... loading ...
پاور ڈویژن حکام نے وزیرِ اعظم میاں محمد شہبازشریف کو کام نہ کرنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے نیب کے خوف کی وجہ سے کوئی کام نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت توانائی ڈویژن کا بجلی کی لوڈشیڈنگ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں پاور ڈویژن حکام نے وزیرِ اعظم کو کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے نیب کے خوف کی وجہ سے کوئی کام نہیں کیا۔ وزیرِ اعظم کو پاور ڈویژن حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے خوف سے فیصلہ سازی متاثر ہوئی، ایل این جی بروقت نہیں خریدی جا سکی۔ ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن حکام نے بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کو سابقہ حکومت کی نااہلی کی چارج شیٹ پیش کر دی۔ ذرائع کے مطابق حکام نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ بجلی کی قلت نہیں، کارخانے ایندھن نہ ہونے اور فنی خرابیوں کے باعث بند پڑے ہیں۔ انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ 18 بجلی گھروں کے بعض غیر فعال یونٹس فنی نقائص پر ایک سال سے بند ہیں۔ پاور ڈویژن حکام نے بریفنگ کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بتایا کہ 7 پاؤر پلانٹس ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند پڑے ہیں جبکہ 18 پاور پلانٹس میں بیلٹ ٹوٹنے اور تاریں خراب ہونے جیسے مسائل پائے گئے ہیں۔ توانائی ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق کئی پاور پلانٹس ایندھن نہ ملنے پر بند ہیں، سابقہ حکومت میں فنی خرابیاں دور کرنے، بر وقت مرمت اور فاضل پرزوں کی تبدیلی نہیں کی گئی، زیادہ تر خرابیاں انتظامی نوعیت کی اور کچھ کا تعلق پالیسی فیصلوں سے ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بتایا گیا کہ بندش کے شکار 18 پاؤر پلانٹس میں پورٹ قاسم، گدو، مظفر گڑھ، کیپکو، جامشورو اور دیگر شامل ہیں، ایندھن نہ ہونے سے بند پاؤر پلانٹس میں نندی پور، ساہیوال کول جیسے سستی بجلی بنانے والے کارخانے بھی شامل ہیں۔ پاؤر ڈویژن حکام نے بتایا کہ یہ بندش کے شکار پاؤر پلانٹس 5 ہزار 751 میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتے ہیں، ان میں سے 9 پاؤر پلانٹس دسمبر 2021ء سے بلوں کی عدم ادائیگی اور ایندھن کے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔ حکام نے وزیر اعظم کو بتایا کہ یہ 9 پاؤر پلانٹس 3 ہزار 535 میگا واٹ مجموعی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، فنی خرابیوں کے سبب بند 18 کارخانے 3 ہزار 605 میگا واٹ مجموعی بجلی بنا سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صورتِ حال پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے نقائص اور فنی خرابیاں فوری دور کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حکام کو ہدایت کی کہ عوام لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلا ہیں، خدارا احساس کریں، ایسی غفلت اور لاپروائی ناقابلِ برداشت ہے، اس حوالے سے فوری اقدامات کریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...