... loading ...
پنجاب کی سیاست میں بڑی ہلچل مچ گئی، عمران خان کے قریبی ساتھی علیم خان نے بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں مشاورت کے بعد انہوں نے ساتھیوں سمیت جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ طاقتورحکمران کیخلاف لاہورمیں کھڑاہونابڑی بات ہے، پی ٹی آئی کسی فردواحدکی نہیں ہم سب کی پارٹی ہے، ہمیں پارٹی کوبچانے کیلئے اکٹھے ہوکرکوشش کرنی ہے۔علیم خان نے دعوی کیا کہ وہ چار دن میں 40 سے زائدایم پی ایز سے مل چکے ہیں اور اکثر ارکان پنجاب میں چلنے والی حکومتی کارکردگی پر تشویش کا شکار ہیں، ہمارے فعال ہونیکامقصدپارٹی کومشکلات سے نکالناہے،ہم وفادار دوستوں کو پارٹی کیلیے فعال ہونا پڑیگا تحریک عدم اعتماد آئی تو جہانگیر ترین سے مل کر فیصلہ کریں گے کہ کس کا ساتھ دینا ہے،علیم خان نے کہا کہ 10 سالہ دور میں تحریک انصاف کی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ تھے، ان میں جہانگیر ترین کی بہت معاونت تھی، اس جدوجہد کو منزل تک پہچانے میں جتنا جہانگیر ترین نے کام کیا پی ٹی آئی والے اس جدوجہد اور مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے دن رات کام کرنے کے لیے جہانگیر ترین کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جہانگیر ترین علیل ہیں تو میں نے خود کہا کہ یہ ملاقات جہانگیر ترین کے گھر میں کریں اور ہم سب دوست مل کر پیغام دینا چاہتے ہیں آپ موجود نہیں ہیں تو ہم بھلایا نہیںہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں مشکل وقت میں کھڑے ہونے کا نام ہے، ہماری جدوجہد میں جس کا بھی حصہ ہے، چاہے آخری دور میں تھے، وہ ہم سب کے لیے قابل احترام ہیں۔علیم خان نے کہا کہ 5 سال میں جہانگیر ترین نمایاں نام ہے، بدقستمی حکومت کے بعد جہانگیر ترین کو اہمیت کیوں نہیں دی گئی وہ ہی ٹی آئی کے کارکنوں کی سمجھ میں نہیں آئی۔ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے عمران خان کے ساتھ دیا اور خون پسنہ دیا تھا ان کو نظرانداز کیوں کیا گیا اس کا جواب نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے برے وقت میں ساتھ دیا ہے وہ حکومت میں نظر نہیں آتے، ہم نے پارٹی کے لیے دن رات کام کیا ہے اگر وہ عوم میں مقبول ہو رہی ہوتی تو کسی کو بھی نظرانداز ہونے کا دکھ نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ آج پنجاب میں جس طرح حکمرانی ہورہی ہے، پی ٹی آئی کے مخلص کارکنوں اور ووٹ دینے والوں کو تشویش ہے، آج یہاں جمع ہونے والوں نے کہا کہ ہم اکٹھے ہوں اور ہم خیال لوگوں کا اہم گروپ ہے اور اس میں وہ تمام لوگ شامل ہوں گے جنہوں نے کہیں نہ کہیں پارٹی کے لیے کام کیا ہے۔صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ لاہور میں وزیراعلی کے خلاف کھڑے ہو کر بات کرنا آسان نہیں تھا اور اس وقت جن لوگوں نے ساتھ دیا تھا وہ بے لوث تھے۔علاوہ ازیں جہانگیر ترین گروپ کے سینئر رکن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ آج جہانگیر ترین گروپ کا اجلاس تھا اور ہم سارے دوست اکٹھے ہوئے اور ہمیں بڑی خوشی ہوئی یہ علیم خان نے آج ہمارے گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور آئندہ جہانگیر ترین کی قیادت میں جو لائحہ عمل بنے گا اس پر ہم سارے گروپ مل کر عمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کی ملاقات اکٹھے چلنے اور مشاورتی ملاقات تھی اور یہ دکھانا تھا کہ اگر جہانگیر ترین ملک میں نہیں ہیں تو بھی ان کی سربراہی میں ہی ملاقات کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔جہانگیر ترین کے دوسرے رکن نعمان لنگڑیال نے کہا کہ علیم خان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ وہ جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اب صحت مند ہیں اور ہم ان کی دلجوئی کے لیے اکٹھے ہوئے اور ان کے لیے دعا گو ہیں کہ جلد صحت یاب ہو کر 2 سے 4 دنوں میں واپس آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے گروپ کے اتحاد کو ثابت کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق علیم خان کی پچھلے 3 دن میں چالیس سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی سے ملاقات ہوئی اور وہ ہم خیال گروپ سے ملنے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر پہنچے جہاں پر انکی ویڈیو لنک کے ذریعے جہانگیر ترین سے بات ہوئی۔یاد رہے کہ جہانگیر ترین ان دنوں علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں۔جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پہنچنے والے اراکین اسمبلی میں نعمان لنگڑیال، خرم لغاری، عبدالحئی دستی، لالا طاہر رندھاوا، اجمل چیمہ، عون چودھری، سلمان نعیم، لالہ طاہر رندھاوا، نعمان لنگڑیال، خرم لغاری، اسلم بھروانہ، آصف نکئی سعید نوانی، زوار حیسن، بلال ورڑائچ، افتخار گوندل، امین چودھری ، غلام سنگھا اور قاسم لنگا شامل ہیں۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...