... loading ...
اسلام آباد ،کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ابرکرم کھل کر برسا ،بارش سے اسلام آباد میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔،شہر قائد میں مغربی سسٹم کا راج رہا۔ اسکیم 33، بحریہ ٹاؤن، صدر، نارتھ ناظم آباد، ناگن چورنگی، شاہراہ فیصل، ملیر، ایئرپورٹ، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، گلستان جوہر سمیت کئی علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوئی،بارش سے سڑکوں پرپھسلن اورپانی جمع ہونے سے دفاترجانے والوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے بیشتر علاقوں میں بارش کے دوران بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ کے الیکٹرک کے 1900 سے زائد میں سے 325 کے فیڈرز حفاظتی بنیادوں پر عارضی طور پر بند کیے گئے ہیں۔ صورتِحال کا مستقل جائزہ لیا جا رہا جبکہ فیلڈ میں عملہ الرٹ پر ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کے بعد سردی کی شدت میں پھر سے اضافہ ہوا ، صبح کم سے کم درجہ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔قلات میں درجہ حرارت منفی4،ژوب میں 1، سبی میں3، خضدار میں 5اور پنجگور میں درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، برفباری کے بعد مری جانے والے سیاحوں کا رش بڑھ گیا،ملکہ کوہسار مری جانے والے مسافروں کیلئے سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کی جانب جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ برفباری کے بعد مری جانے والے سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے، مری میں 4000 گاڑیوں کی پارکنگ کی سہولت موجود ہے اس وقت مری میں 50,000 گاڑیاں داخل ہو چکی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اہلکارسیاحوں کی مدد کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں سیاحوں سے گزارش ہے پہلے موسم ، ٹریفک معلومات کنٹرول روم سیحاصل کریں۔ان کا کہنا ہے کہ مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے برفباری سے باڑیاں کی طرف سے نتھیاگلی جانے والی ٹریفک بندہے،واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ملکہ کو ہسا ر مر ی میں بر فبا ر ی کا نیا سلسلہ اتوار کی دوپہر میں شروع ہوا ،سیاحتی مقام گلیات میں بھی برفباری جاری ہے،دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔مالم جبہ میں بھی برفباری کا مزہ لینے سیاحوں کی بڑی تعداد پہنچی ہے۔لوئر دیر کے بالائی علاقوں شاہی ٹاپ ، بن شاہی اور کل پانی میں بھی برفباری جاری ہے اور پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے علاقوں بابوسر ٹاپ، نانگا پربت اوربٹوگاہ ٹاپ میں برفباری جاری ہے۔ غذر کے بالائی علاقوں میں برفباری جاری ہے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...