... loading ...
وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب (آج) منگل کو ایوان صدر میں ہوگی تاہم حلف صدر کے بجائے چیئرمین سینیٹ لیں گے۔ذرائع کے مطابق وزراء کی حلف برداری کی تقریب (آج) منگل کی صبح 11 بجے ہوگی،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی وفاقی وزرا سے حلف لیں گے،اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے چیئرمین سینیٹ کو حلف سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔یاد رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نئی کابینہ کا حلف لینے میں معذرت کرلی تھی ۔ دوسری جانب نئی تشکیل پانے والی وفاقی کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کا فیصلہ ہوگیا ہے، حکومتی ذرائع کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کی وزارت پیپلزپارٹی کو دی جائے گی، سول ایوی ایشن مسلم لیگ ن، کامرس پیپلزپارٹی کو ملے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مواصلات جے یو آئی، دفاع مسلم لیگ ن، دفاعی پیداوار بی اے پی کو ملے گی، وزارت خزانہ اور اقتصادی امور مسلم لیگ ن کو ملے گی، جبکہ وزارت تعلیم اے این پی کو ملے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور انسانی حقوق پیپلز پارٹی، وزارت ہاؤسنگ جے یو آئی کو ملے گی، وزارت صنعت و پیداوار پیپلز پارٹی، اطلاعات مسلم لیگ ن، آئی ٹی ایم کیو ایم کو ملے گی۔ ذرائع کے مطابق بین الصوبائی رابطہ ق لیگ، داخلہ مسلم لیگ ن، امور کشمیر گلگت بلتستان پیپلز پارٹی کو ملے گی، وزارت قانون مسلم لیگ ن، وزارت صحت پیپلز پارٹی کو ملے گی، وزارت ثقافت مسلم لیگ ن، اوورسیز پاکستانیز پیپلز پارٹی کو ملے گی۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی امور، پیٹرولیم اور وزارت منصوبہ بندی اور پاور مسلم لیگ ن کو ملیں گی، وزارت تخفیف غربت ، نجکاری پیپلزپارٹی اور ریلوے کی وزارت مسلم لیگ ن کو ملے گی، مذہبی امور، سیفران، ریونیو کی وزارتیں مسلم لیگ ن کو ملیں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی بی اے پی، آبی وسائل کی وزارت پیپلز پارٹی کو ملے گی۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کابینہ 36 ارکان پر مشتمل ہوگی،پیپلز پارٹی کے 11، ن لیگ کے 14 اور جے یو آئی کے 4 وزراء حلف اٹھائیں گے۔انہوںنے کہاکہ باقی 7 وزارتیں اتحادیوں کو دی جائیں گی۔ دوسری جانب سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہم ابھی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے، بلوچستان میں آئے روز عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔
اپنے تمام ایم پی ایز کو ہر شہر میں احتجاج کی ہدایت کرتا ہوں، ہمارا رویہ آنے والے منگل کو مزید سخت ہوگا، پورا پاکستان دیکھے گا پی ٹی آئی ایک مٹھی ہو کر میدان میں نکل رہی ہے،وزیراعلیٰ پولیس نے اسلام آباد میں منتخب نمائندوں کو روکنے کیلئے فائرنگ کی،وقت نے ثابت کر دیا سائفر معامل...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے متعلقہ افسران کو بلا کر ہدایات دے دیں مجھے یقین دلایا ہے کہ مقدمات عید کے بعد لگ جائیں گے، سلمان اکرم راجا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عمران خان کے مقدمات عید کے بعد مقرر کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلم...
نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای اوز، پارٹی بوائز، سیاستدان، بیوروکریٹ شامل ہیں شوبز کی بیشتر شخصیات کے نام، نمبرز اور گھر کے پتے حاصل کرلیے گئے ہیں ،ذرائع قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ انمول پنکی کے کسٹمرز میں 881 اہم شخصیات شامل تھیں۔نجی کمپنیوں کے مالک، سی ای ا...
متحدہ قومی موومنٹ قیادت کی شہباز شریف سے ملاقات ،کسی بھی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی،ذرائع آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف پر بات کی،کراچی پیکیج اور کے فور پر گفتگو کی، اندرونی کہانی سامنے آگئیں متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ...
پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے کے ذریعے پاکستان کی پیشرفت روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، عوام کی ثابت قدم حمایت سے مسلح افواج دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں بلوچستان میں امن و استحکام اور ریاستی رٹ برقرار رکھنے کیلئے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلے، آپریشنل تیاری اور پیشہ و...
انکوائری کے دوران عدالت میںپیشی کے وقت پنکی کو موبائل فون دینے کا انکشاف سیکیورٹی میں کئی خامیاں سامنے آئیں ، ملزمہ کو غیر معمولی سہولتیں فراہم کی گئیں،رپورٹ کوکین گینگ کی سرغنہ انمول عرف پنکی کی عدالت میں پہلی پیشی کے دوران غیر معمولی پروٹوکول دیئے جانے کے معاملے پر کراچی پ...
نظم و ضبط، قیادت اور پیشہ ورانہ تربیت کی درخشاں روایات کا امین ہے،شہباز شریف ایران، امریکا جنگ نے خطے کو غیریقینی صورتحال، معاشی چیلنجز سے دوچار کر دیا،خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے محافظوں پر فخر ہے، جو ہماری خودمختاری کے نگہبان ہیں۔کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئ...
سکیورٹی فورسز کا خورج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع شیوا میں کامیاب کارروائی انڈین ا سپانسرڈشرپسندوں سے فائرنگ کا تبادلہ، اسلحہ ، گولہ بارود برآمد،آئی ایس پی آر سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 22 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئ...
امریکا ایران جنگ کے بادل پھر منڈلانے لگے،امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کی ایران جنگ دوبارہ چھڑنے کے امکان پر گفتگو ، ٹرمپ اس ہفتے قومی سلامتی ٹیم سے مشاورت کریں گے پینٹاگون نے ایران میں اہداف کا چنا ئوکرلیا، توانائی اور انفرااسٹرکچر سمیت مزید اہداف کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بن...
عالمی حالات کو جواز بناکر مہنگائی، عام آدمی 2 وقت کی روٹی سے محروم ہوگیا، سیاستدانوں کی کمپرومائز پالیسیوں نے جمہوریت کو کمزور کیا،22 مئی کو ملکگیرمہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروعہوگی حکمران امن و امان کے قیام میں سنجیدہ نہیں،ملک میں باغیانہ سوچ پروان چڑھ رہی ہے،مسلح گروہ فوجی...
تفتیشی افسر پر تشدد، دھمکیوں اور زبردستی مخصوص افراد کے نام لینے کیلئے دبائو ڈالنے کے سنگین الزامات عائد کردیئے میڈیا نمائندوں کے کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی ،صحافیوں کو دھکیل کر ملزمہ کے قریب آنے سے روکنے کی کوشش منشیات اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی نے...
فیصل ایدھی کے بیٹے سعد ایدھی بھی شامل، غزہ کو امداد پہنچانے کا ایک پرامن مشن ہے اسرائیلی فورسز نے گرفتارکرلیا،وطن واپس لانا پاکستان کی ذمے داری ہے،سعدایدھی غزہ کے لیے روانہ ہونے والے امدادی مشن میں شامل پاکستان کے سماجی کارکن سعد ایدھی سمیت متعدد بین الاقوامی کارکنوں کو اسرائ...