... loading ...
فروری میں دہشت گردی میں کمی کے بعد مارچ میں جنگجو حملوں میں بھی دو گنا اضافہ ہوا ، دہشت گردی کے رجحانات پر نظر رکھنے والے اسلام آباد میں قائم آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ماہ مارچ میں ملک میں سلامتی کی صورتحال میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ اضافہ کا یہ رجحان محض عارضی ہے یا آنے والے مہینوں میں اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز (PICSS) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق مارچ کے مہینے کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں بالترتیب چار گنا اور نو گنا اضافہ دیکھا گیا۔ مارچ میں عسکریت پسندوں نے 26حملے کیے جن میں 115افراد مارے گئے جن میں 31سکیورٹی فورسز کے اہلکار، 70شہری اور 14عسکریت پسند شامل ہیں اور 288افراد زخمی ہوئے جن میں 63سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور 225 عام شہری شامل ہیں جبکہ عسکریت پسندوں نے فروری 2022 کے مہینے میں ملک بھر میں13حملے کیے تھے، جن میں 25افراد ہلاک اور 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔ مارچ2022 میں سب سے زیادہ حملے بعد خیبر پختونخوا(کے پی)میں ہوئے، اس کے بعد سابقہ فاٹا(کے پی کے قبائلی اضلاع)اور بلوچستان میں حملے ہوئے۔ PICSS نے خیبر پختونخوا(کے پی)میں عسکریت پسندوں کے نو حملے ریکارڈ کیے ہیں جن میں 77 افراد مارے گئے، جن میں سکیورٹی فورسز کے 11اہلکار، چار عسکریت پسند، اور 62شہری شامل ہیں، جبکبہ 216افراد زخمی ہوئے، جن میں سکیورٹی فورسز کے27 اہلکار اور 189شہری شامل ہیں۔ سابقہ فاٹا (کے پی کے قبائلی اضلاع)میں عسکریت پسندوں نے آتھ حملے کیے جن میں22 افراد مارے گئے، جن میں نو سکیورٹی فورسز کے اہلکار اور نوعسکریت پسند شامل تھے، جب کہ 12 افراد زخمی ہوئے، جن میں آتھ عام شہری اور چار سیکیورٹی فورسز کے اہلکار تھے۔ بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے چھ حملے ریکارڈ کئے گئے، جن میں سکیورٹی فورسز کے 11 اہلکار اور تین عام شہری ہلاک جبکہ 60 افراد زخمی ہوئے، جس میں32 سکیورٹی فورسز اہلکار اور28 عام شہری شامل تھے۔ سندھ میں عسکریت پسندوں کے تین حملے ریکارڈ کیے گے جس میں ایک عام شہری ہلاک – پنجاب میں اس ماہ کے دوران کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔ دریں اثنا، پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف 13 کاروائیاں کیں جن میں 38 مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا اور 29 ہلاک ہوئے۔ سب سے زیادہ گرفتاریاں صوبہ خیبر پختونخوا(کے پی)میں ہوئیں۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...