... loading ...
رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں بھی مہنگائی کی لہر بدستور برقرار رہی اور لہسن، برائلر مرغی، گھی، کوکنگ آئل سمیت بیشتر اشیا مہنگی ہو گئیں جبکہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 8 فیصد کی معمولی ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 18 اعشاریہ 47 فیصد ہوگئی، کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کا پارہ تاحال 20 فیصد سے بلند رہا، ایک ہفتے میں 16 اشیا مہنگی ہوئیں اور 14 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن اوسط 23 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، اوسط قیمت 354 روپے 62 پیسے فی کلو ہوگئی، زندہ مرغی اوسط 11 روپے 49 پیسے اضافے کے ساتھ 214 روپے 88 پیسے فی کلو ہوگئی جبکہ رواں ہفتے سرسوں کا تیل 3 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈالڈا گھی کا اڑھائی کلو کا ٹن 8 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا، فروری کے دوسرے ہفتے میں جلانے کی لکڑی6 روپے 27 پیسے فی من مہنگی ہوئی، کیلے فی درجن 3 روپے 6 پیسے مہنگے ہوئے، کپڑے دھونے کا صابن، مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر 22 روپے 24 پیسے فی کلو سستے ہوئے، پیاز ایک روپے 11 پیسے فی کلو سستے ہوئے، انڈوں کی قیمت میں فی درجن 3 روپے 39 پیسے کمی ہوئی، آٹے کے بیس کلو کی قیمت میں 1 روپے 80 کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر35 روپے 32 پیسے سستا ہوا، بریڈ، تازہ دودھ، خشک دودھ، دہی سمیت 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...