... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد اور بیرون سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ وہ مستعفی نہیں ہونگے، اتوار کو اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر جو بھی فیصلہ آئے گا ، اس کے بعد مزید تگڑا ہو کر سامنے آؤں گا ، خوش فہمی میں نہ رہیں کہ عمران خان خاموش ہو کر بیٹھ جائیگا، مقابلہ کرنا آتا ہے کسی صورت سازش کو کامیاب نہیں ہونے دوں گا،جمعرات کی شب قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ میں براہ راست آپ سے مخاطب ہوں، آج میں نے بہت اہم بات کرنی ہے پاکستان اس وقت ایک فیصلہ کن وقت پرہے ہمارے سامنے دو راستے ہیں کون ساراستہ لینا ہے قوم کو بتانا چاہتاہوں میری طرح کاشخص سیاست میں کیوں آیا دوسرے سیاستدانوں کو دیکھیں انہیں سیاست سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا قائداعظم ہندوستان میں بڑے وکیل تھے سیاست میں آنے سے پہلے ان کی حیثیت تھی۔وزیراعظم نے سیاسی میدان میں قدم رکھنے کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ سیاست شروع کی تو اپنے منشور میں 3 نکات رکھے سب سے پہلے انصاف! طاقتوروں کوقانون کی گرفت میں لانا انصاف ہے انسانیت، اسلامی ریاست میں رحم ہوتا ہے اور خودداری، میرے منشور میں خودداری شامل تھی، غلامی شرک ہے،لاالہ اللہ انسان کو غلامی سے نجات دلاتی ہے 14سال میرا مذاق اڑایا گیا لیکن میں سیاست میں رہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بہت لوگوں نے کہاعمران خان آپ کوسیاست کی کیاضرورت تھی؟ مطلب کیاضرورت کیلئے سیاست میں آئیں نظریے کیلئے نہ آئیں مولانارومی کہتے ہیں جب اللہ نے پر دیئے تو کیوں چیونٹیوں کی طرح زمین پر رینگ رہے ہیں اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے سب سے بڑا شرک پیسے اور خوف کی پوجا کرنا ہے یہ نہیں وہ بڑا ملک ہے اس کو کچھ نہیں کہنا۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتدارملتے ہی فیصلہ کیا تھا ہماری خارجہ پالیسی آزاد ہو گی آزادخارجہ پالیسی کامطلب یہ نہیں کہ کسی ملک کے خلاف ہوں گے کبھی نہیں کہا کہ ہم اینٹی امریکا یا اینٹی بھارت ہوں گے، کرکٹر رہا ہوں ، امریکا، بھارت، برطانیہ کے ماحول کو اچھی طرح جانتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہرجگہ کہادہشت گردی کیخلاف جنگ سے ہماراکوئی لینادینانہیں تھا نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا ہمیں کیا ضرورت ہے اپنے ملک کوکسی کی جنگ میں لے جائیں مشرف نے غلطی کی کہاکہ ہم امریکا کے اتحادی ہیں مشرف نے کہا ہم جنگ لڑ رہے ہیں، دنیا بھر سے جہادی لائے گئے، 80کی دہائی میں سویت یونین ہارتی ہے، امریکا یہاں سے چلا جاتا ہے امریکا جاتے ہی پاکستان پر پابندیاں لگا دیتا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نائن الیون ہوتاہے امریکا پھر آجاتا ہے امریکا افغانستان پرحملہ کرتا ہے پاکستان حمایت کرتاہے اورقربانیاں دیتاہے، 80ہزارجانوں کی قربانی دی،قبائلی علاقے مکمل طورپرتباہ ہوگئے قبائلی علاقوں کو اچھی طرح جانتا ہوں پرامن علاقے تھے قبائلی علاقوں کے ساتھ جو کچھ ہوا اندازہ نہیں لگا سکتے ان پر کیا گزری ظاہر ہے لوگوں کو پہلے کہا گیا جہاد ہے بعد میں کہادہشت گردی ہے۔عمران خان نے واضح کیا کہ جب حکومت ملی تو پہلے دن سے کہا پاکستان کی خارجہ پالیسی پاکستان کے لوگوں کیلئے ہو گی کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے پر بھارت کیخلاف ہر فورم پر بات کی، کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے سے پہلے بھارت سے دوستی کی پوری کوشش کی تھی۔وزیراعظم عمران خان نے دھمکی دینے والے ملک کا نام ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے دھمکی دی، 7مارچ کو ایک ملک سے پیغام آتا ہے پیغام وزیراعظم ہی نہیں بلکہ ہماری قوم کیخلاف ہے عدم اعتماد ابھی نہیں آئی تھی اس ملک کو پہلے سے ہی پتہ چل گیا تھا اس ملک کو پہلے سے پتہ تھا ہمارے ملک میں جو ہو رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہے ملک میں جو کیا جا رہا ہے ان کیباہر رابطے تھے کہا گیا عمران خان عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو پاکستان کو معاف کر دیں گے عدم اعتماد ناکام ہوئی تو پاکستان کو سخت نتائج کا سامنا ہو گا۔انہوں نے بتایا کہ تمام چیزیں ریکارڈ پر ہیں ملاقات کے منٹس لیے گئے کوئی زبانی دھمکی نہیں دی گئی بلکہ آفیشل مراسلہ ہے کوئی وجہ نہیں بتائی گئی بس کہا گیا عمران خان نے روس جانیکاتنہافیصلہ کیا حالانکہ روس کا دورہ مشاورت کر کے گئے تھے ہمارے سفیر کو بولا گیا عمران خان کی وجہ سے دورہ روس ہوا، خاص پاکستان کو کہا گیا آپ روس کیوں چلے گئے جیسے ہم ان کے نوکر ہیں۔