... loading ...
پاکستان کے معروف ماہرِ امراضِ خون حافظ ڈاکٹر طاہر شمسی کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیاہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا جس کے بعد وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔گزشتہ روز ان کا آپریشن ہوا تھا جس کے بعد انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ میں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ منگل کی صبح 7 بج کر 20 منٹ پر خالق حقیقی سے جاملے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کی نماز جنازہ ٹیبو سلطان روڈ پر واقع نجم مسجد میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی۔مرحوم کی نماز جنازہ میں ڈاکٹر عبدالباری ، ڈاکٹر قیصر سجاد ، پی ایم اے ، پیما ، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ نعیم الرحمان، محمد حسین محنتی ،ڈاکٹرز اور عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی، انہیں آر سی ڈی ہائی وے پر واقع یوسف پورہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ڈاکٹر طاہر شمسی پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ماہر ترین ڈاکٹر اور امراض خون کے مستند ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز (این آئی بی ڈی)کے سربراہ کے علاوہ اسٹیم سیلز پروگرام کے ڈائریکٹر تھے۔پاکستان میں 1996 میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کرانے کا سہرا ڈاکٹر طاہر شمسی کے سر ہے جنہوں نے اس طرح کے 650 ٹرانسپلانٹ کیے اور 100 سے زائد تحقیقی مقالے لکھے۔سال 2011 میں انہوں نے امراضِ خون کے علاج کے لیے این آئی بی ڈی کی بنیاد رکھی۔ڈاکٹر ظاہر شمسی ڈاؤ میڈیکل کالج سے گریجویشن کے بعد اعلی تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے اور ہیماٹولوجی میں اسپیشلائزیشن کی۔جس کے بعد پاکستان واپس آکر انہوں نے ضیاء الدین اسپتال میں کینسر کا علاج شروع کیا اور بہت سے ڈاکٹروں کو تربیت دی۔ڈاکٹر طاہر شمسی نے تھیلیسیمیا پر خصوصی تحقیق کی جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا اور اور آخر کار ایک ایسی دوا تیار کی گئی جس سے مریضوں کو خون کی منتقلی کی ضرورت کے بغیر صحت مند زندگی گزارنے کا موقع ملا۔ڈاکٹر طاہر شمسی کو 2016 میں امریکا میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، امریکا میں ڈاکٹروں کی غیر سرکاری تنظیم ڈا گریجویٹ ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکا نے ڈاکٹر طاہر شمسی کی خدمات کے اعتراف میں انہیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا تھا۔اس کے علاوہ ڈاکٹر طاہر شمسی کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ملکی اور عالمی سطح پر کئی اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا شمار ان ہیماٹولوجسٹ میں ہوتا ہے جن کی خدمات کی دنیا معترف ہے۔ان کے قریبی عزیز نوفل شاہ رخ کے مطابق ڈاکٹر طاہر شمسی نے 1990 میں شادی کی تھی اور ان کے سوگواران میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے بھی ان کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا نام اس وقت خبروں میں آیا تھا جب سزا یافتہ سابق وزیرا عظم نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کے لیے بننے والے بورڈ میں وہ شامل ہوئے اور ایکیوٹ امیون تھرمبو سائیٹوپینیا(آئی ٹی پی)نامی بیماری کی تشخیص کی تھی۔بعد ازاں کورونا وائرس وبا کے ابتدائی عرصے میں جب ویکسینز دستیاب نہیں ہوئی تھیں اس وقت انہوں نے کووڈ مریضوں کے پلازما تھراپی کی تجویز دی تھی، جس کے بعد متعدد مریضوں کا اس طریقے سے علاج کیا گیا تھا۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے ڈاکٹر طاہر شمسی کی وفات پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت طبی برادری کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے، وہ امراضِ خون کے علاج میں اچھا کام کر رہے تھے۔انہوںنے کہا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کا بہترین کام ملک میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کا آغاز تھا، وہ ایک نفیس، اچھے اور عاجز مزاج انسان، مریضوں کے ساتھ تعاون کرنے والے معالج تھے۔
تنازعات کو طاقت کے استعمال کے بجائے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے،چینی وزیر خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو میں جنگ کے بجائے مذاکرات پر زور چین نے ایران پر زور دیا ہے کہ جنگ کے بجائے بات چیت کو فوقیت دی جائے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ...
