... loading ...
پاکستان میں فوڈ آئٹمز کی امپورٹ میں بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2020 کے 9 کھرب 43 ارب روپے کے مقابلے میں 2021 میں 14 کھرب 52 ارب 55 کروڑ روپے کی امپورٹس کی گئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں گندم کا ایک دانہ بھی امپورٹ نہیں کیا گیا تھا جبکہ 2021 میں ایک کھرب 71 ارب کی 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کی گئی۔ سال 2020 میں 69 کروڑ 60 لاکھ مالیت کی 7 ہزار 609 میٹرک ٹن چینی امپورٹ کی گئی تھی جبکہ سال 2021 میں 22 ارب 44 کروڑ روپے کی 2 لاکھ 81 ہزار میٹرک ٹن چینی امپورٹ کی گئی۔2020میں 3 کھرب 20 ارب 50 کروڑ روپے مالیت کا 29 لاکھ 70 ہزار میٹرک ٹن پام آئل امپورٹ کیا گیا تھا جبکہ 2021 میں 4 کھرب 64 ارب 40 کروڑ کی لاگت سے 31 لاکھ 97 ہزار میٹرک ٹن پام آئل امپورٹ کیا گیا۔اس کے علاوہ دالوں کی امپورٹ میں معمولی اضافہ رپورٹ ہوا۔ سال 2021 میں 12 لاکھ 11 ہزار کے مقابلے میں 12 لاکھ 66 ہزار دالیں درآمد کی گئیں۔سال 2020 میں 92 ارب 74 کروڑ روپے کی 2 لاکھ 21 ہزار میٹرک ٹن چائے امپورٹ کی گئی تھی جبکہ سال 2021 میں ایک کھرب 10 ارب روپے کی 2 لاکھ 58 ہزار میٹرک ٹن چائے امپورٹ کی گئی۔ سال 2020 میں 84 ہزار میٹرک ٹن جبکہ سال 2021 میں ایک لاکھ 16 ہزار میٹرک ٹن سویا بین آئل درآمد کیا گیا۔ ملک کریم اور بے بی فوڈ کی درآمد میں کمی ہوئی ہے۔سال 2020 میں 59ہزار میٹرک ٹن کے مقابلے میں 2021 میں 58ہزار میٹرک ٹن کی امپورٹ کی گئی۔ ڈرائی فروٹس کی امپورٹ میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سال 2020 میں 22 ہزار میٹرک ٹن کے مقابلے میں 2021 میں 78 ہزار میٹرک ٹن کی امپورٹس کی گئیں۔زندہ جانوروں کی امپورٹ میں کمی ہوئی ہے۔2020 میں 9 لاکھ 79 ہزار کے مقابلے میں 2021 میں 6 لاکھ 81 ہزار جانور درآمد کیے گئے۔ پاکستان بریڈنگ کے لیے پرندے اور گائے بھی امریکا سے امپورٹ کرتا ہے۔بریڈنگ کے لیے گھوڑوں کی امپورٹ برطانیہ، نیدرلینڈ اور ارجنٹینا سے کی جاتی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...