... loading ...
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر ملزمان پر ایک مرتبہ پھر نوری آباد پاورپلانٹ کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے نوری آباد پاورپلانٹ کرپشن ریفرنس میں 10ویں بار ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کی ۔ عدالت نے نیب ریفرنس پر مزید سماعت16مارچ تک ملتوی کردی جبکہ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے لانگ مارچ کا آغاز گزشتہ روز مزار قائد کراچی سے کردیا ہے، لانگ مارچ کا مقصد یہی ہے کہ جو ملک میں اس وقت مہنگائی ہے ، جو بیروزگاری ہے اور حکومت نے جو وعدے کئے تھے وہ ان کو پوراکرتی ہوئی بالکل نظر نہیں آرہی،جس طریقہ سے وفاق ،صوبوں کی حق تلفی کررہا ہے، بلاول بھٹو اپنا پیغام لے کر لوگوں تک جارہے ہیں اور جہاںسے وہ گزر رہے ہیں لوگوںکی بڑی تعداد انہیں سننے کے لئے جمع ہورہی ہے اور جہاں سے جہاں سے وہ گزررہے ہیں لوگوں کی بہت بڑی تعداد ان کے ساتھ شامل ہو کر آٹھ مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پورے ملک کی آواز بن کر اس بے حس حکومت کو نیند سے جگائیں گے اور جو وہ بدزبانی کررہی ہے اس سے ہٹ کر عوام کی خدمت کا سوچے اور مجھے پورا یقین ہے یہ نہیں سوچے گا اور اب اس کا ایک ہی حل ہے عمران خان نیازی کی حکومت کو ہٹناہو گا اور وہ دن جلد آئے گا جب لوگوںکو اپنی حقیقی جمہوری حکومت ملے گی۔ عمران خان کو گھربھیجنا پورے ملک کے عوام کی آواز بن چکی ہے، بلاول بھٹو یہی کہہ رہے ہیں کہ منتخب نمائندوں اور حکومت کی اتحادی جماعتیں جو آئے روز حکومت پر کوئی نہ کوئی الزام لگاتے رہتے ہیں ان کو اب عوام کی آواز پر لبیک کہنا چاہیئے ۔ تحریک عدم اعتماد کا اعلان ہو چکا ہے اور ساری سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ عوام کی آواز بنیں جنہوں نے انہیں منتخب کیا ہے اور عمران خان سے جان چھڑوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پورے ملک کی آواز یہ ہے کہ اس سلیکٹڈ حکومت سے جان چھڑوانی ہے، لانگ مارچ کا مقصد بھی ہے یہ عوام کی رائے ساتھ لے کر اسلام آباد آناہے۔ مجھے امید ہے کہ جو منتخب نمائندے عوام کے ووٹ کے کرآتے ہیں وہ پارلیمنٹ اور ایوانوں میں عوام کی آوااز بنیں گے اوراس تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کچھ وفاقی وزراء سندھ میں خالی کرسیوں سے خطاب کررہے ہیں اور یہ مجھے میڈیا سے پتا چلا ہے، جتنے لوگ اسٹیج پر تھے اتنے ہی مٹھی بھر لوگ سامنے تھے جن سے خطاب ہو رہا تھا۔ پی ٹی آئی والے پکنک پر نکلے ہوئے ہیں کوئی ٹوپی سر پر رکھ کر بس میں سورہا ہے اور کوئی خالی کرسیوں سے خطاب کررہا ہے، کوئی اپنے مریدن کو ڈھونڈ رہا ہے۔خطاب دیکھنا ہے اور لوگ دیکھنے ہیں تو گزشتہ رات بدین میں دیکھتے کہ ایک چھوٹے سے ضلعی ہیڈکوارٹر میں بلاول بھٹو کا خطاب سننے کتنے لوگ آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ویڈیو میں پی ٹی آئی کارکن سے کوئی صحافی پوچھ رہا ہے کہ تمہاری پارٹی کا چیئرمین کون ہے تو وہ جواب دیتا ہے پپو خان۔ان کا کہنا تھا کہ پپو خان کو اب جانا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنے کرتوتوں کو بخشوانے کا وقت آگیا ہے، عوام آپ کو نہیں چھوڑے گی، ہم کچھ نہیں کہتے، اب ملک کے عوام سلیکٹڈ حکومت کو نہیں چھوڑیں گے۔
تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی جانب سے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے اور اپنی رہائی کیلئے کسی سرگرمی میں حصہ لینے سے روکنے کی خبروں کی تردید کردی پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کے بعد عمر ایوب بھی نااہل ہوں گے ،اس وقت کون سی اسمبلی چل رہی ہے، جو آواز اٹھا رہے ہیں ان کو نااہل کیا جا ...
