لگائی جائے گی ، رپورٹ رجسٹرار آفس نے 190ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق تحریری رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی۔تحریری رپورٹ...
تمام انسانوں کے حقوق برابر ہیں، کسی سے آپ زبردستی کام نہیں لے سکتے سوال ہے کہ کیا میں بحیثیت جج اپنا کام درست طریقے سے کر رہا ہوں؟ خطاب سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے ، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو ا...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...