... loading ...
صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی تاہم وقت آنے پر وزیراعظم مشاورت کریں گے۔ ایک انٹرویو کے دوران اینکر نے صدر مملکت سے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات پر مشاورت شروع کی ہے اور وزیراعظم کے گزشتہ ماہ کے بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ صدر مملکت نے نفی میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ نہیں، وزیراعظم نے مشاورت نہیں کی لیکن میرا خیال ہے کہ وقت آنے پر وہ بالکل کریں گے۔ میزبان نے ایک اخبار میں شائع ہونے والے کالم کی جانب اشارہ کیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم کو پارلیمنٹ اور ایک اہم شخصیت کے حوالے سے صدر مملکت کی دستخط شدہ دو سمریز مل چکی ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ ان احکامات میں کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ وہ اس طرح کی کسی پیش رفت سے آگاہ نہیں ہیں اور وزیراعظم کو میری طرف سے دستخط شدہ دستاویزات نہیں ملیں اور چھپا کر نہیں رکھ سکتے کیونکہ میں دستخط کرتا ہوں تو بات پبلک ہوجاتی ہے۔ صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ انہیں بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش ہے۔ انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزشتہ روز کی ملاقات کے بارے میں بات کی جہاں دونوں نے ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔صدرمملکت نے کہا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس حوالے سے مختلف وجوہات بیان کی اور کس طرح امریکی فورسز کا افغانستان سے انخلا ہوا اور اس کی وجہ سے بننے والی صورت حال جہاں وژن گوگلز اور بندوقوں سمیت دیگر ہتھیار کس طرح دہشت گردوں تک پہنچ گئے۔انہوں نے اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ ایسا معاملہ نہیں ہے جس پر بات کی جائے اور اس طرح کی باتیں 2018 سے سن رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ یہ وقت کا ضیاع ہے، جو مثبت اور سود مند مذاکرات کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ حکومت موجود رہے گی اور کہیں نہیں جارہی ہے۔ صدر مملکت نے پنجاب کے ضلع خانیوال میں ہجوم کی جانب سے شہری کے قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے واقعات نہیں ہونے چاہیے۔حکومت کی ذمہ داری کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر چیز کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا اور عوام کو خود بھی اس طرح کے واقعات روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...