... loading ...
2022 کے پہلے مہینے میں ملک کی امن و امان کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی اور ملک میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں معمولی کمی آنے کے باجود ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں موجود ایک آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2022 کے دوران پرتشدد حملے 28 سے کم ہوکر 24 ہوگئے تاہم دسمبر 2021 کے مقابلے میں اموات اور زخمی افراد کی تعداد میں بالترتیب 15 اور 37 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دسمبر 2021 کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے ملک بھر میں 28 حملے کیے گئے، ان حملوں کے دوران 36 لوگ مارے گئے جن میں 13 سیکیورٹی فورسز کے حکام بھی شامل تھے جبکہ ان حملوں میں 47 لوگ زخمی ہوئے جن میں 37 شہری شامل تھے۔ جنوری کے دوران دہشت گردوں نے ملک میں 24 حملے کیے جن میں 42 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 22 سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور 16 شہری تھے، حملوں کے دوران 4 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے، 79 افراد زخمی ہوئے جن میں 62 شہری شامل تھے۔ جنوری کے دوران زیادہ تر حملے خیبر پختونخوا میں ہوئے جس کے بعد بلوچستان اور سابق فاٹا میں ہوئے، پی آئی سی ایس ایس کی رپورٹ کے مطابق 12 دہشت گردانہ حملے خیبر پختونخوا میں ہوئے جن میں 15 لوگ جاں بحق ہوئے، ان میں سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار اور 9 شہری بھی شامل تھے، 7 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 4 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے۔ بلوچستان میں دہشت گردوں نے 6 حملے کیے جن میں 17 لوگ مارے گئے جن میں سیکیورٹی فورسز کے 14 اہلکار اور 2 شہری شامل تھے جبکہ 32 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 26 عام شہری تھے جبکہ 6 شہریوں کا تعلق سیکیورٹی فورسز سے تھا۔ سابق فاٹا کے علاقوں میں دہشت گردی کے 4 واقعات ہوئے جن میں سیکیورٹی فورسز کے 2 جوان اور 2 شہری جاں بحق ہوئے۔ صوبہ پنجاب میں گزشتہ ماہ دہشت گردوں کی جانب سے ایک حملہ کیا گیا جس میں 3 لوگ مارے گئے، جاں بحق افراد میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی شامل تھا اور 33 شہری اس حملے میں زخمی ہوئے۔گزشتہ ماہ کے دوران صوبہ سندھ میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دہشت گردی کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی شامل تھا۔ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے 3 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا اور 4 دہشت گرد مارے گئے۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...