... loading ...
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے ساتویں میچ میں دفاعی چمپئن ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ۔ 175رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 168 رنز پر ہمت ہار گئی۔ ڈیوڈ ویلے نے آخری اوور میں 8 رنز کا کامیابی سے دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا کر میچ میں اہم کردار ادا کیا۔ شان مسعود نے 88 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو محض 29 کے مجموعی اسکور پر اس کے دونوں ان فارم اوپنرز احسان علی 24 اور ول سمیڈ 3 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان دونوں کو خوشدل شاہ نے آؤٹ کیا۔ اس موقع پر انگلش کرکٹر بین ڈکٹ نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز کی شراکت قائم کرکے دفاعی چمپئن کے آگے مزاحمت کی کوشش کی تاہم بین ڈکٹ کے 32 گیندوں پر 47 رنز پر پویلین واپس پہنچنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی امیدیں دم توڑنے لگیں اور یکے بعد دیگرے مزید تین کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔کپتان سرفراز احمد 21، عاشر قریشی صفر اور محمد نواز ایک اسکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ یہ وہ موقع تھا کہ جب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری چار اوور ز میں جیت کے لیے 50 رنز درکار تھے۔ایسے میں افتخار احمد نے عمران سینئر کے ایک اوور میں دو چھکے اور دو چوکے لگا کر میچ کا پانسہ پلٹنے کی کوشش کی مگر وہ بھی 13 گیندوں پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔جیمز فالکنراور سہیل تنویر بھی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور بالترتیب 18 اور 13 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔خوشدل شاہ نے اور ڈیوڈ ویلے نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شان مسعود کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے۔شان مسعود نے 58 گیندوں پر 6 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 88 رنز کی اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ یہ ایونٹ میں ان کی مسلسل دوسری نصف سنچری ہے۔ اختتامی اوورز میں ٹم ڈیوڈ نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس سے قبل صہیب مقصود اور رائیلی روسو 21،21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے دو اور جیمز فالکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...