... loading ...
امریکا نے افغانستان کے منجمد اثاثوں پر ڈاکا ڈالتے ہوئے رقم انسانی امداد کی مد میں اور امریکا میں نائن الیون متاثرین میں تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ جس پر طالبان حکومت کا بھی ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے افغانستان کے 7 بلین ڈالرز کے اثاثے منجمد کر رکھے ہیں، جوبائیڈن انتظامیہ نے منجمد اثاثوں کو افغانستان میں انسانی امداد کی مد میں اور نائن الیون حملے کے متاثرین میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوبائیڈن کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کے بعد منجمد اثاثوں میں سے 7 بلین ڈالرز ریلیز کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا 7 بلین ڈالرز میں سے 3.5 بلین ڈالرز افغانستان میں انسانی امداد کی مد میں خرچ کرے گا جبکہ 3.5 ملین ڈالرز نائن الیون متاثرین کو دیے جائیں گے۔ طالبان حکومت کا اس کے خلاف ردِعمل سامنے آیا ہے۔ سیاسی ترجمان امارت اسلامیہ محمد نعیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی نائن الیون متاثرین میں افغان عوام کی رقم کی تقسیم چوری ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح ہے کہ افغانستان میں نصف سے زیادہ آبادی کو بھوک کا سامنا ہے، 5 سال سے کم عمر 1 ملین بچے بھوک سے موت کے خطرے سے دو چار ہیں۔

امریکی مسلط کردہ جنگ کے باعث زبوں حال افغانی آسمان تلے خیموں میں بے یار و مددگارعالمی ریسکیو کمیٹی نے افغانستان کو سالانہ ایمرجنسی واچ لسٹ میں نمبر 1 قرار دے دیا۔ عالمی ریسکیو کمیٹی کے مطابق 2022 میں انسانی بحران کے مزید بگڑنے کا خطرہ ہے۔ خیال رہے کہ امریکا نے گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد افغانستان کے تمام اثاثے منجمد کر دیے تھے۔ امریکا طالبان حکومت کو نظر انداز کر کے منجمد اثاثے امریکی عوام اور افغانستان میں انسانی امداد کے لیے تقسیم کرے گا۔ یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی حکومت کو مقدموں پر اپنی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے عدالتی ڈیڈ لائن کا سامنا ہے۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...