... loading ...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے بآسانی شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے مسلسل چوتھی فتح حاصل کرلی، کپتان شاداب خان کی جانب سے چوکوں اور چھکوں کی برسات بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح نہ دلاسکی، ٹم ڈیوڈ اور رائیلی روسو کی جانب سے حریف بالرز پر چھکوں کی برسات کے بعد خوشدل شاہ کے عمدہ بالنگ اسپیل نے دفاعی چمپئن کی جیت میں اہم کردار ادا کیا،ٹم ڈیوڈ کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔218رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.4 میں 197 رنز پر ہمت ہارگئی۔ کپتان شاداب خان نے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ 42 گیندوں پر 216 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلی گئی ان کی اس اننگز میں 9 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے تاہم انہیں دوسرے اینڈ سے حوصلہ افزا اسپورٹ نہ ملی، لہذا کپتان کی یہ اننگز رائیگاں گئی۔خوشدل شاہ نے 35 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ڈیوڈ ویلے نے تین کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ شاداب خان کے علاوہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ڈبل فگرز میں پہنچنے والے دیگر بیٹرز میں ایلکس ہیلز 23، پال اسٹرلنگ 19، آصف علی ، رحمان اللہ گرباز 15،15 اور اعظم خان 12رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے تھے۔ اوپنر شان مسعود کے 43 رنز کے باوجود 78 رنز پر ابتدائی تین وکٹیں گنوانے کے بعد ٹم ڈیوڈ نے رائیلی روسو کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 110 رنز کی شراکت قائم کرکے ملتان سلطانز کا مجموعہ 200 کے پار پہنچا دیا۔ٹم ڈیوڈ نے 29 گیندوں پر 6 چوکوں اور 6 چھکوں کی بدولت 71 رنز کی شاندار اننگز کی۔ رائیلی روسو نے 191 کے اسٹرائیک ریٹ سے ناٹ آئوٹ 67 رنز اسکور کیے۔ ان کی اننگز میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔محمد وسیم، مارچنٹ ڈی لانگے اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ٹم ڈیوڈ کو عمدہ بیٹنگ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...
اسرائیلی اقدامات سے معاملے پر سفارتی اور انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش بڑھ گئی اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر 175 گرفتار افراد کو اسرائیل منتقل کرنے کا عندیہ دیا تھا اسرائیل نے غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ ...
سیکیورٹی فورسز نے سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے خوارج کو نشانہ بنایا 28 اور 29 اپریل کوخیبر پختونخوا میں شدید فائرنگ کے تبادلے میںضلع مہمند میں 8 اور شمالی وزیرستان میں 5 فتنۃ الخوارج کے دہ...
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ، نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر،آبنائے ہرمز کا معاملہ فوری حل نہ ہوا تو 9 مئی کو قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہوگا، ذرائع وزیراعظم کاموٹر سائیکل سواروں، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کو ملنے والی سبسڈی میں ایک ماہ کی توسیع کا فیصل...
سینیٹر مشعال یوسفزئی کے مبینہ وائس نوٹ نے گروپ میں ہلچل مچا دی فلک ناز چترالی سمیت خواتین سینیٹرز نے مشعال کو آڑے ہاتھوں لے لیا اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ گروپ کے اندر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے اورسینیٹرز کے درمیان شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی ہے۔ذرائع...