... loading ...
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ اور پیپلز پارٹی کی قیادت اہم ملاقاتوں کے بعد میڈیا کو بریفنگ دینے سے کترانے لگے اورصرف مرضی کا اعلامیہ جاری کرنے پر اکتفا کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں اپوزیشن جماعتیں بھرپور سیاسی سر گرمیاں کر رہی ہیں تاہم قیادت بریفنگ دینے سے گریزاں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف چوہدری برادران سے ملاقات کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے تھے تاہم وہ وہ میڈیا سے گفتگو کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئے تھے۔ اس کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تاہم انہوں نے بھی میڈیا سے کوئی گفتگو نہیں کی تھی اور واپس روانہ ہو گئے تھے ۔ حالیہ ہفتے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنے وفد کے ہمرا ہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہائوس میں ملاقات کی تاہم اس ملاقات کے حوالے سے بھی میڈیا کو باضابطہ بریفنگ نہیں دی گئی اور صرف اعلامیہ جاری کیا گیا ۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی رہائشگاہ پر پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کی قیادت کی مشاورتی ملاقات ہوئی تاہم اس کے اختتام پر بھی باضابطہ بریفنگ نہیں دی گئی اور صرف اعلامیہ جاری کرنے پر اکتفا کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں موجودہ حالات میں کسی دڑاڑ سے بچنے کیلئے اکٹھے میڈیا کے سامنے آنے سے گریزاں ہیں جبکہ سوالات و جوابات کے سیشن میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے اپوزیشن کی حکمت عملی سامنے آنے کا بھی خدشہ ہے اس لئے اپوزیشن قیادت کی جانب سے میڈیا سے گفتگو نہیں کی جارہی۔ گزشتہ رو ز پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران سے دوبارہ ملاقات کی لیکن مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی ۔ چوہدری پرویز الہٰی نے بلاول ہاؤس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے اس ملاقات بارے میں بھی میڈیا کو باضابطہ کوئی بریفنگ نہ دی گئی۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...