وزیراعظم پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کیلئے جاری مذاکرات کی کاوشوں کا خیر مقدم اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان خطے کے امن و استحکام کے مفاد میں مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذ...
کوئی مذاکرات اور کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، کسی میں ہمت ہے تو جا کر عمران خان سے مذاکرات کرے، آپ پونے تین سال کسی کو جیل میں رکھ کر اب کہیں کہ ڈیل کرنا چاہتا ہوں، علیمہ خانم بانی پی ٹی آئی سے بشریٰ بی بی کی ملاقات،بہنوں اور وکلا کی ملاقات نہ ہوسکی،جیل انتظامیہ سے لیکر باتیں کرن...
مغازی پناہ گزیں کیمپ میں باپ کے سامنے بچیکے زخموں میں ناخن پیوست کیے گئے واقعے کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے غزہ کے علاقے مغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک فلسطینی شہری ...
جنگ نے خلیج کے ہوائی اڈوں اور پروازوں کو متاثر کیا، ایندھن کی ممکنہ قلت کا خطرہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایٔرلائن ٹکٹوں میں اضافے کا خدشہ ہے ایران پر اسرائیلی و امریکی جنگ کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایٔر لائنز کو 53 ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق...
دیمونا اور عراد میں ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ،شہر کے مشرقی حصے میں دھماکوں کی اطلاعات،پاسداران انقلاب کا اسرائیلی لڑاکا طیارہ گرانے کا دعویٰ، اسرائیل نے تصدیق نہیں کی نیتن یاہو نے صورتحال کو انتہائی مشکل قرار دے دیا، ریسکیو اداروں کو مزید مضبوط کرنے کی...
ایران تیل و گیس کی تنصیبات ، پانی صاف کرنیوالے پلانٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام کو نشانہ بنا سکتا ہے،ابرہیم ذوالفقاری ایران نے 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنیکیلئے اقدامات نہ کیے تو پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے،صدر ٹرمپ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر...
حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے جبکہ عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جا رہے ہیں غزہ کے بچے اور مجاہدین ملبے کے ڈھیروں میں عید منارہے ہیںاور ا ن کے حوصلے بلند ہیں جماعت اسلامی کراچی کے تحت یکم شوال کو مقامی ہال میں روایتی عید ملن کا انعقاد ہوا جس میں مرکزی ،صوبائی اور کراچی کے ذ...
تیل کی مسلسل فراہمی کیلئے پرعزم ہیں، ہم ٹارگٹڈریلیف کی طرف جائیں گے، محمد اورنگزیب علاقائی کشیدگی اور جنگی حالات سے توانائی انفرااسٹرکچر متاثر ہونے کا خدشہ ہے،میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عیدالفطر کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ملک میں استحکا...
سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی نمازعید ادا نہیں کر سکے،جیل ذرائع عید کی نماز کے دوران اپنے سیل میں ہی قیام کیا، بچوں سے ٹیلی فون پربات کی ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کی گئی۔جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں نے عید نماز جیل کی جامع مسجد اور امام...
پاکستان کیخلاف سرگرم دہشتگردوں اور ان کے نیٹ ورکس کا جہاں وجود ہوگا، انہیں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیوں کے ذریعے ختم کیا جائے گا، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے فعال سفارتکاری کر رہا ہے چیف آف ڈیفنس فورس سے اہلِ تشیع مکتبِ فکر کے علماء کی ملاقات ، گمراہ کن پروپیگنڈا اور فرقہ...
رپورٹ میں پاکستانی میزائل پروگرام اور پالیسیاں امریکی سلامتی کیلئے ممکنہ خطرہ قرار،پاکستانی میزائل امریکا تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں، پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کی وجہ سے ایٹمی تصادم کا خطرہ پاکستان مسلسل جدید میزائل ٹیکنالوجی تیار کر رہا ہے جو اس کی فوج کو جنوبی ایشیا سے با...