... loading ...
حمل کے دوران ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہونے والی خواتین کے ہاں بچے کی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔یہ بات تو پہلے سے معلوم ہے مگر اب انکشاف ہوا ہے کہ ایسی خواتین کے ہاں مزید بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ 17 گنا زیادہ ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔کرٹین یونیورسٹی کی تحقیق میں ایک لاکھ 25 ہزار سے زیادہ خواتین کا جائزہ لیا گیا تھا جن کے ہاں 1998 سے 2015 کے دوران مسلسل بچوں کی قبل از وقت پیدائش ہوئی تھی۔حمل کے 37 ہفتوں سے قبل پیدا ہونے والے بچوں کے لیے قبل از وقت پیدائش کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔آسٹریلیا میں ہر سال 27 ہزار بچوں کی قبل از وقت پیدائش ہوتی ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں کی اموات اور امراض کی بڑی وجہ بھی ہے۔اس تحقیق میں حمل کے دوران بلڈ پریشر سے ہونے والی پیچیدگیوں اور قبل از وقت پیدائش کے درمیان ٹھوس تعلق کو دریافت کیا گیا۔محققین نے بتایا کہ پہلی زچگی کے دوران بلڈ پریشر کے باعث قبل از وقت پیدائش کے بعد ان خواتین میں دوسری بار بھی ہائی بلڈ پریشر سے قبل از وقت پیدائش کا خطرہ 17 گنا تک بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحقیق میں یہ بھی درافت کیا گیا کہ ایسی خواتین میں پہلی زچگی کی قبل از وقت پیدائش کے بعد دوسری بار حمل کے دوران ہائی بلڈ پریشر کی پیچیدگی کا خطرہ 3 گنا زیادہ ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے شواہد مسلسل سامنے آرہے ہیں جن کے مطابق پہلے بچے کی پیدائش کے دوران کسی پیچیدگی سے بعد کے بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا خطرہ بڑھتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حمل کی بنیادی پیچیدگیوں میں ہائی بلڈ پریشر نمایاں ہے اور پہلے بچے کی پیدائش کے دوران 4 بڑی پیچیدگیوں میں سے کسی ایک کا سامنا کرنا بھی اگلے حمل کے دوران قبل از وقت پیدائش کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...
بجلی سبسڈی کے موجودہ نظام میں بڑی تبدیلی کا عندیہ،8 ماہ میں نیا نظام متعارف کروایا جائے گا،جنوری 2027 سے ہدفی (ٹارگٹڈ) سبسڈی متعارف کرائی جائے گی،ذرائع سبسڈی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کی بنیاد پر صارفین کو فراہم کی جائے گی، غلط استعمال کو روکنے میں مدد ملے گی،حکومت صارفی...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
سندھ طاس معاہدہ کیتمام آپشنز زیر غور ،دریاؤں کی صورتحال کا مشاہدہ کررہے ہیں امریکا ایران کے درمیان جلد معاہدے کی توقع ہے،ترجمان کی ہفتہ وار بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں جلد معاہدے کی توقع ہے، پاکستان کا ایک قطرہ پانی بھی کوئی ...
180 نشستیں جیتنے والے شخص کو قید کیا گیا، 17 نشستیں جیتنے والوں کو ہم پر مسلط کیا گیا، ہم نے متحد ہوکر اپنے حقوق کی جنگ لڑنی ہے، میں تیار ہوں، قوم بھی تیار ہے ،سہیل آفریدی کل شیخ ادریس صاحب کو شہید کیا گیا، ہم دہشت گردی کے خلاف بولیں تو کہا جاتا جھوٹ بول رہے ہیں، معصوم لوگ شہید...
ایران کیخلاف جارحانہ فوجی مرحلہ ختم ہو چکا، امریکا کا مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ،ضرورت پڑنے پر کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو ایران شرائط مان لیتا ہے تو امریکا اور اسرائیل کی تہران کیخلاف جنگ ختم ہو سکتی ہے اور آبنائے ہرمز دوبارہ کھ...
موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ ، مولاناادریس کے دو گارڈز بھی زخمی ،مولانا کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا راستے میں ہی دم توڑ گئے،ہسپتال کے باہر ہزاروں عقیدت مند پہنچ گئے،علاقہ میںکہرام مچ گیا ضلع چارسدہ میں ممتاز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملے میں شہید ہ...
چارسدہ میں مولانا ادریس کی شہادت پر آصف زرداری اورشہباز شریف کا اظہارِ افسوس دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم غیر متزلزل، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئیدعا کی چارسدہ میں جے یو آئی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ممتاز عالم دین مولانا محمد ادریس ترنگزئی پر حملے کے نتیجے میں ان ک...
عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی ایران امریکا جنگ رکوانے کیلئے بھی فیلڈ مارشل کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، قرارداد کا متن فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نوبیل امن انعام کے لئے سفارش کی جائے، سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا د...
تیاری ایرانی انرجی انفرااسٹرکچر اور سینئر ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے کی ہے جنگ امریکا کا انتخاب تھی، اثرات دنیا محسوس کررہی ہے، سی این این رپورٹ اسرائیل نے آبنائے ہُرمُز سے متعلق کشیدگی بڑھنے پر ایران پر نئے حملوں کی تیاری شروع کردی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق...
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...