... loading ...
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ بابراعظم اور محمد رضوان کی شان دار بیٹنگ کی بدولت کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، جہاں پاکستان نے 506 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 438 رنز بنالیے، جبکہ سیریز تاحال بغیر کسی جیت کے برابر ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستان نے 192رنز دو کھلاڑی آوٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی۔دن کے آغاز میں عبداللہ شفیق اور بابر اعظم کے لیے پہلا چیلنج محض دو اوورز استعمال ہوئی نئی گیند پر آسٹریلین فاسٹ بالرز کا سامنا کرنا تھا۔دونوں کھلاڑیوں نے دن کی ابتدا میں دفاع انداز اختیار کیا اور آسٹریلین بالرز کو وکٹ لینے سے باز رکھا تاہم اسپنرز کے اٹیک پر آنے کے بعد دونوں بلے باز نسبتا پراعتماد نظر آئے۔دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تقریبا پورے سیشن میں آسٹریلین ٹیم کو وکٹ لینے سے باز رکھا لیکن کھانے کے وقفے سے محض چند اوورز قبل عبداللہ شفیق نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔نوجوان بلے باز نے ناصرف 96رنز کی شاندار اننگز کھیلی بلکہ بابر کے ہمراہ 228 رنز کی ساجھے داری بھی قائم کر کے پاکستان کی میچ ڈرا کرنے کی امیدیں روشن کردیں۔249 کے مجموعی اسکور پر عبداللہ شفیق کی چھ چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 96رنز کی اننگز حریف کپتان پیٹ کمنز کے ہاتھوں اختتام کو پہنچی۔کھانے کے وقفے کے بعد فواد عالم کی جدوجہد بھی اختتام کو پہنچی جو اپنی اننگز کے دوران مشکلات سے دوچار نظر آئے اور وہ صرف 9رنز بنا کر چلتے بنے۔اس کے بعد بابر کا ساتھ دینے ان کے نائب محمد رضوان آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور آگے بڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا۔بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 150 رنز ہندسہ عبور کیا تاہم 161 کے انفرادی اسکور پر قومی ٹیم کے کپتان انتہائی خوش قسمت ثابت ہوئے اور مچل سویپسن کی لگاتار دو گیندوں پر آسٹریلین فیلڈرز ان کا کیچ نہ تھام سکے۔جب میچ کے آخری دن چائے کا وقفہ ہوا تو پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 310رنز بنائے تھے، بابراعظم 168 اور رضوان 14 رنز پر کھیل رہے تھے۔چائے کے وقفے کے بعد محمد رضوان اور بابراعظم نے قدرے جارحانہ موڈ اپنایا اور چند بانڈریز حاصل کیں اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا۔بابراعظم نے شان دار بیٹنگ کرتے ہوئے کئی ریکارڈز بنائے لیکن وہ اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری صرف 4 رنز کے فرق سے مکمل نہیں بناسکے اور 196 رنزکی بہترین اننگز کھیل کر لائیون کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔کپتان 392 رنز کے مجموعے پر آوٹ ہوئے، جس کے بعد فہیم اشرف بھی صفر پر اگلی ہی گیند میں پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا لیکن دوسرے اینڈ سے نئے بلے باز ساجد خان 9 رنز کا اضافہ کرکے چلتے بنے اور میچ ایک مرتبہ پھر انتہائی دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔تاہم محمد رضوان نے نعمان علی کے ساتھ مل کر ٹیم کو مزید نقصان سے محفوظ رکھا اور اپنی سنچری بھی مکمل کی۔پاکستان نے آخری روز کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 438 رنز بنائے اور میچ کو برابر کردیا۔محمد رضوان 104 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لائیون نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، کپتان پیٹ کمنز نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بابراعظم کو شان دار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز 556رنز 9 کھلاڑی آوٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔اس کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مکمل طور پر فلاپ ہو گئی تھی اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں 148رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 97 رنز دو کھلاڑی آوٹ پو ڈکلیئر کردی تھی اور پاکستان کو فتح کے لیے 506رنز کا ہدف دیا تھا۔دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بھی ڈرا ہو گیا تھا اور اب 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز برابر ہے۔
ایم آئی 17ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے جو اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کرے گا،آئی ایس پی آر فیلڈ مارشل ، صدر مملکت و وزیراعظم کا حادثے میں شہید تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت ،پوری قوم اپنے بہادر سپوتو...
9جون کو موسی درہ میں فیڈرل کانسٹیبلری کی چوکی پر دہشتگرد حملہ ہوا ،2جون کو شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر گاڑی میں نصب خودکش بم حملہ ہوا ،9مئی کو بنوں کے پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ کیا گیا دہشتگردکیمپوں اور محفوظ ٹھکانوں کوانتہائی درستگی اور احتیاط سے نشانہ بنایا گیا، تباہ کیے ...
سزائے موت کا فیصلہ کالعدم، ایم کیو ایم کے بیرسٹر فروغ نسیم اور حسان صابر ایڈوکیٹ بطور وکیل عدالت میں پیش استغاثہ کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت یا چشم دید گواہ موجود نہیں جس نے ملزمان کو آگ لگاتے دیکھا ہو،وکیل صفائی سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری کیس کے مرکزی ملزمان رحما...
فریقین نے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا تو یہ کشیدگی بڑے بحران میں بدل سکتی ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا سلامتی کونسل میں اجلاس سے خطاب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں عدم پھیلاؤ سے متعلق اجلاس کے دوران پاکستان نے ایک بار پھر عالمی امن، علاقائی استحکام ...
کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور گجرات میں سروسز عوامی سہولت کیلئے جمعہ کو کھلی رہیں گی ملک بھر میں اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھا دییگئے،ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے توانائی بچت مہم کے دور ان کریانہ اسٹورز کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسح...
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...