... loading ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیموں کی آئندہ 12 ماہ کی مصروفیات پر مشتمل مکمل بین الاقوامی کرکٹ سیزن کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مئی 2022 سے مئی 2023 تک پانچ مینز اور پانچ ویمنز غیرملکی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کا دور ہ کریں گی۔اس دوران قومی مینز کرکٹ ٹیم 7 ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 25 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں شامل یہ 7 ٹیسٹ میچز میں سے 2 سری لنکا، 3 انگلینڈ اور 2 نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جائیں گے۔آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل 12 ون ڈے انٹرنیشنل میچز ویسٹ انڈیز، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈزکے خلاف کھیلے جائیں گے۔اس عرصہ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ اور آئی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھی شرکت کرے گی۔ٹی ٹونٹی طرز کی کرکٹ میں ان دو ایونٹس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ 12 ماہ میں انگلینڈ کے خلاف 7 ، ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 اور نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔ نیوزی لینڈکی ٹیم اپریل 2023 میں دورہ پاکستان میں پانچ ون ڈیانٹرنیشنل سمیت پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے گی۔ دوسری جانب، قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بھی آئندہ 12 ماہ میں چیلجنگ کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔اس دوران قومی خواتین کرکٹ ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں 8 انٹرنیشنل سیریزکھیلے گی۔ان انٹرنیشنل سیریز میں آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ، آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمزاور اے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ بھی شامل ہیں۔سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے مئی میں پاکستان آئے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاکستان آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے کسی میچ کی میزبانی کرے گا۔مہمان ٹیم کے اس دورہ میں تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی شامل ہیں۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر میں چین روانہ ہوگی، جہاں وہ ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔ پھر اکتوبر نومبر میں آئرلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس دوران مہمان ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔اْدھر پاکستان شاہینز کی بھی 19ویں ایشین گیمز میں شرکت یقینی ہے، تاہم پی سی بی پاکستان شاہینز کے لیے مزید کرکٹ سیریز کے انعقاد کے لیے کوشاں ہے۔پاکستان کی انٹرنیشنل سیریز (مئی 2022تا اپریل 2023، مقررہ تاریخوں/مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائیگا)24 مئی تا 5 جون کو سری لنکا ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ کراچی (3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی) ،5 تا 12 جون کو ویسٹ انڈیزمینز کرکٹ ٹیم کا دورہ راولپنڈی (3 ون ڈیانٹرنیشنل میچز)،جولائی تا اگست کو پاکستان مینز ٹیم کا دورہ سری لنکا (2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈیانٹرنیشنل میچز)،12 تا 24 جولائی کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی بیلفاسٹ میں سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت (4 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،25 جولائی تا 8 اگست کو قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت (7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،اگست میں پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈز (تین ون ڈیانٹرنیشنل میچز)،یکم تا 17 ستمبر کو اے سی سی مینز ٹی ٹونٹی کپ کے لیے قومی مینز کرکٹ ٹیم کی سری لنکا روانگی (5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،10 تا 25 ستمبر کو پاکستان ویمنز اور پاکستان شاہینز کا 19ویں ایشین گیمز میں شرکت کے لیے چین کے شہر گانگزو کا دورہ،ستمبر تا اکتوبرکو انگلینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (7 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،15 اکتوبر تا 15 نومبر کو آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ،30 اکتوبر تا 19 نومبر کو آئرلینڈ ویمنز کا دورہ لاہور/کراچی (3 ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،نومبرتا دسمبر کو انگلینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (3 ٹیسٹ میچز)،نومبرتادسمبر کواے سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ ( 8 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،دسمبرتاجنوری کونیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈیانٹرنیشنل میچز)،4 جنوری تا یکم فروری کو پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ آسٹریلیا (3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز)،جنوری میں ویسٹ انڈیز مینز ٹیم کا دورہ پاکستان (3 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز)،جنوری تا فروری کو آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جنوبی افریقہ،2 تا 26 فروری کوآئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، جنوبی افریقہ،اپریل تا مئی کونیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورہ پاکستان ( 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز) کھیلے جائینگے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...