... loading ...
وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ حکومت جانا معمولی چیز ہے، میری جان بھی چلی جائے تو ان بڑے چوروں کو نہیں چھوڑوں گا۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی سابق وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہے، بھگوڑا لندن سے واپس آیا تو عدلیہ اور فوج پر حملے کرے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمالیہ میں بھی ڈیزل سستا ہوگیا ہے، ڈیزل اور پٹرول کو سستا کرنے پر بڑا پیسہ خرچ کیا۔ میں سب سے پہلے آصف زرداری، جس کی قیمت نیچے آگئی ڈیزل اس کاشکریہ ادا کرتا ہوں، لیگی صدر شہبازشریف کو جہاں جوتے نظر آتے ہیں وہ پالش کرنا شروع کردیتے ہیں، ان تین لوگوں کے چہرے دیکھ کر لوگ ڈر گئے اور دوبارہ میری طرف آگئے۔ لوگ ان تین لوگوں کی شکلیں دیکھ کر سب پارٹی میں واپس آگئے ہیں۔ ان تینوں کی شکلیں دیکھ کر لوگوں کو خوف آیا کہ کہیں پھر واپس نہ آجائیں۔ اللہ نے سب کے دل میری طرف موڑ دیئے اور سب میری طرف آ گئے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نوازشریف کے ساتھ ہے، کرپشن کیسز ختم ہونے پر لندن میں بھگوڑا جلد پاکستان واپس آئے گا، سابق وزیراعظم کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا، کیونکہ کرپٹ آدمی کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دیتا، انہوں نے ڈنڈوں سے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اور سجاد علی شاہ کو بھگایا، بھگوڑے نے لفافہ صحافت شروع کی تھی، لوگوں کوخریدنا ن لیگی قائد کی پرانی عادت ہے، یہ کرکٹ بھی اپنے امپائرکھڑے کرکے کھیلتا تھا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پہلے اس کے ساتھ ہے، اس کے بعد یہ پاکستان کی عدلیہ پر حملہ کرے گا کیونکہ کرپٹ آدمی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا، یہ اب آئے گا اور عدلیہ پر حملہ کرے گا، ابھی سے یہ عدلیہ کو تقیسم کر رہا ہے، ابھی سے سپریم کورٹ کے اندر ججوں کو اپنے ساتھ ملا رہا ہے، یہ کبھی آزاد عدلیہ کو چلنے نہیں دے گا کیونکہ اس نے اپنے کیسز ختم کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کا اگلا حملہ پاکستان کی فوج پر ہوگا، ابھی تک جتنے بھی آرمی چیف آئے ہیں، سب کے ساتھ اس کے اختلافات ہوئے ہیں، خود آرمی چیف بناتا ہے اور پھر اس سے اختلاف کیوں ہوتا ہے۔ اس کا اختلاف اس لیے ہوتا ہے کہ فوج کو اس کی کرپشن کا پتہ چل جاتا ہے۔ لیگی قائد نے لاہور کے پلاٹ بیچ کر ججز کو خریدا، نواز شریف خود ہی آرمی چیف لگاتا ہے پھر اس کے اختلاف شروع ہو جاتے ہیں، اختلاف کی وجہ یہ ہے آرمی کو اس کی چوری کا سب سے پہلے پتہ چل جاتا ہے، نواز شریف چھپ چھپ کر نریندرا مودی سے ملتا تھا، نواز شریف اپنی فوج کے ڈر کی وجہ سے چھپ کر مودی سے ملاقاتیں کر رہا تھا۔وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی سے ناراض ہونے والے بھی ان چوہوں کی شکلیں دیکھ کر واپس آ گئے۔ جو قوم اچھے اور برے کی تمیز نہیں کرتی وہ قوم مر جاتی ہے، انسان نیوٹرل نہیں ہو سکتا، انسان اچھائی اور برائی کو دیکھ سکتا ہے، آصف زرداری اس ملک کی بڑی بیماری ہے، آصف زرداری پر نیب میں اربوں روپے کے کیس ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، شہبازشریف کے چپڑاسی کے اکاونٹ میں 375کروڑ روپے آگئے، شہبازشریف کے نوکروں کے اکاونٹ میں 1600 کروڑ روپے آگئے، شہبازشریف کا کیس چل رہا ہ ہے، کبھی ان کا وکیل نہیں آتا تو کبھی کمر میں درد ہوجاتا ہے، ان کو پتہ ہے عمران خان تھوڑی دیر چل گیا تو شہبازشریف نے جیل جانا ہے، پاناما پیپرز میں پتہ چلا لندن کے مہنگے ترین علاقے میں اس کی بیٹی کے نام 4 فلیٹ ہیں۔ یہ میرے خلاف اکٹھے ہوئے حکومت گراو، اقتدار میں آو اور نیب کو ختم کرو، انہوں نے پوری کوشش کہ عمران خان ان کو این آر او دیدے، پہلے انہوں نے پرویزمشرف سے این آراولیا تھا، کہتے ہیں کرپشن کیس معاف نہ کیے توحکومت نہیں چلنے دیں گے۔ میں بار بار ان تین چوہوں کو پیغام دے رہا ہوں حکومت جانا معمولی چیز ہے، میری جان بھی چلی جائے تو تمہیں نہیں چھوڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی سے اپنے تعلقات خراب نہیں کرنے چاہئیں، تعلقات خراب کرنے اور جوتے پالش کرنے میں بہت فرق ہے، یہ دوسروں کی غلامی اس لیے کرتے ہیں کیونکہ ان کا پیسہ بیرون ملک پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو معاشرہ میں نے دیکھا ہے، اللہ کا حکم ہے امر بالمعروف ہے، قانون کی بالادستی قائم کرو، انصاف دو، فلاحی ریاست بنا، انسانیت کا نظام لے کر آو، جو کمزور طبقہ ہے اس کی مدد کرو۔ عوام کو اللہ نے حکم دیا ہے اچھائی کے ساتھ کھڑے ہو اور برائی کے خلاف جہاد لڑو، جب آپ معاشرے میں اچھائی اور برائی دیکھتے ہیں تو اللہ نے آپ کے ہاتھ میں یہ فیصلہ نہیں چھوڑا کہ میں اچھائی اور نہ برائی کی طرف ہوں، میں نیوٹرل ہوں۔ اللہ نے نیوٹرل کا فیصلہ انسان کو نہیں دیا، آپ ادھر ہیں یا ادھر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چوروں کا ٹولہ اس لیے اکٹھا ہورہا ہے کیونکہ ان کو خوف آگیا کہ پاکستان کورونا سے سرخرو ہو کر نکلا، معیشت بھی صحیح راستے پر نکلی، ہمارے کسانوں کے پاس کبھی بھی اتنا پیسہ نہیں آیا جتنا ہمارے زمانے میں آیا۔وزیراعظم نے کہا کہ برصغیر میں سب سے کم بے روزگاری پاکستان میں ہے، روزگار میں ہم سب سے آگے ہیں، جب دنیا میں مہنگائی ہے تو پاکستان وہ ملک ہے جہاں دنیا کے مقابلے میں ہماری مہنگائی کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان صحیح راستے پر ہے، ریکارڈ برآمدات، ریکارڈ ٹیکسٹائل پیداوار، ریکارڈ فصلیں، ریکارڈ ٹیکس وصولی تاکہ ہم عوام کے اوپر اور پیسہ خرچ کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سیدھے راستے پر ہے، اس لیے ان سب کو جلدی ہے کہ سازش کر کے حکومت کو گرایا جائے۔اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں عوام کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا حکم ہے، امر بالمعروف، کہ جب آپ دیکھ رہے ہیں کہ حکومت کو کیسے گرا رہے ہیں، 20 سے 25 کروڑ روپے ہمارے اراکین اسمبلی کو دے کر کھلے عام ضمیر خرید رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جب آپ کو پتہ ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ڈاکو ایک حکومت کو گرا رہے ہیں تو ساری قوم پر اللہ فرض کردیتا ہے کہ اب برائی کے خلاف کھڑے ہوں، بدی کے خلاف جہاد لڑیں اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہوں اور ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہوں، جن کو آپ سمجھتے ہوں کہ جو مجرموں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہوں ان کے ساتھ کھڑے ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں پیش گوئی کررہا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوام کا سمندر آج(اتوارکو) نکلے گا، راہ حق پر کھڑے ہونے اور مجرموں کو پیغام دینے کے لیے تمہاری طرح کے چوروں کے ملک میں لوٹ مار کے دن ختم ہوچکے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن ہوگا جب یہ قوم زندہ ہوگی، اللہ نے جو امربالمعروف کہا ہے اس پر عمل کرنا ہماری بہتری کے لیے، جب قوم اس پر کھڑی ہوتی ہے تو قوم زندہ ہوتی ہے اور قوم اوپر آتی ہے۔
ریاستی ادارے اپنے آئینی کام کو چھوڑ کر دوسرے کام پر لگ گئے ، پختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جن کا کام سرحدوں کو کلیئر کرنا ہے مگر وہ تحریک انصاف کے پیچھے لگے ہوئے ہیں عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، با...
