... loading ...
موجودہ دورِ حکومت میں چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کی جبکہ سابقہ حکومت کے دور میں 5 سال کے عرصے میں 4ارب 16 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2019 سے دسمبر 2021 تک چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں ایک ارب 94 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی اس طرح موجودہ دور حکومت میں چینی سرمایہ کاروں کی اوسط ماہانہ سرمایہ کاری 4 کروڑ60 لاکھ ڈالر رہی۔ مرکزی بینک کے مطابق سابقہ حکومت کے 5 برس کے دوران چینی سرمایہ کاروں نے 4ارب 16کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی اور اسی عرصہ میں اوسط ماہانہ سرمایہ کاری 6کروڑ93 لاکھ ڈالر رہی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری میں اپریل 2015میں سی پیک معاہدہ طے ہونے کے بعد نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ معاہدے سے قبل مالی سل 2014 اور 2015میں چینی سرمایہ کاری بالترتیب 69کروڑ58لاکھ ڈالر اور 34کروڑ ڈالر تک محدود رہی تاہم مالی سال 2016میں چینی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے زائد رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2017میں چینی سرمایہ کاری 76کروڑ 32لاکھ ڈالر رہی جبکہ مالی سال 2018میں چینی سرمایہ کاری ایک ارب 31کروڑ19لاکھ ڈالر رہی جبکہ جولائی 2018میں نئے انتخابات کے بعد وزیر اعظم نے اگست 2018میں حلف اٹھایا اور اسی مالی سال 2019 میں پاکستان میں سی پیک معاہدے کے بعد چینی سرمایہ کاری کی مالیت کم ترین سطح 13کروڑ ڈالر تک محدود رہی۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان میں مجموعی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں چینی سرمایہ کاری کا تناسب 9.6فیصد کی سطح پر آگیا جو سی پیک کے آغاز کے بعد سب سے پست تناسب رہا، مالی سال 2020میں چینی سرمایہ کاری 84کروڑ ڈالر جبکہ مالی سال 2021میں 75کروڑ79لاکھ ڈالر رہی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان میں اب تک 21 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے جو 3 کروڑ 50 لاکھ ڈالر اوسط ماہانہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2014میں پاکستان میں کی جانے والی مجموعی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں چینی سرمایہ کاری کا تناسب 40.96فیصد تھا جو مالی سال 2015میں 32.96فیصد رہا، سی پیک منصوبوں کے آغاز کے بعد مالی سال 2016میں غیرملکی سرمایہ کاری میں چینی سرمایہ کاری کا تناسب بڑھ کر 43.80فیصد پر آگیا جو اس سے اگلے سال مالی سال 2017میں 31.71فیصد رہا جبکہ مالی سال 2018میں یہ تناسب 47.18فیصد رہا جو سی پیک کے آغاز کے بعد پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں چینی سرمایہ کاری کے تناسب کی بلند ترین سطح ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...