... loading ...
وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ قوانین میں ترامیم لیگل سسٹم کو بدل کر رکھ دیں گی،انگلینڈ میں کرمنل ریفارمز کے لیے 15 سال لگے تھے،کرمنل ریفارمز سے ہم سول پراسیجر کورٹ، پاکستان پینل کوڈ، قانون شہادت اور ایک انڈیپینڈینٹ پروسکیوشن سروس متعارف کروارہے ہیں،فورنزک کیلئے لیبارٹریز اور بجٹ کی بھی منظوری دے دی ہے، جدید ٹیکنالوجی بھی آئے گی جو انصاف کے نظام کو اوپر لے جائے گی،ریفارمز کے تحت عدالت کے ذریعے مفرور ملزمان کے بینک اکائونٹس، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر چیزیں فریز کرنا ممکن ہوگا۔ جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ آج پاکستان کیلئے ایک غیر معمعولی دن ہے، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے لیے بھی آج کا دن انتہائی اہم ہے۔انہوں ںے کہا کہ ہمارا پینل کوڈ 1860 کا ہے، کرمنل پراسیجر کوڈ بھی 1898 کا ہے، انگلینڈ میں کرمنل ریفارمز کے لیے 15 سال لگے تھے، آپ نے پچھلے سال مارچ میں مجھے یہ ذمہ داری دی، جون میں اس کا ڈرافٹ میں نے تیار کرکے آپ کو دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے مدد سے اس میں صرف 7 مہینے لگے جوکہ وزیراعظم کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اس تمام عمل میں شاہ محمود قریشی، اعجاز شاہ، اعظم سواتی، شبلی فراز ، فرخ حبیب، زرتاج گل اور علی محمد خان نے بھی اپنی تجاوز اور ترامیم سے بڑا تعاون کیا۔وزیر قانون نے کہا کہ آج ان کرمنل ریفارمز سے ہم سول پراسیجر کورٹ، پاکستان پینل کوڈ، قانون شہادت اور ایک انڈیپینڈینٹ پروسکیوشن سروس متعارف کروارہے ہیں، فورنزیک لیبارٹری بھی بنارہے ہیں، جیل قوانین بھی اس میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس میں مجموعی طور پر 7 سو کے قریب ترامیم شامل ہیں، جو لیگل سسٹم کو بالکل بدل کر رکھ دیں گی، ہماری 50 فیصد آبادی خواتین کی ہے، ان خواتین کیلئے انفورسمنٹ آف پراپرٹی رائٹس کا اصول بھی متعارف کروا چکے ہیں جس کے تحت مقدمات اور سنوائی بھی شروع ہوچکی ہیں جنہیں تین تین مہینوں میں نمٹایا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیس کے لیے مختص بجٹ پولیس اسٹیشن نہیں پہنچتا تھا بلکہ اوپر والے کھا جاتے تھے، ہم نے ریفارمز کے ذریعے یہ لازمی کردیا ہے کہ بجٹ ٹرکل ڈاؤن ہوکر پولیس اسٹیشن جائے گا اور اگر ان کو نہیں پہنچے گا تو پھر اس کا آڈٹ کیا جائے گا، اور قانونی چارہ جوئی کے بعد ذمہ داران کو سزا ملے گی، اس سے پولیس کے پاس پیسے نہ ہونے کا بہانہ ختم ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان ریفارمز کے مطابق آئندہ ایس ایچ او کے لیے بی اے کی ڈگری کے حامل افسران کو ترجیح دی جائے گی، جن پولیس اسٹیشنز پر دبائو زیادہ ہے وہاں اے ایس پی کو تعینات کیا جائے گا۔فروغ نسیم نے کہا کہ سیکشن 220 اے کا ایک بڑا مسئلہ تھا جس میں ایف آئی آر درج نہ کیے جانے پر ڈسٹرکٹ جج کے پاس جانے کا اختیار تھا تاہم اس کے نیتجے میں سیشن ججز کے پاس مقدمات کے ڈھیر لگ گئے۔