... loading ...
سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔ پیر کے روز آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے قانون ساز اسمبلی میں سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تاہم ان کے خلاف کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے چنانچے سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیر اعظم منتخب ہوگئے۔ شیڈول کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ دن ڈیڑھ بجے ہونا تھی لیکن متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی کو سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔سردار تنویر الیاس25 جولائی2021 کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے-15 باغ 2 سے کامیاب ہوئے تھے۔سردار تنویر الیاس کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقے بنگوئیں سے ہے۔ ان کے والد سردار الیاس سعودی عرب کے معروف کاروباری گروپ تمیمی میں اعلی عہدے پر فائز ہیں۔ ان کے چچا سردار صغیر چغتائی قانون ساز اسمبلی میں رکن تھے۔2021 کے انتخابات سے قبل آزاد پتن کے قریب حادثے کا شکار ہوئے تھے وہ گاڑی سمیت دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے ۔سردار تنویر الیاس کا نام پہلی مرتبہ اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس کی تعمیر شروع ہوئی۔ وہ اس شاپنگ مال کے شراکت داروں میں سے ایک ہیں۔گذشتہ چند سالوں سے ان کی سیاست میں دلچسپی پیدا ہوئی اور انہوں نے عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ سے قربت بڑھانا شروع کی۔ 2018 میں انہوں نے سینیٹ کے انتخابات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ کامیاب نہ ہو سکے۔ 2018 ہی میں انہیں پنجاب کی نگران کابینہ کا حصہ بنایا گیا۔پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کے قیام کے بعد انہیں پہلے سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا اور پھر وہ وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی مقرر ہوئے۔ اسی دوران انہوں نے آزاد کشمیر کی سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی۔ پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان کے ساتھ اختلافات کی بنا پر کئی تنازعات کا شکار ہوئے۔ پاکستان میں تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے جو کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا ویسا ہی کردار آزاد کشمیر میں سردار تنویر الیاس کا رہا ہے ۔25 جولائی2021 کو ہونے والے انتخابات جیتنے کے بعد سردار تنویر الیاس کوپی ٹی آئی حکومت میں سنیر وزیر بنایا گیا تھا۔ ایک ہفتہ قبل سردار تنویر الیاس ان 25 ایم ایل ایز میں شامل تھے جنہوں نے آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے وزیر اعظم سردار قیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کیے تھے ۔ سردار قیوم نیازی تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے مستعفی ہوگئے تھے ۔ چنانچے پیر18 جولائی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم کا انتخاب ہوا۔25 جولائی2021 کے انتخابات کے موقع پر تنویر الیاس کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کروائی گئی پانچ صفحات پر مبنی اثاثوں کی فہرست کے مطابق ان کے ملکیتی اثاثوں کی مجموعی مالیت لگ بھگ سات ارب روپے بنتی ہے۔ ان اثاثوں میں آزاد کشمیر میں جائیدادوں کے علاوہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے کئی علاقوں میں کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ، پلاٹ اور دکانیں شامل ہیں جبکہ اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس ، متعدد فلیٹس اور ہاسنگ سوسائٹیوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری بھی ظاہر کی گئی ہے۔جمع کروائی گئی تفصیلات میں ان کی اندرون و بیرون ملک جائیدادوں اور اثاثوں کی مجموعی مالیت ساڑھے سات ارب کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...