... loading ...
سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کی بلدیاتی حدود کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، ٹاؤن میونسپل کمیٹیوں، یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں کی تفصیلات بھی شامل ہیں، سندھ اسمبلی سے منظور شدہ ترمیمی بلدیاتی قانون 24 دسمبر 2021 سے نافذ العمل ہوچکا ہے۔ گزٹ کے مطابق کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن 26 ٹاؤنز اور 223 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ کورنگی ضلع کو 4 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 37 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں ماڈل کالونی، شاہ فیصل، لانڈھی اور کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن شامل ہیں۔ ضلع جنوبی میں 2 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیاں ہونگیں، جنوبی ضلع صدر اور لیاری ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا۔ ضلع غربی کو 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے، غربی ضلع اورنگی، مومن آباد اور منگھوپیر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا۔ ضلع ملیر میں 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیاں ہونگی، ملیر ضلع میں گڈاپ، ملیر اور ابراہیم حیدری میونسپل کارپوریشن ہونگی۔ ضلع وسطی کو 5 میونسپل کارپوریشن اور 45 یونین کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے، وسطی ضلع نیو کراچی، ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہوگا۔ ضلع کیماڑی 3 میونسپل کارپوریشن اور 26 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا، کیماڑی ضلع کو ماڑی پور، موریرو میر بشر اور بلدیہ میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ضلع شرقی 5 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اور 43 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا، شرقی ضلع کو سہراب گوٹھ، صفورا، گلشن، جناح اور چنیسر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اسی طرح میونسپل کارپوریشن شہید بینظر آباد 19 یونین کمیٹیوں، 2 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل سانگھڑ 73 یونین کونسلوں، 4 میونسپل کمیٹیوں اور 11 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگا۔ ڈسٹرکٹ کونسل نوشہرو فیروز 68 یونین کونسلز، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 10 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میونسپل کارپوریشن 160 یونین کمیٹیوں اور 9 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو کو 30 یونین کونسلز، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل مٹیاری 30 یونین کونسلز، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل دادو 66 یونین کونسلز، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹائون کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈو محمد خان کو 28 یونین کونسلز، 1 میونسپل کمیٹی اور 2 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈو الہ یار 26 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل بدین کو 68 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 10 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ٹھٹھہ 40 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل سجاول کو 37 یونین کونسلوں، 5 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل عمر کوٹ 42 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 7 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل تھرپارکر کو 64 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن میرپورخاص 22 یونین کونسلوں، 2 ٹاؤن میونپسل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 7 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔ میونسپل کارپوریشن سکھر کو 32 یونین کمیٹیوں، 3 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل اور 5 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل گھوٹکی 66 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل خیرپور کو 88 یونین کونسلوں، 3 میونسپل کمیٹیوں اور 20 ٹائون کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن 20 یونین کمیٹیوں، 4 ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، 1 ڈسٹرکٹ کونسل، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 4 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل جیکب آباد کو 44 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 3 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل شکار پور 55 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہوگی۔ ڈسٹرکٹ کونسل قمبر شہداد کوٹ کو 52 یونین کونسلوں، 2 میونسپل کمیٹیوں اور 7 ٹاؤن کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل کشمور 41 یونین کونسلوں، 1 میونسپل کمیٹی اور 6 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...