... loading ...
بالی ووڈ فلموں میں لو اسٹوریز کے ساتھ ساتھ یہاں پر کچھ حقیقی کہانیوں نے بھی ماضی میں جنم لیا لیکن ان میں کچھ کا انجام درد ناک ہوا۔ ایسی ہی چار رومانوی جوڑے بظاہر شادی کے بندھن کے قریب تو پہنچے لیکن شادی نہ ہوسکی اور کچھ ایسا ہوا کہ سب کچھ ختم ہوگیا۔اس سلسلے میں سب سے پہلے لیجنڈ اداکار اور فلمساز راج کپور اور نرگس کے درمیان عہد و پیمان ہوئے لیکن ایک واقعہ ایسا ہوا جس کے نتیجے میں دونوں میں دوری ہوگئی۔ ہوا یوں کہ فلم مدر انڈیا کے سیٹ پر آگ لگنے کے دوران نرگس کو سنیل دت نے آگ سے بچایا اس واقعے سے وہ اس قدر متاثر ہوئیں کہ انھوں نے جلد ہی سنیل دت سے شادی کرلی۔

دوسری لوو اسٹوری وحیدہ رحمان اور گرو دت کی تھی جس میں گرو دت تیلگو فلموں کی اداکارہ وحیدہ رحمان کو 60 کے عشرے میں بالی ووڈ لائے اور انھیں بام عروج پر پہنچایا اور ٹوٹ کر چاہا لیکن جب وحیدہ رحمان نے گرو دت کی محبت کو ٹھکرایا تو وہ اس قدر دل شکستہ ہوئے کہ خود کشی کرلی۔ تیسری اسٹوری دلیپ کمار اور مدھوبالا کی ہے یہ جوڑی اپنے عہد کی خوبصورت ترین رومانوی جوڑیوں میں سے ایک تھی۔ دونوں نے ساتھ نبھانے کا عہد بھی کیا لیکن وہی ظالم سماج جو کہ پیار کرنے والوں کے بیچ آجاتا ہے ویسا ہی کچھ یوسف خان (دلیپ کمار) اور ممتاز جہاں بیگم دہلوی (مدھوبالا) کے ساتھ ہوا۔جب دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو مدھوبالا کے والد نے کچھ ایسی شرائط لگا دیں کہ شادی نہ ہوسکی اور دونوں ایک دوسرے سے دور ہوگئے۔ بعدازاں مایوسی کی کیفیت میں مدھوبالا نے کشور کمار سے شادی کی، تاہم مدھوبالا شادی کے کچھ عرصے بعد شدید علیل ہوکر جوانی میں ہی دنیا چھوڑ گئیں۔ بعد ازاں دلیپ کمار نے سائرہ بانو سے شادی کی۔

چوتھی کہانی ثریا اور دیو آنند کی ہے۔ دونوں شادی کے بندھن میں بندھ کر ایک نئی زندگی شروع کرنا چاہتے تھے، وہ دونوں 1949 کی فلم جیت کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے بہت قریب آگئے، لیکن انکا یہ منصوبہ ثریا کی نانی بادشاہ بیگم، جو نہایت ہی راسخ العقیدہ خاتون تھیں، نے ناکام بنادیا اور پھر دونوں کبھی ایک دوسرے کے قریب نہ آسکے۔ دیو آنند نے بعدازاں اداکارہ کلپنا کارتک سے شادی کرلی تاہم ثریا کے بارے میں یہی گمان ہے کہ پھر انھوں نے ساری زندگی تنہا گزار دی۔
محمود اچکزئی کی وزیراعظم کو شریک ہونے کی پیشکش، عوام سے جذباتی نہ ہونے کی اپیل،شہباز شریف سے کہتا ہوں وہ عوام کے سوگ میں شامل ہوجائیں، ملکی حالات ایسے نہیں عوام کو جذباتی کیا جائے، پیغام مریم نواز کو ہمارے ساتھ ہونا چاہیے، ناانصافی سے گھر اور رشتے نہیں چلتے تو ملک کیسے چلے گا،مل...
داعش افغانی خودکش حملہ آور کا نام یاسر، پشاور کا رہائشی ، حملے سے قبل مسجد کی ریکی کی، ایک ہفتہ پہلے مسجد سے ہوکر گیا،شواہد جمع کرنے کیلئے نیشنل فرانزک ایجنسی اور نادرا کی مدد لی گئی، ابتدائی تفتیش حملے کی منصوبہ بندی، تربیت اور ذہن سازی افغانستان میں داعش نے کی، افغان طالبان ک...
ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے ہیں،گورنر اسٹیٹ بینک ٹریڈ بیس منی لانڈرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سینئر صحافیوں سے ملاقات و گفتگو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے دو ارب ڈالر کے رول اوور میں کوئی مسئ...
کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ یونٹ کا نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سکھر کے سرکاری دفتر پر چھاپہ نان کسٹم پیڈ اور ٹمپرڈ گاڑی قبضے میں لے لی،جبکہ حیران کن طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر مقدمے میں نامزد دو وفاقی اداروں کے درمیان اختیارات کی جنگ کھل کر سامنے آگئی، پاکستان کسٹمز کے اینٹی ...
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...