وزیراعظم نے برملا کہا کہ مستعفی نہیں ہوں گا میرے ساتھ کرکٹ کھیلنے والے جانتے ہیں آخری بال تک کھیلتا ہوں میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی تحریک عدم اعتمادمیں دیکھیں گے کون اپنا ضمیر بیچ کر آتا ہے جمہوریت میں لوگ پیسوں کی آفر پر استعفی دے دیتے تھے پوری قوم دیکھ رہی ہے کہاں خریدوفروخت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اتوارکوملک کافیصلہ ہونے لگاہے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی نیب میں ان کے30سال سے کیسز ہیں ہمارے انصاف کے نظام میں طاقتوں کوگرفت میں لانے کی صلاحیت نہیں کہتے ہیں عمران خان نے ملک کو خراب کر دیا ہے عمران خان کو تو ساڑھے3 سال ہوئے،30 سال سے تویہ باریاں لے رہے تھے ساڑھے3سال جوہم نے کیا آزاد ماہرین کو بٹھائیں اور بات کرالیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کچھ نظریاتی نہیں ہو رہا ہے صرف ضمیروں کاسودا ہو رہا ہے ملک کا سودا اور ملکی خودمختاری کا سودا ہو رہا ہے اپوزیشن کوکہتاہوں لوگ آپ کومعاف کریں گے نہ بھولیں گے اپوزیشن کوکہتاہوں جو لوگ آپ کوہینڈل کررہے ہیں انہیں بھی عوام معاف نہیں کریں گے آزادخارجہ پالیسی رکھنے والی حکومت کو گرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرصادق اور میرجعفر کون تھے؟ یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے انگریزوں کیساتھ مل کراپنی قوم کو غلام بنایا یہ موجودہ میرصادق اورمیرجعفرہیں ساری زندگی آپ کوقوم معاف نہیں کریگی جو سودا کر چکے ہیں انہیں کہوں گا ملک وقوم کیلئے واپس آجائیں اتوارکوجوغداری ہورہی ہے عوام کو بتانا چاہتا ہوں انہیں یادرکھیں عوام سے کہتا ہوں، ایک ایک غدارکاچہرہ یاد رکھنا قوم بھولے گی نہ آپ کو بھولنے دے گی اور جو آپ کے پیچھے ہیں انہیں بھی معاف نہیں کرے گی۔
خوارج باجوڑ میں آبادی کے درمیان رہ کر دہشت گرد اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں،رپورٹ اگر قبائل خوارج کو خود نہیں نکال سکتے تو ایک یا دو دن کیلئے علاقہ خالی کردیں،دوٹوک انداز میں پیغام سکیورٹی ذرائع کی جانب سے دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا ہے کہ باجوڑ میں ریاست کی خوارج سے...
21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس...
ہمارے جو لوگ نااہل ہوئے ہیں ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کیا جائے ناجائز طریقے سے لوگوں کو نااہل کیا گیا،ظلم و زیادتی دباؤ کے باوجود لوگوں کے احتجاج پر خوشی کا اظہار خیبر پختونخوامیں آپریشن پی ٹی آئی کیخلاف نفرت پیدا کرنے کیلئے کیا جارہا ہے،علی امین گنڈاپور آپریشن نہیں ر...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے...
سیلابی پانی میں علاقہ مکینوں کا تمام سامان اور فرنیچر بہہ گیا، لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے نیو چٹھہ بختاور،نیو مل شرقی ،بھارہ کہو، سواں ، پی ایچ اے فلیٹس، ڈیری فارمز بھی بری طرح متاثرہیں اسلام آبادمیں بارش کے بعد برساتی نالے بپھرنے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔اسلا...
بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے...
یہ ضروری اور مناسب فیصلہ ہے کہ بھارت سے درآمدات پر ایگزیکٹو آرڈر کے تحت اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے ،امریکی صدر بھارت کی حکومت روس سے براہ راست یا بالواسطہ تیل درآمد کر رہی ہے، جرمانہ بھی ہوگا،وائٹ ہاؤس سے جاری اعلامیہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمدات پر مزید 25 فی...
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 8اگست کوہوگا دلچسپ مقابلے کی توقع ،ویمنز ٹیم کو فاطمہ ثنا لیڈ کریں گی ، شائقین کرکٹ بے چین آئرلینڈ اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج (بدھ کو...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب ...
سیاسی کارکنان اور عوام انہیں نئے پاکستان کا بانی قرار دے رہے ہیں ، وہ طاقت کے مراکز سے سمجھوتہ کیے بغیر عوام کی آزادی کا مقدمہ لڑ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی پاکستان میں ایسی جمہوری سیاست کے داعی ہیں جہاں اقتدار کا سرچشمہ عوام ہوں، اور ادارے قانون کے تابع رہیں،سیاسی مبصرین عمران...
قومی اسمبلی اراکین اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلالیا،احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا،صوبائی صدور اورچیف آرگنائزرزسے مشاورت مکمل ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، نگرانی سلمان اکرم راجا کریں گے، تمام ٹکٹس ہولڈرز الرٹ، شیڈول اعلیٰ قیاد...