... loading ...
عالمی شہرت یافتہ دانشور ماہر لسانیا ت پروفیسر نوم چومسکی نے کہا ہے کہ بھارت کی مودی حکومت بھارتی سیکولر جمہوریت ختم کر رہی ہے اور بھارت کو ہندو راشٹرا میں تبدیل کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اب مقبوضہ علاقہ ہے، کئی معنوں میں کشمیر اب فلسطین کی طرح ہے۔ امریکی کانگریس کی ایک بریفنگ میں اپنے ریکارد شدہ بیان میں پروفیسر نوم چومسکی نے مزید کہا کہ اسلاموفوبیا نے بھارت میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر لی ہے جہاں مودی حکومت منظم طریقے سے سیکولر جمہوریت کو ختم کر رہی ہے اور ملک کو ایک ہندو راشٹرا میں تبدیل کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ تقریبا 250 ملین مسلمان ایک مظلوم اقلیت بن رہے ہیں۔ برلن جرمنی میں مقیم ایک ممتاز بھارتی کارکن، اور گزشتہ ہفتے امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیے گئے ہرش میندر نے کہا کہ بھارت کا بہت بڑا المیہ یہ ہے کہ لوگ ہندو بالادستی کے نظریے میں گہرائی سے دب گئے ہیں اور اسی نظریے نے گاندھی کے قتل کو ہوا دی اور حقیقت میں یہی نظریہ اس وقت بھارت پر حکومت کر رہا ہے۔ میندر نے کہا کہ حکمران اسٹیبلشمنٹ کے حامیوں کے لیے ممکنہ نسل کشی کے دعووں کو خطرے کی گھنٹی کے طور پر مسترد کرنا پرکشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ہولوکاسٹ سے معلوم ہے کہ جب ابتدائی انتباہی علامات پر توجہ نہ دی جائے تو کیا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے ان متعدد طریقوں کی نشاندہی کی جن سے بھارت کے عام لوگ ہندو بالادستی کے نظریات سے بے حس ہو گئے ہیں۔ کانگریس کی بریفنگ سے بھی خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام انسانی حقوق کی 17 تنظیموں کے اتحاد نے کیا تھا، واشنگٹن، ڈی سی میں ہیومن رائٹس واچ کے ایشیا ایڈووکیسی ڈائریکٹر جان سیفٹن نے کہا کہ آج بھارتی آئین کے لیے سب سے بڑا خطرہ حکومت کا ملک کے سب سے بڑے مذہب ہندو ازم کو سیکولر ازم اور اس کی مذہبی اقلیتوں کی قیمت پرفروع دینا ہے۔ برکلے میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی اسکالر اور کشمیر میں انسانی حقوق اور انصاف کے بین الاقوامی عوامی ٹریبونل کی شریک بانی انگانا چٹرجی نے کہاکہ بھارت میں ریاستی سطح کے انتخابات میں ہندو قوم پرست رہنما مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر تشدد اور نفرت پھیلانے کے وعدوں کے ساتھ اپنے حلقوں کو متحرک کر رہے ہیں۔ چٹر چی نے کہا اقلیتی برادریوں اور اتحادیوں کو فوری طور پر تشویش ہے کہ اگر ریاستی انتخابات میں بی جے پی کی جیت نہیں ہو پاتی ہے تو مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی دشمنی ہندو قوم پرستوں کو ہتھیار اٹھانے کی ترغیب دے گی۔ انہوں نے مزید کہا حکومت نے پریس کی آزادیوں اور آزادی اظہار کے حق کو دبایا اورصحافیوں کو ہر قسم کے خطرات سے دوچار کیا گیا۔
حکومتی پالیسیوں سے بلوچستان میں علیحدگی کا نعرہ لگ چکا،نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمن آئین بچانے کے لیے آگے آئیں اگر نہیں آئے تو حالات خطرناک ہوتے جائیں گے، اپوزیشن لیڈر ملک خطرناک حالات کی طرف جارہا ہے، طاقت اور پیسے کی بنیاد پر7 پارٹیوں کو اکٹھا کیا گیا، اسرائیلی جیلوں س...
