... loading ...
دہشتگردوں نے 12 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، بروقت اور مؤثر کاروائی کے نتیجے میں تمام حملے ناکام ، حملہ آوروں کا تعاقب اور جوابی کارروائیوں کا سلسلہ تا حال جاری ،سکیورٹی ذرائع
گوادر میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کی دہشت گردی، 11 معصوم بلوچ مزدور بے دردی سے شہید،5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل، بلوچستان سیمحنت مزدوری کیلئے گوادر آئے تھے
بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا بھرپور آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح سے گوادر اور گرد و نواح میں جاری کارروائیوں کے دوران مزید 67 دہشت گردوں کوہلاک کر دیا گیا ہے، جس کے بعد بلوچستان میں گزشتہ دو دنوں کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 108 ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سے قبل پنجگور اور شعبان کے علاقوں میں گزشتہ دو دن کے دوران 41 دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے۔ دہشت گردی کے خلاف ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے 10 بہادر جوان وطن کے دفاع میں شہادت کا رتبہ پا چکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مزید تعاقب آپریشنز جاری ہیں، جن میں مزید ہلاکتوں اور دہشت گردوں کے بھاری نقصانات کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ دوسری جانب گوادر میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے بھارتی پراکسی دہشت گردوں کی جانب سے نہتے بلوچ مزدور خاندانوں پر ہونے والی دہشت گردی نے علاقے کو سوگوار کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے 11 معصوم اور غریب بلوچ شہریوں کو بے دردی سے شہید کر دیا، جن میں 5 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ تمام شہداء کا تعلق بلوچستان سے تھا اور وہ محنت مزدوری کے لیے گوادر آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق اس گھناؤنے واقعے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد گوادر اور ملحقہ علاقوں میں عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے گرد و نواح کے علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے ممکنہ ٹھکانوں کے خلاف سرچ اور کلیٔرنس آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معصوم اور غریب مزدوروں کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ فتنہ الہندوستان بھارتی ایماء پر بلوچستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے
دھماکا اس وقت پیش آیا جب مارچ میں ایرانی حملے کے بعد بند کی گئی تنصیبات کو دوبارہ فعال کیا جا رہا تھا،دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی اس کا اثر مرکزی دوحا تک محسوس کیا گیا، وزیر توانائیقطر ہمارے 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن کا تعلق بھارت، پاکستان سے ہے، 66 افراد زخمی ہوئے ،راس...
کلائمٹ سپورٹ لیوی میں 50فیصد اضافہ ،عالمی منڈی میں خام تیل کی گرتی قیمتوں کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے میں پٹرولیم لیوی بڑی رکاوٹ بن گئی،مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ایران امریکا جنگ بندی کے بعدپیٹرول 299روپے 58پیسے فی لیٹرمقرر،نئے بجٹ میں لیوی کا ہدف بڑھا کر پیٹرولیم قیمتوںکی مد می...
وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا سرکاری ملازمین 4 چھٹیوں سے مستفید ہوں گے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت نے یوم عاشور کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہ...
اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیلئے مخلص ہے، شہبازشریف پاک امریکا تعلقات وقت کیساتھ مزید مضبوط اور گہرے ہوئے،صحافیوں سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امن پسند شخصیت ہیں، اسپیکر باقر قالیباف اور ایران کی قیادت خطے میں امن کیل...
حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی،سابق اسپیکر قومی اسمبلی ہم جمہوریت، آزاد الیکشن کمیشن، لیول پلیئنگ فیلڈ چاہتے ہیں،پی ٹی آئی رہنماکی میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت نے مذاکرات کی بات کی لیکن بات چیت شروع نہیں ہوئی۔...
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...