... loading ...
پاکستان کے سابق صدر جسٹس (ر)محمد رفیق تارڑ92 برس کی عمر انتقال کر گئے۔ سابق صدر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے سے ہوا۔محمد رفیق تارڑ کی نماز جنازہ کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔محمد رفیق تارڑ کو دل کا دورہ پڑا اور انہیں ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ ایڈووکیٹ کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ میرے دادا جان محمد رفیق تارڑ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔ محمد رفیق تارڑنے یکم جنوری1998کو پاکستان کے نویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔محمد رفیق تارڑ کو سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے صدر کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ محمد رفیق تارڑ نے20جنون2001تک بطور صدر پاکستان ذمہ داریاں انجام دیں۔ محمد رفیق تارڑ 2 نومبر1929کو پیر کوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ جسٹس محمد رفیق تارڑ نے 1989سے1991تک لاہور ہائی کورٹ کے 28ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔ جبکہ محمد رفیق تارڑ نے 1991سے1994تک بطور جج سپریم کورٹ آف پاکستان خدمات انجام دیں جبکہ محمد رفیق تارڑ نے بطور سینیٹر بھی خدمات انجام دیں۔ محمد رفیق تارڑ کے صاحبزادے محمد افضل تارڑ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ ان کی بہو سائرہ افضل تارڑ بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہو چکی ہیں اور بطور وفاقی وزیر صحت خدمات انجام دے چکی ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے پیر کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سابق صدر مملکت، ہمارے شفیق اور مہربان بزرگ، زیرک قانون دان، انصاف پسند جج اور نہایت اچھے انسان محترم رفیق تارڑ بھی رخصت ہوگئے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے۔ ہمارے لئے وہ ایک قابل احترام بزرگ کا درجہ رکھتے تھے جنہوں نے ہر مرحلے پر نہ صرف ہماری مخلصانہ رہنمائی فرمائی بلکہ اپنی دانش مندی، فہم وفراست اور بردباری سے معاملہ فہمی میں بھی ہمیشہ کلیدی کردار اد ا کیا۔ ان کی وفات ایک ذاتی صدمہ ہے۔ ان کی کمی ہمیشہ ہر قدم پر محسوس ہوتی رہے گی۔ اللہ تعالی تمام وابستگان کو صبر جمیل دے۔ آمین۔ جبکہ (ن)لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ سابق صدر ، جج اور ہمارے بزرگ محترم رفیق تارڑاللہ تعالی کو پیارے ہوگئے۔ اسلام اور مشرقی اقدار کا پیکر ، چھوٹوں پر شفقت اوربڑوں کا ادب ان کی شخصیت کا خاصا تھا۔ بہت ملنسار، شفیق اور شگفتہ شخصیت کے مالک تھے۔ان کی علم ودانش ، تاریخ ، قانون ا ورسیاست کے امور پر گہری دسترس سے ہمیشہ سب نے فیض پایا۔ نظریہ پاکستان کی سوچ کا تمام عمر پرچار کرتے رہے۔ اللہ تعالی ان کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...