میں ان کو بار بار چیلنج کر رہا ہوں یہ سیاسی اور جمہوری طریقوں سے ہماری حکومت نہیں گراسکتے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا اس ملک میں قانون حرکت میں نہیں ہے، جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں،میڈیا سے بات چیت وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیاسی ط...
شہرجائز حق اورمیئر سے محروم ، اب تو گاڑی کی نمبر پلیٹس ہم سے دوبارہ بنوائی جا رہی ہیں جماعت اسلامی شہر کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگی،امیر جماعت کاتقریب سے خطاب امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کے اختیارت پر کسی کو ناگ بن کر بیٹھنے نہیں دیں گے۔کراچی میں...
ہمارے پاس ثبوت ہے دہشت گردوں کے پاس پاکستانی چاکلیٹ ملی ہے، امیت شاہ چدم برم پاکستان کو کلین چٹ کیوں دی؟ لوک سبھا میں خطاب کے دوران برہمی کا اظہار بھارت کے وزیرداخلہ امیت شاہ نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چدم برم کے بیان پر برہمی کا اظہار کیا۔مقبوضہ کشمیر کے س...
مذبحہ خانہ سے برآمدگوشت اور کھالیں چین ایکسپورٹ کی جانی تھیں ،چھاپہ پڑ گیا، ذرائع گودام مالک فیاض اور پراپرٹی ڈیلر عامرٹیکسلا سے گرفتار، سپلائی کے شواہد نہیں ملے،پولیس اسلام آبادمیں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے معاملے کی پولیس انکوائری مکمل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی دارالح...
شکست خوردہ بھارت کو اقوام عالم میں ذلت آمیز رسوائی کا سامنا ہے، شہباز شریف 9 مئی کو ہماری افواج نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے، افتتاحی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر جب جب پاک بھارت جنگ رکوانے سے متعلق بیان دیتے ہیں تو مودی کے زخم دوبارہ تازہ ہوجاتے ...
مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی ،اسرائیلی کمپنی تامار گیس فیلڈ میں22 فیصد کی حصہ دار ، پاک عرب ریفائنری میں40 فیصد کی شراکت دار ی ، ابو ظہبی پورٹس گروپ اسرائیلی کا شراکت دارکے پی ٹی سے بھی معاہدہ ڈی پی ورلڈ کا اسرائیل کمپنی ڈوور ٹاور گروپ سے معاہدہ، قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمین...
سندھ میں علمائے کرام کا اغوا، سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہے تجارت اور زراعت تباہ ہیں، مولانا عبدالقیوم علماء کو بازیاب نہ کروایا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کریں گے ،عوام، کارکنان، کاروباری حضرات، سے اپیل سندھ میں علمائے کرام کے اغوا، بڑھتی ہوئی بدامنی اور ڈاکو راج کے...
کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی، لاقانونیت اور حکومتی ناکامی پر وزیراعلیٰ کو دورے کا چیلنج حکومت سندھ، وزرا اور پولیس افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما نے سندھ حکومت سے کراچی میں جاری ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کرتا...
20 کلو آٹے پر سکھر سے440 روپے زائد،اسلام آباد ودیگر علاقوں سے 200 روپے اضافی لاہور سے 420 روپے زیادہ قیمت پر آٹے کی فروخت ،کراچی میں 20کلو آٹا 1800 روپے کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹاخریدنے پرمجبور ہوگئے، شہرقائد میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 1800 روپے تک میں فروخت ...
بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں، ہمارا ہدف جی 20 میں شمولیت ہے، نائب وزیراعظم زر مبادلہ کے ذخائربڑھ رہے ہیں، مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ، ڈیفالٹ کاخطرہ دفن کر دیا ، خطاب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومتی کوششوں کے نتیجہ میں قومی م...
قافلے کو روکا گیا تو جگہ جگہ دھرنے ہونگے،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، امیر جماعت اسلامی کا انتباہ تحفظ کی بات کرنے نکلے ہیں،جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کا مطلب دہشت گردوں ، قوم پرستوں کو طاقت دینا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے جگہ جگہ‘‘حق ...