... loading ...
آسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 115 رنز سے شکست دیکر لاہور ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کرلی۔لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آخری ٹیسٹ میچ کھیلا گیا جس کے آخری روز پاکستانی بیٹرز کی جانب سے انتہائی ناقص بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور گرین کیپس نے جیتی ہوئی بازی کینگروز کی جھولی میں ڈال دی۔مہمان ٹیم کے 351 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بابر الیون235 رنز پر ڈھیر ہوگئی،لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 73 رنز بغیر کسی نقصان کے دوبارہ شروع کی۔آسٹریلیا کو دن کی صبح کامیابی کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور عبداللہ شفیق گزشتہ روز کے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر ہی 27رنز بنا کر چلتے بنے۔اس کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے تجربہ کار اظہر علی آئے اور دونوں نے دوسری وکٹ کے لیے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 105 تک پہنچا دیا۔اسی مرحلے پر نیتھن لائن کو سئپ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اظہر علی وکٹ گنوا بیٹھے، فیلڈ امپائر نے پاکستانی بلے باز کو آٹ قرار نہیں دیا لیکن آسٹریلیا نے ریویو لیا جس پر اظہر کو کیچ آوٹ قرار دیا گیا۔دو وکٹیں گرنے کے بعد امام کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کو فورا ہی تیسرا نقصان اٹھانا پڑا اور امام 70 رنز بنانے کے بعد لائن کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔فواد عالم اور بابر نے اسکور کو 165 تک پہنچایا ہی تھا کہ پیٹ کمنز نے بائیں اوورز کے بلے باز کی اننگز کا خاتمہ کردیا جبکہ آسٹریلین کپتان کے اگلے اوور میں محمد رضوان کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔آدھی ٹیم کے پویلین لوٹنے کے بعد بابر اعظم کا ساتھ دینے کے لیے ساجد خان کریز پر آئے لیکن دوسری جانب کپتان اہم موقع پر طویل اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد 55 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوگئے۔اگلے ہی اوور میں ساجد خان بھی ساجد خان بھی مچل اسٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کو کیچ دے بیٹھے، اس وقت ٹیم کا اسکور 213 رنز تھا۔اس کے بعد مہمان ٹیم کی جیت کے امکانات روشن ہوتے چلے گئے اور آخری تین بیٹر بھی مجموعی اسکور میں محض 22 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد آوٹ ہوگئی۔یوں پاکستان کی پوری ٹیم 235 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی ،امام الحق 70 اور کپتان بابراعظم کے 55 رنز کے علاوہ کوئی بھی بیٹر کینگروز بولرز کے خلاف مزاحمت نہ کرسکا، مڈل آرڈر بیٹر فواد عالم 11 اور محمد رضوان 0 پر آوٹ ہوئے۔عبداللہ شفیق 27، اظہر علی 17، ساجد خان 21، حسن علی 13 ، شاہین آفریدی 5 اور نسیم شاہ 1 رنز بناسکے۔آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، پیٹ کمنز نے تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا،مچل اسٹارک اور کمیرون گرین کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی، پہلے دونوں ٹیسٹ میچز ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلیا نے آخری میچ میں 115 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز 0-1 سے اپنے نام کرلی۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 268رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کی سنچری کی بدولت دوسری اننگز 227رنز تین کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی،بہترین بالنگ پر پیٹ کمنز کو میچ کا اور عثمان خواجہ کو شاندار بلے بازی پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستان 1998 میں بھی آسٹریلیا کے خلاف سیریز 0-1 سے ہار گیا تھا۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 391 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔پانچویں روز کے کھیل کے آغاز سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں 1992 کے ورلڈ کپ کی ٹرافی بھی رکھی گئی، جس کے ساتھ پاکستانی کھلاڑیوں نے تصاویر بھی بنائی۔ 25 مارچ 1992 کو پاکستان عمران خان کی قیادت میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ چیمپیئن بنا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بینو قادر ٹرافی سیریز کے تحت تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جو کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ تھی۔آئی سی سی نے 23-2021 کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کو 12 پوائنٹس دیئے جائیں گے، میچ ڈرا ہونے پر 4 پوائنٹس جبکہ میچ برابر(ٹائی) ہونے پر دونوں ٹیموں کو 6،6 پوائنٹس حاصل ہوں گے۔ورلڈ ٹیسٹ چمپیئن شپ میں میں پوائنٹس ٹیبل پر نمبر کے لیے حاصل کردہ پوائنٹس کی شرح استعمال کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...