... loading ...
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ادویہ ساز اداروں کے مطالبے پر بخار کی دوا پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی ہامی بھرلی اور نئی قیمتِ فروخت کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو سمری بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈریپ اور پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے حکام نے بتایا ہے کہ پیراسیٹامول کی قیمت 2 روپے 67 پیسے فی گولی مقرر کرنے پر راضی ہوگئے ہیں لیکن اس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ اپنے آنے والے اجلاس میں دے گی۔ڈریپ حکام نے بھی تصدیق کی ہے کہ ڈریپ کی ڈرگ پرائسنگ کمیٹی نے پیراسیٹامول کی پیداواری لاگت بڑھنے کے بعد بخار کی دوا کی قیمت بڑھانے کی سفارش کی تھی اور اب ڈریپ کے سربراہ پیراسیٹامول کی قیمت بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائیں گے۔ اِس وقت پیراسیٹامول کے مختلف برانڈز کی پاکستان میں شدید قلت ہے اور پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے حکام کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمت اور پیداواری لاگت میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے وہ اس دوا کو موجودہ قیمت پر بنانے اور فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دوا ساز اداروں نے پیراسیٹامول کی قیمت ساڑھے تین روپے فی گولی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ پیراسیٹامول کے خام مال کی قیمت میں 4 سے 5 گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 مہینے پہلے پیراسیٹامول کا 600 روپے کلو فروخت ہونے والا خام مال اس وقت 2600 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی محمد منصور دلاور نے بتایا کہ پیراسیٹامول کے مختلف برانڈز کی قلت پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے ہوئی، خام مال پر 17 فیصد سیلز ٹیکس نہ ہٹایا گیا تو وہ چند دنوں میں ہڑتال کرنے جا رہے ہیں کیونکہ خام مال پر سیلز ٹیکس سے ادویات کی پیداواری لاگت میں بے تحاشا اضافہ ہو جائے گا اور کمپنیوں کیلئے موجودہ قیمتوں پر ادویات سازی ناممکن ہوجائے گی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ادویات کے خام مال پر سیلز ٹیکس کے حوالے سے تمام وعدوں سے پھر گئی ہے، خام مال پر سیلز ٹیکس سے پاکستان میں ادویات کی لا محالہ قلت اور قیمتوں میں اضافہ ہوگا جس کا خمیازہ نہ صرف عوام بھگتے گی بلکہ پاکستان کی ادویات کی برآمدات کو بھی شدید دھچکا پہنچے گا۔ قاضی محمد منصور دلاور کا مزید کہنا تھا کہ ادویات کے خام مال پر 17 فیصد سیلز ٹیکس بالآخر عوام کو ہی منتقل ہو گا جس کے نتیجے میں پاکستان میں ادویات عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو جائیں گی یا پھر ادویہ ساز ادارے انہیں بنانا ہی بند کر دیں گے۔
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...
پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت تذبذب کا شکار ،عالیہ حمزہ اور سینٹرل پنجاب کے صدر سزا کے باعث روپوش لاہور کے صدر کسی سے رابطہ ہی نہیں کرتیپنجاب میں تتر بتر تنظیم کو دوبارہ فعال بنانا چیلنج ہوگا، ذرائع عید کے بعد عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے ا...
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اس نوعیت کے دعوے سامنے آتے رہے ہیں، ایران کی طرف سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ،اس خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی علی لاریجانی کی ہلاکت ایرانی حکومت کے خاتمے کے ہمارے منصوبے کا حصہ ہے، ہم ہارڈ لائنر کو نشانہ بنا ...
بس کردیں اور بانی کاعلاج کرائیں، جب ملاقات ہو گی تو انھیں بتائیں گے کتنے لوگوں نے ان سے اظہار یکجہتی کیا،اعتزاز احسن کے شکر گزار وہ آئے اور ہمارے ساتھ بیٹھے ،جدوجہد جاری رکھیں گے اگر عید کے بعد علاج نہ کروایا اور ملاقات نہیں ہونے دی تو حالات بدلیں گے، چیف کمشنر کی بات پر کیسے ی...
امریکہ، اسرائیل طاغوت، شیعہ سنی تفریق پیدا کرنیوالے ان کے آلہ کار ہیں، امیر جماعت اسلامی جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ نہیں عوامی تائید سے اقتدار چاہتی ہے، حلقہ خواتین کی تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم بے اختیار، فارم سنتالیس سے آئے...
ملک کی پیٹرولیم درآمدات کی سپلائی چین بہتر بنانے کیلئے وزیر پیٹرولیم مزید متحرک ہوں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،کفایت شعاری کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حالات کی بہتری تک تمام متعلقہ ادارے ہنگامی اقدامات کیلئے تیار رہیں، ملک کی پیٹرولیم...
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ، آگ بھڑک اٹھی ،8 افراد زخمی ،عراقی مزاحمتی تنظیم کی امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی کوشش،روسی ٹی وی کا دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے17 ویں روز ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ، اسرائیل کے وسطی علاقوں...
رقم کی وصولی کے سلسلہ میںخواتین دوکان کی چھت پرچڑھ گئیں جس سے کمزورچھت اچانک زمین بوس ہوگئی،ضلعی انتظامیہ متعدد کی حالت تشویشناک علاقہ بھرکی فضاسوگوار،وزیراعلیٰ پنجاب کانوٹس، رپورٹ طلب کرلی، لواحقین سے اظہارتعزیت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم وصولی کے دوران دوکان کی چھت گر...
بروقت فیصلوں کی بدولت اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے،شہباز شریف ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں بات چیت وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے پیش نظر کسی بھی ق...
سروے میں 100فیصد موٹرسائیکل سوار دھوکا دینے میں ملوث نکلے ،ڈی آئی جی ٹریفک آئی جی سندھ کے احکامات پر عید کے بعد بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا شہر قائد کے موٹرسائیکل سواروں نے ای چالان سسٹم کو بھی ہرادیا ، ڈی آئی جی ٹریفک نے انکشاف کیا سروے میں 100 فیصد موٹرسائیکل س...
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...