انہوں نے بتایا کہ عدالتوں پر سے دبائو کم کرنے کیلئے ہم یہ ترمیم لائے ہیں کہ اگر ایس ایچ او ایف آئی آر درج نہیں کرتا تو عوام ایس پی کے پاس جا سکتے ہیں، اگر ایس پی بھی انکار کرے تو پھر عوام 220 اے کا سہارا لے سکتے ہیں کیونکہ ہم نے وکلا کی خواہش کے مطابق 220 اے معطل نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ فورنزک کے لیے لیبارٹریز اور بجٹ کی بھی منظوری دے دی ہے، جدید ٹیکنالوجی بھی آئے گی جو انصاف کے نظام کو اوپر لے جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ایک انڈیپینڈنٹ پروسکیوشن سروس بھی متعارف کروا رہے ہیں جس سے نظام پر دبائو کم ہوگا، جاپان میں انڈپینڈٹ پروسکیوشن سروس موجود ہے جو کنوکشن کی تصدیق کے بعد ہی کیس کو آگے بھیجتی ہے اسی لیے وہاں کنوکشن ریٹ 99 فیصد ہے۔فروغ نسیم نے کہا کہ ان ریفارمز میں ہم نے کیس کا فیصلہ سنانے کے لیے 9 مہینے کی حد طے کردی ہے، 9 مہینے سے تجاوز ہونے پر ٹرائل جج کو وضاحت دینی پڑے گی، اگر وضاحت تسلی بخش نہ ہوئی تو ہائی کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے گی، اس پر تنقید کرنے والے اپوزیشن لیڈران کو کو سمجھنا چاہیے کہ اس شق پر تنقید کا مطلب یہی ہوگا کہ آپ نہیں چاہتے کے جلد فیصلے ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے دنیا بھر سے کالیں کرتے ہیں، اور ان ریفارمز کے لیے میرا اور آپ کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ریفارمز کو متعارف کروانے کے بعد اب اگلا مرحلہ اس پر عملدرامد کرنا ہے جو ایک دن میں ممکن نہیں، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل میں پاکستان کا 140 واں نمبر رول آف لا کی وجہ سے آیا، قانون پر عملدرامد وزیراعظم اور وزیرقانون نے نہیں بلکہ جوڈیشری اور وکلا نیکرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ اس پر عمدرامد کی ذمہ داری پولیس، انویسٹیگیٹرز اور عوام کی بھی ہے، انہوں بھی اپنے حقوق اور ذمہ داریوں کا پتا ہونا چاہیے،وزیر قانون نے کہا کہ ہمارے سول ریفارمز کی پزیرائی کرنے پر میں جسٹس اطہرمن اللہ کی بھی تعریف کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشری، پروویشنل جوڈیشری اور ہائی کورٹ سمیت سب سے میری استدعا ہے کہ سول ریفارمز پر عملدرامد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ان ریفارمز کے تحت عدالت کے ذریعے مفرور ملزمان کے بینک اکاونٹز، شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر چیزیں فریز کرنا ممکن ہوگا، پاکستان کرمنل لا کے مطابق ایسے جرم کی سزا بھی دی جاسکتی ہے جو پاکستان سے باہر ہوا ہو، اس لیے اگر کوئی مفرور ملزم پاکستان سے لندن یا سعودی عرب بھاگا ہوا ہو تو اس کے بینک اکاونٹ بھی فریز کیے جاسکیں گے۔
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...
مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات سے فارمیسیوں سے اہم ادویات غائب ہونے لگیں صورتِ حال برقرار رہی تو آنیوالے دنوں میں ادویات کی قلت سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے،ماہرین مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے اثرات برطانیہ تک پہنچنا شروع ہو گئے جہاں ملک بھر میں فارمیسیوں سے اہم ادویات غائ...
ایران کی تازہ تجاویز سے مطمئن نہیں،فیصلہ کرنا ہے کہ تہران کیخلاف طاقت استعمال کریں یا مذاکرات کیے جائیں، ٹرمپ کا دو ٹوک اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی تازہ ترین تجاویز سے مطمئن نہیں ہیں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی ق...
وزارت خزانہ کے تخمینے غلط ثابت، مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی مہنگائی کی سالانہ شرح 10.89فیصد تک جاپہنچی، وفاقی ادارہ شماریات وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل میں مہنگائی ک...