... loading ...
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر شین وارن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 25 برس قبل سلیم ملک نے ٹیسٹ میچ میں ناقص کارکردگی کے لیے لاکھوں ڈالرز فکسنگ کی پیش کش کی تھی۔بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شین وارن نے اپنی نئی دستاویزی فلم سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پاکستان کے خلاف خراب بولنگ کرانے کے عوض 2 لاکھ 76 ہزار ڈالرز تک کی پیش کش پاکستانی کھلاڑی نے ہی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس میچ میں پاکستان کے خلاف فتح کے لیے مضبوط پوزیشن میں تھے۔آسٹریلوی بولر نے کہا کہ سلیم ملک کی کپتانی کے دور میں جب وہ کراچی کے ہوٹل میں اپنی ٹیم کے ساتھ موجود تھے تو انہیں موبائل پر کال موصول ہوئی اور کمرے میں آنے کا کہا گیا۔ شین وارن کے مطابق انہوں نے کمرے کے باہر پہنچ کر جب دروازہ بجایا تو سلیم ملک نے اندر آنے کا کہا، جس کے بعد وہ کمرے میں بیٹھ گئے اور پھر میچ کے بارے میں گفتگو شروع کی۔وارن کا کہنا تھا کہ سلیم ملک نے یہ بولا تھا کہ اگر ہم کو شکست ہوئی تو ہمارے گھروں کو خاندان سمیت جلا دیا جائے گا۔آسٹریلوی بولر نے کہا کہ اس کے بعد سلیم ملک نے مجھے اگلے یعنی پانچویں روز ناقص بولنگ کروانے اور وکٹ نہ لینے کے عوض دو لاکھ ڈالرز کی رقم پیش کی مگر میں نے صاف انکار کردیا۔ شین وارن کے مطابق انہوں نے رقم دیکھنے کے بعد سلیم ملک پر غصہ کیا اور کہا کہ ہم کل آپ کو شکست دے کر رہیں گے۔ واضح رہے کہ 1994 میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا، آخری روز آسٹریلیا کو فتح حاصل کرنے کے لیے 7 وکٹوں جبکہ پاکستان کو 160 رنز کی ضرورت تھی۔ پاکستان نے چوتھی اننگز میں یہ ہدف 10ویں وکٹ کی شراکت میں حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، اْس وقت وکٹ پر انضمام الحق اور مشاق احمد موجود تھے۔ اس ٹیسٹ میچ میں شین وارن نے 63.1 اوورز میں 150 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔آسٹریلوی بلے باز نے الزام عائد کیا کہ امپائر نے متعدد بار ایل بی ڈبلیو ہونے کے باوجود انضمام کو آؤٹ قرار نہیں دیا تھا۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...