بحریہ ٹاؤن ہلز میں واقع 67ایکڑ پر مشتمل علی ولا کو منجمد کر دیا ، جو مبینہ طور پر علی ریاض ملک کے نام پر تعمیر کی گئی تھی، رہائش گاہ میں جدید سہولیات جیسے ہیلی پیڈ، منی چڑیا گھر اور سوئمنگ پولز شامل ہیں،ذرائع حکومت سندھ اور محکمہ جنگلات کی ملکیت1338ایکڑ اراضی بھی منجمد،مبینہ طو...
پاکستان کی مؤثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم متحرک ہوگئی ثالثی کے دوران ایرانی طیاروں کو پاکستانی ایئربیس پر جگہ دی گئی، ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل ایران امریکا کشیدگی میں پاکستان کی موثر سفارت کاری کے باعث یہود و ہنود کی گمراہ کن پروپیگنڈا مہم مت...
اجلاس ختم ہونے کے بعداقبال آفریدی اور جنید اکبر میں تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی اقبال آفریدی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی کوشش ، جنید اکبر کے روکنے پر سیخ پا ہوگئے،ذرائع قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹ...
یکم جنوری 2027 سے ماہانہ 300 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بلوں میں اضافے کا خدشہ گیس اور بجلی پر دی جانے والی رعایتیں صارف کے استعمال کے بجائے اس کی آمدنی کی بنیاد پر دی جائیں گی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔ ی...
فیلڈ مارشل اورشہباز شریف نے ایران جنگ بندی پر بہترین کردار ادا کیا، امریکی صدر پاکستان غیر جانبدار ثالث نہیں رہ سکتا، مجھے پاکستان پر بالکل اعتماد نہیں، لنڈسے گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے لیے پاکستان پر ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کرتے ہو...
عالمی مالیاتی ادارے کامشکوک مالی ٹرانزیکشن پر اظہار تشویش، آئندہ مالی سال کے بجٹ سے قبل حکومت کو منی لانڈرنگ کیخلاف سخت اقدامات کی ہدایت کردی،ذرائع کالے دھن، غیر ٹیکس شدہ سرمایہ کاری کی نشاندہی،بینی فیشل اونرشپ کی معلومات کے تبادلے میں خامیاں دور کرنے اور مالیاتی نگرانی کا نظام...
سی بی ایس نیوز کی رپورٹ پر سخت ردِعمل، امریکی میڈیا رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس خطے میں امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، دفتر خارجہ پاکستان کے دفترِ خارجہ نے امریکی میڈیا ادارے سی بی ایس نیوز کی اس رپورٹ کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ ...
7 اکتوبر کے قیدیوں کیلئے سرعام ٹرائل اور سزائے موت کے متنازع قانون کی منظوری اسرائیلی پارلیمنٹ کے نئے قانون کی منظوری سے عالمی سطح پر تنازع مزید بڑھنے کا خدشہ اسرائیلی پارلیمنٹ (نیسٹ) نے ایک متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت 7 اکتوبر کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں زیرِ...
ایک ہفتے میں عمران خان کا درست علاج نہ ہوا اور ملاقاتیں نہ کرائی گئیں تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا،8 فروری کو نوجوان طبقے نے آپ کے سارے پلان الٹ دئیے، اپوزیشن لیڈر بلوچستان سے لے کر کے پی تک بغاوت کی فضا ہے، ایک اور آئینی ترمیم کی تیاری ہورہی ہے، پاکستان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار ...
امریکی فوج افزودہ یورینیم کی نگرانی کر رہی ہے ایران کو عسکری طور پر شکست دی جا چکی ،قیادت کی اے اور بی ٹیم مکمل ختم ، سی ٹیم کا کچھ حصہ بھی ختم ہو چکا ہے ایران کو جوہری ہتھیار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ وہ غیر ذمہ دار ہے،معاہدہ کر کے اسے توڑ دیتا ہے، امریکا کو آبنائے ہرمز کی ضرورت ...
پاکستان کے نوجوانوں میں آئی ٹی کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جانا چاہئے، شہباز شریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،آئی ٹی کے شعبے میں شہری اور دیہی علا...