... loading ...
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی تاہم سندھ حکومت نے درآمدی یوریا خریدنے سے انکار کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ای سی سی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاددرآمد کرنے کی منظوری دے دی ، 50ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز 10 فروری کو پہنچے گا۔ انہوں نے کہاکہ جنوری سے6لاکھ ٹن مقامی کھاد بھی مارکیٹ میں آنا شروع ہوجائے گی، عالمی منڈی میں بہت زیادہ قیمت کے باوجود کسان کوکھاد کی کمی کا سامنا نہیں ہو گا۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے 50ہزارمیٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مشیر زراعت سندھ منظوروسان نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک کی زراعت اورفوڈ سیکیورٹی کیلیے خطرہ ہے، سندھ درآمدی یوریا کھاد نہیں خریدے گی۔انہوں نے کہاکہ یہاں پیداہونے والی یوریاکھاد سے سندھ کوجائزحصہ دیا جائے، زرعی ملک ہیں پھربھی گندم، چینی، دالیں، یوریا درآمد کی جارہی ہے، حکومت نے یوریا کھاد افغانستان اسمگلنگ کراکے مافیاز کو فائدہ پہنچایا۔ منطوروسان نے کہاکہ ریاست مدینہ کی حکومت میں ملک کے کسان کھادکے حصول کیلئے رورہے ہیں، عمران خان عوام کے بعد کسانوں کو رلا رہے ہیں باہرسے منگوائی گئی کھاد درآمد کرنے سے مزید مہنگی ہوجائیگی۔انہوں نے سوال کیا درآمدی یوریاکھاد کاشتکاروں کو ڈالرزمیں ملے گی یا 1700 روپے میں ملے گی؟ باہرسے کھاد درآمد کرنے کی بجائے وفاقی حکومت مصنوعی قلت اور اسمگلنگ پر کنٹرول کرے۔ پاکستان میں یوریا کھاد 1800 سے 2700 روپے تک کسانوں کو مل رہی ہے،درآمد کھاد 11 ہزارروپے میں کون خریدے گا؟ وفاق سندھ سمیت دیگر صوبوں میں یوریاکھاد کا بحران پیدا کرکے گندم کا بحران پیداکرناچاہتا ہے۔ عمران حکومت کو سندھ کی زراعت تباہ کرنے نہیں دیں گے۔منظوروسان نے کہا کہ چین سمیت کئی دیگر ممالک نے اپنے کسانوں کوتحفظ دینے کیلئے کھاد کی برآمد پر پابندی لگا دی ہے۔ ہمارے یہاں یوریا کی ریکارڈ پیداوار کے باوجود مارکیٹ سے کھادغائب ہے اور درآمد کی جارہی ہے۔عمران حکومت اپنے کسانوں کے حقوق کو تحفظ نہیں دے رہی،اگر ایسی صورتحال رہی توکھانے کیلئے گندم میسر نہیں ہوگی۔ منظوروسان نے کہاکہ حکومت جان بوجھ کر ملک میں گندم بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ابھی تک وفاق نے یوریا اسمگلنگ کرنے والوں کی خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...