... loading ...
دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم کی نجی شاپنگ سینٹر سے فرار ہونے کی فوٹیج سامنے آگئی جبکہ پولیس نے ملزم کے فرار ہونے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دعا منگی کیس میں گرفتار ملزم زوہیب قریشی کے فرار کے معاملے پر پولیس نے نجی شاپنگ سینٹر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی۔ جس کے حوالے سے پولیس نے دعوی کیا کہ شلوار قمیض ماسک اور پی کیپ پہنا شخص مبینہ طور پر زوہیب قریشی ہے، ملزم کو شاپنگ بیگ اٹھائے مال میں داخل ہوتا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ملزم شاپنگ مال میں پچھلے دروازے سے داخل ہوا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے، ملزم شاپنگ مال میں داخل ہونے سے قبل خریداری کرچکا تھا۔تصویر میں اسے لانے والی گاڑی بھی نمایاں ہے۔پولیس نے دعا منگی اغوا برائے تاوان کیس کے مرکزی ملزم کے فرار میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ملزم زوہیب قریشی کو کورٹ پولیس کے اہلکار نیلے رنگ کی گاڑی میں لے کر آئے تھے۔ تفتیشی حکام کے مطابق کورٹ پولیس کے اہلکار انہیں گاڑی کے حوالے سے مطمئن نہیں کر سکے، اہلکار گاڑی کو کبھی آن لائن اور کبھی پرائیویٹ ٹیکسی کہہ رہے ہیں۔ تفتیشی حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم کے فرار میں استعمال ہونے والی گاڑی کو تلاش کرنے کے لیے طارق روڈ پر لگے مختلف کیمروں کی فوٹیجز کی مدد لی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم زوہیب قریشی کے فرار ہونے کا مقدمہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں 2 پولیس اہلکاروں اور ملزم زوہیب کو نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے میں گرفتار ملزم کے پولیس کی مدد سے فرار ہونے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، گرفتار کیے گئے دونوں اہلکاروں کا تعلق کورٹ پولیس سے ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملوث دونوں اہلکار محمد نوید اور حبیب ظفر کو گرفتار کر کے ان کے ابتدائی بیان ریکارڈ کیے گئے ۔پولیس اہلکاروں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزم زوہیب کو گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا،اسے کورٹ سے نجی گاڑی میں طارق روڈ لایا گیا، ملزم نے کہا کہ اسے کچھ خریداری کرنی ہے جس پر اسے شاپنگ مال لے گئے، ملزم نے شاپنگ مال میں ہمیں جھانسا دیا اور فرار ہو گیا۔یاد رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کو ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد اس کی رہائی 20 سے 25 لاکھ روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی تھی۔اس ہائی پروفائل کیس کے ملزمان کو کراچی پولیس کی خصوصی ٹیم نے 18 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔تفتیش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہی ملزمان نے ڈیفنس سے تاوان کے لیے بسمہ سلیم نامی لڑکی کو بھی اغوا کیا تھا اور اسے بھی تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کیا تھا۔اغوا برائے تاوان کے یہ دونوں مقدمات انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں زیرِ سماعت ہیں۔
ایران مذاکرات کی پیش کش پر غورکیلئے آمادہ ہوگیا،امریکا جنگ کے دوران اپنا ایک بھی ہدف حاصل نہیں کر سکا،اسی لیے جنگ بندی کی پیش کش کی جا رہی ہے، ایرانی وزیر خارجہ ہم نے پوری دنیا کو دکھا دیا ایرانی عوام اپنی مزاحمت اور بہادری کے ذریعے امریکی حملوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں اور اس مشکل...
فتنہ الخوارج کی تشکیل کی دراندازی میں ناکامی کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی وانا ہسپتال منتقل،سکیورٹی ذرائع اہل علاقہ کا افغان طالبان کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت ،پاک فوج سے جوابی کارروائی کا مطالبہ،وفاقی وزیرداخلہ ...
غیرقانونی تعمیرات، تنگ راستے، رشوت، ناقص نگرانی اور حکومتی غفلت نے مل کر سانحے کو جنم دیا عمارت میں اسموک ڈیٹیکٹر، نہ ایمرجنسی اخراج کا نظام، نہ فائر فائٹنگ کا مناسب انتظام تھا، ذرائع شہرِ قائد کے مصروف کاروباری مرکز گل پلازہ میں لگنے والی ہولناک آگ نے تباہی کی ایسی داستان رق...
جوہری معاملے کو مذاکرات سے الگ کر دیا جائے تو تیز رفتار معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے،ایران ناکہ بندی ختم کرنے سے ٹرمپ کادباؤ کم ہو جائے گا ، امریکی نیوزویب سائٹ ایگزیوس ایران نے امریکا کو ایک نئی سفارتی تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا اور جاری جنگ کا خاتمہ...
تقریب واشنگٹن ہلز میں جاری تھی کہ اچانک فائرنگ کی آوازوں نے ہلچل مچا دی، ہال میں موجود 2 ہزار 600 کے قریب مہمانوں نے چیخنا شروع کر دیا اور لوگ میزوں کے نیچے چھپ گئے پانچ گولیاں چلیں، ٹرمپ بال بال بچ گئے(عینی شاہدین)سیکیورٹی کی خصوصی یونٹ کائونٹر اسالٹ ٹیم کے مسلح اہلکار اسٹیج پر...
ہم آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیویپیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا معاہدے کی پاسداری کرنی ہے،آئی ایم ایف کی مدد کے بغیر معیشت کو آگے نہیں چلایا جا سکتا، وفاقی وزیر پیٹرولیم وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ ہم آئی ایم ایف ...
بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، پاکستان مقابلہ کررہا ہے،وزیراطلاعات پہلگا م واقعے کی تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا جواب نہ دینا سوالیہ نشان ہے،گفتگو وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کررہا ہے،پاکستان دہشت گردی کیخلاف دیوار ہے جبکہ بھارت دہشت...
عباس عراقچی مسقط سے اسلام آباد پہنچے، تہران سے ایرانی وفد بھی اسلام آباد پہنچاہے ایرانی اور امریکی وفود کی آنے والے دنوں میںملاقات ہو سکتی ہے،ایرانی سفارت کار ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس ...
تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے ، پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی،بانی پی ٹی آئی کا بھی یہی پیغام ہے ،بیرسٹر گوہر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی...
پاکستان کے ایک کھرب روپے مرکزی مالیاتی نظام سے باہر ،آئی ایم ایف کی گرفت،حکومت کا اعتراف،سرکاری فنڈزمرکزی کنٹرول میں لانے کی یقین دہانی حکومت کی آئی ایم ایف کو70 نئے سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس، جن میں اوسطاً 290 ارب روپے موجود ہیں، کمرشل بینکوں سے سرکاری خزانے میں منتقل کرنے کی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا خطے کی تازہ صورتحال پر اہم جائزہ اجلاس،علاقائی پیش رفت اور سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا پاکستان امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا، غیر مصدقہ ذرائع اور قیاس آرائیوں پر مبنی خبروں سے گریز کیا جائے، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ مح...
متعدد زخمی ہو گئے، علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار ، وزارتِ داخلہ غزہ سٹی ،خان یونس میںفضائی حملوں میں 6 پولیس اہلکارشہید ہوگئے،عینی شاہدین دہشت گرد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ حملے جاری رہے،غزہ میں صیہونی فورسز کے حملوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطین...