... loading ...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 7کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 43 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی، کولن منرو، پال اسٹرلنگ اور اعظم خان نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں،شاداب خان نے 5 ، محمد وسیم اور حسن علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں،شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر کولن منرو کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔230رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 186 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی عمدہ بالنگ کے سامنے اوپنر احسان علی اور محمد نواز کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹرز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔شاداب خان نے 28رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہد آفریدی اور راشد خان کے بعد وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں 50 وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے اسپنر بن گئے ہیں۔احسان علی نے 27 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔محمد نواز 22 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی بدولت 47 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔شاداب خان نے 5 جبکہ محمد وسیم اور حسن علی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنائے۔کولن منرو، پال اسٹرلنگ اور اعظم خان نے برق رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔تینوں کھلاڑیوں نے مجموعی طور پر میچ میں 14 چھکے لگائے۔پال اسٹرلنگ نے 28 گیندوں پر 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جارحانہ انداز فراہم کیاجس کے بعد کولن منرو نے 39 گیندوں پر 5 چھکے اور 3 چوکے لگا کر اسکور بورڈ کو تیزی سے آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا،وہ 72 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔رہی سہی کسر اعظم خان نے چھ چھکے لگا کر نکال دی۔انہوں نے 35 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیلی۔اسپنر محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر کولن منرو کو مین آف دی میچ قرار دیاگیا۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...