... loading ...
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہوا جس میں ممبران الیکشن کمیشن کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔الیکشن کمیشن نے ملکی حالات کوسامنے رکھتے ہوئے اورڈیجیٹل مردم شماری جس کا فیصلہ ابھی تک نہ ہوسکا اس کا انتظار کئے بغیر 2017کی مردم شماری اور آبادی کے اعدادوشمار کے مطابق فوری طور پر قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقہ جات کی حلقہ بندی (Delimitation) کے کام کا آغاز کر دیا ہے اور حکم دیا ہے کہ یہ کام ہنگامی بنیادوں پر 4 ماہ کے اندر مکمل کیا جائے ۔ مزید صوبائی حکومتوں کو تحریر کیا جائے کہ نقشہ جات ودیگر ڈیٹا فوری طورپر الیکشن کمیشن کو مہیا کریںتاکہ الیکشن کمیشن اس کام کی بروقت تکمیل یقینی بنائے ۔ الیکشن کمیشن نے سیکرٹری الیکشن کمیشن او ر سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ وہ بدھ مورخہ 13اپریل 2022 کو الیکشن کمیشن کے سامنے عام انتخابات کے لئے مکمل ایکشن پلان پیش کریں تاکہ تمام امور کی مانیٹرنگ اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔اس موقع پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ملک میں بہتری ، جمہوری عمل کے تسلسل، شفافیت اور Rule of Law کے لئے اپنا آئینی کردار ادا کررہا ہے اور آئندہ بھی اسے یقینی بنائے گا۔مزید برآ ں الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن نے حکومت پاکستان اور فنانس ڈویژن کو مراسلہ تحریر کیا کہ صوبہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد کے لئے ضروری فنڈز فوراً مہیا کئے جائیں کیونکہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پہلے ہی تاخیر کا شکار ہوچکا ہے مزید التوا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوگی ۔ فنانس ڈویژن کے مشورے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ا ی سی سی کی منظوری کے لئے سپلیمنٹری گرانٹ کی سمری بھیجی جو کہ ای سی سی نے منظوری کے بعد کیبنٹ کی منظوری کے لئے بھجوائی ۔کیبنٹ نے سمری کی منظوری دی اور فنانس ڈویژن نے فنڈز کی منظوری کا مراسلہ بھی الیکشن کمیشن کو ارسال کردیا کہ الیکشن کمیشن کی ضرورت کے مطابق فنانس ڈویژن الیکشن کمیشن کو ضروری فنڈز مہیاکرے گا ۔ لیکن جب الیکشن کمیشن کے افسران نے فنانس ڈویژن کے افسران سے ان فنڈز کو Release کرنے کے لئے رابطہ کیا تو بتایا گیا کہ ابھی تک حکومت پنجاب نے اپنے حصہ کے فنڈز کے لئے ضروری این او سی فراہم نہیں کیا جس کی وجہ سے پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لئے مطلوبہ فنڈز الیکشن کمیشن کو فراہم نہیں کئے جاسکتے۔الیکشن کمیشن نے اجلاس میں اس بات کا سختی سے نوٹس لیا اور کہا کہ آئینی اور قانونی طور پر الیکشن کمیشن مالی اور انتظامی طور پر خود مختار ادارہ ہے اور حکومت پاکستان اور تما م صوبائی حکومتیں الیکشن کمیشن کو مکمل انتظامی اور مالی تعاون کی پابند ہیں لیکن مختلف وجوہات کو جواز بنا کر الیکشن کمیشن کو اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پورے کرنے میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے مذکورہ بالا وجوہات اور پنجاب لوکل گورنمنٹس انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کیا کہ فیڈرل سیکرٹری فنانس اور چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کیا جائے اور ان دونوں عہدیداران کے سننے کے بعد الیکشن کمیشن کوئی مناسب فیصلہ کرسکے ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ این اے 33ضلع ہنگو کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جو کہ 10اپریل2022 کو ہونا تھی او رقومی اسمبلی کی تحلیل اور سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کی وجہ سے معطل کی گئی تھی ۔اب مذکورہ بالا حلقہ میں پولنگ مورخہ 17اپریل 2022 کو ہوگی ۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات کیلئے ووٹر لسٹوں کی اپڈیشن اور نظرثانی کا کام ہنگامی بنیادوں پر تیز کیا جائے اور جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...