... loading ...
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی نہ کبھی تو افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ہوگا، عالمی براردی کو افغان حکومت کے ساتھ ”کچھ لو اور دو” کی بنیاد پر کام کرنا چاہیے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان افغانستان اور طالبان حکومت سے متعلق بات کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ افغانستان سے پاکستانی طالبان، بلوچ علیحدگی پسند اور داعش پاکستان میں کارروائیاں کر رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے امریکا 20 سال پہلے افغانستان کیوں آیا تھا، امریکا بھی یہی چاہتا تھا کہ افغانستان افراتفری کا شکار نہ ہو، عالمی براردی نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے سے پہلے گارنٹی چاہتی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی براردی کو افغان حکومت کے ساتھ ”کچھ لو اور دو” کی بنیاد پر کام کرنا چاہیے، دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ سے دہشت گردی بڑھی، امریکی ڈرون حملوں میں بڑی تعداد میں معصوم لوگ مارے گئے، دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں پاکستان نے 80 ہزار جانیں گنوائیں، امریکی جنگ کی وجہ سے پاکستان میں جگہ جگہ خودکش حملے ہوتے رہے۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں بدترین انسانی بحران جنم لے رہا ہے، اگر طالبان حکومت پر دباؤ ڈالا گیا تو بہتری کی امید نہیں، کبھی نہ کبھی افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ہوگا، امریکیوں کو سمجھنا چاہیے کہ افغان عوام کن سنگین مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کیا افغانستان میں طالبان کے علاوہ کوئی متبادل اس وقت موجود ہے؟ امریکی پالیسی کا خمیازہ ہمیں بھگتنا پڑا کیوں کہ ہم اتحادی تھے۔ بھارت اور مسئلہ کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں بھارت کو دوسرے لوگوں سے زیادہ جانتا ہوں، بھارت کے کئی لوگ میرے دوست ہیں، ان کے ساتھ تعلق ہے، حکومت میں آتے ہی میں نے بھارت کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا، مودی سے کہا آپ ایک قدم بڑھائیں گے تو ہم دو قدم آگے آئیں گے، مودی سے کہا کہ مسئلہ کشمیر اچھے پڑوسیوں کے طور حل کریں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارت آر ایس ایس نظریات کی لپیٹ میں آچکا ہے، بھارت میں آر ایس ایس نظریات کی حکمرانی ہے، گوگل سے آپ کو معلوم ہو جائے گا آر ایس ایس بنانے والے کون تھے، آرایس ایس کو 3 بار دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا ہے، کئی بار پہل کی لیکن نفرت اور تشدد کے نظریات کی وجہ سے جواب نہ ملا، جو کچھ ہو رہا ہے وہ بھارت کے اپنے لیے خطرناک اور نقصان دہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پہلی بار خطاب کیا تو یہ مسئلہ اٹھایا تھا، پلوامہ میں جو ہوا بھارت اس کا الزام پاکستان پر لگا رہا تھا، بھارت سے کہا کہ پاکستان کے ملوث ہونے کا ثبوت دیں، ثبوت کے بجائے بھارتی طیاروں نے پاکستان میں بم گرا دیے، ہم نے جواب میں بھارتی طیارہ مار گرایا، ان کا پائلٹ واپس کر دیا، پائلٹ واپس کر کے دنیا کو بتا دیا ہم جنگ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوئی، انہیں بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، مسئلہ کشمیر کے حل تک دو ایٹمی طاقتوں میں جنگ کا خدشہ ختم نہیں ہو سکتا، 5 اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصیت حیثیت ختم کر دی، بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، مودی حکومت نے جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی کر رکھی ہے۔چین سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی میڈیا میں چین کا صحیح تصور پیش نہیں کیا جاتا، مغربی میڈیا چین میں مسلمانوں پر سختیوں کی تصویر کشی کرتا ہے، چین مسلسل مغربی میڈیا کے دعوؤں کی تردید کر رہا ہے۔
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...
متعلقہ ممالک کو نئے معاہدے کیلئے راغب کریں،محکمہ خار جہ کا امریکی سفارتخانوں کو پیغام معاہدے کا نام میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ رکھا گیا ہے،ہرمز کاروبار کیلئے تیار ، ٹرمپ کا دعویٰ امریکہ نے آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے نیا عالمی اتحاد بنانے کی کوششیں تیز کر دیں۔غیرملکی میڈیارپورٹ ک...
بحریہ ٹاؤن کراچی منی لانڈرنگ کیس میںدونوں ملزمان کوواپس لانے کیلئے امارات کی حکومت سے رابطہ کر لیا، جلد گرفتار کر کے پاکستان لاکرمقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، چیئرمین نیب ریڈ وارنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں کرپشن کے مقدمات پر جاری ہوئے، 900 ارب سے زائد کے مقدمات کی تحقیقات م...
ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا، سینٹرل کمانڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کردی، امریکا کے خدشات دور کیے جائیں اس وقت تک ایران پر بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی،...
چمن سیکٹر میں بلا اشتعال جارحیت پرافغان طالبان کی متعدد چوکیاں،گاڑیوں کو درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ پاک فوج کی موثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور دہشتگردوںکو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے،سکیورٹی ذرائع پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جوا...
کابینہ اجلاس سے خطاب میں کفایت شعاری اقدامات جاری رکھنے کا اعلان مسائل پہاڑ بن کر سامنے کھڑے ہیں لیکن مشکل وقت سے سرخرو ہوکر نکلیں گے وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور قیام امن کیلئے متواتر کوششیں کیں جو ہنوز جاری ہیں، جنگ کی وجہ سے...
جو اہلکار مجرمانہ سرگرمی میں ملوث ہوا اسے B کمپنی کا مکین بنایا جائے گا، آئی جی سندھ اسٹریٹ کرائم اور آرگنائز کرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی جا رہی ہیں (کرائم رپورٹر؍ اسد رضا) جو اہلکار و افسران ڈیپارٹمنٹ کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں ان تمام عناصر کے خلاف ...