فضائی اورزمینی حملوں میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر ، امداد کے منتظر مسلم قتل خاندانوں کو ختم کردیا ، اسرائیلی درندگی متعدد افراد زخمی ، عالمی ادارے خاموش غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا خونریز سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔11جولائی کی شب سے13جولائی کی دوپہر تک کی اطلاعات کے مطا...
کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی، اس بجلی سے تقریبا 30 لاکھ گھروں کو بجلی مہیا ہوئی وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے صوبے میں توانائی کے شعبے شدید متاثر ہو رہے ہیں،صوبائی وزیر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے...
انتخابی مہم کے دوران دعوؤں کا فائدہ حکمران اور شوگر مافیا کو پہنچا ، معیشت کا پہیہ جام ہے عوام، کسان ، صنعت کار سب خسارے میں ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا حکمرانوں سے سوال کراچی مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکمران جماعتوں کی جانب سے انتخابی مہم ...
حق خودارادیت ملنے تک کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، وزیراعظم ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت نے انکار کر کے دروازہ بند کیا،وزیر داخلہ نقوی صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آج یوم شہدائے کشمیر کے موقع پر کشمیر...
پی ٹی آئی کی کال گرومندر سے جناح ٹائون تک ریلی ، عوام کی بھرپور شرکت،شرکاء نے پارٹی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے عمران کی رہائیکیلئے پانچ اگست کو ملک بھر میں عوام ایک آواز بن کر سڑکوں پر نکلے گی، حلیم عادل شیخ اور دیگر کا ریلیوں سے خطاب پاکستان تحریک انصاف سندھ کی ج...
صدرسے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق افواہوں کو سختی سے مسترد میڈیا میں گردش کرنیوالی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،پاکستان کو خوشحال بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت متحد وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فی...
24 گھنٹوں میں 55 شہادتیں رپورٹ ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز بھوکے ، پیاسے ،نہتے مسلمانوں پرفضائی اور زمینی حملے ،ہسپتال ادویات سے محروم یہودی درندے فلسطین میں مسلم بچوں کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں ، شہادتوں کا یومیہ تناسب 100 سے تجاوز کرچکا ہے ، پچھلے 24 گھنٹوں میں ...
چھ خاندان سڑک پر آگئے،خواتین کا ایس بی سی اے کی رپورٹ پر عمارت کو مخدوش ماننے سے انکار مخدوش عمارتوںکو مرحلہ وار خالی کر ایا جا ئے گا پھر منہدم کردیا جائے گا،ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کھارادر میں پانچ منزلہ سمیت دو عمارت خطرناک قرار دے کر خالی کرالی گئیں جس میں مقیم چھ خاندان س...
موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاک...
بلوچستان میںنہتے مسافروں کے اغواء اور ان کا قتل فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی ہے،وزیراعظم اپنے عزم، اتحاد اور طاقت سے دہشت گردی کے ناسورکو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے،مذمتی بیان وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں بس کے مسافروں کے اغواء اور قتل کی مذمت کی ہے۔اپنے مذمتی بیان میں وز...
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے 3 مقامات پر حملے کیے، ترجمان بلوچستان حکومت عثمان طور اور جابر طور دونوں بھائی کوئٹہ میں رہائش پذیر تھے، والد کے انتقال پر گھر جارہے تھے بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وار کر دیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے9معصوم شہ...