... loading ...
اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس میں افغانستان کیلئے نمائندہ خصوصی مقرر کرنے،انسانی ہمدردی کی بنیاددوں پر ٹرسٹ فنڈ بنانے اور اقوام متحدہ کے ساتھ مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ یورپی یونین، امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر نے متحرک کردار ادا کرتے ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے ،اجلاس افغان عوام کے لیے بہتر مستقبل کی امید ثابت ہو گا ،اسلامی ترقیاتی بینک کے تحت افغانستان کے لیے قائم کردہ ٹرسٹ فنڈ میں تمام ممالک امداد جمع کرائیں گے ،اسلامک فقہ اکیڈمی، علماء سے رابطے کر کے افغان فریقین میں اتفاق رائے پیدا کریگی۔ اتوار کو یہاں سیکرٹری جنرل او آئی سی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہکانفرنس میں شرکت کیلئے آنیوالے او آئی سی رکن ممالک , پی فائیو ممالک مبصرین کا مشکور ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل او آئی سی کا کانفرنس کے انعقاد میں تعاون فراہم کرنے پر مشکور ہوں، امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کے مثبت خیالات سنے،امید ہے یہ غیر معمولی اجلاس ایک پل کا کردار ادا کرے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیے کے حوالے سے شعور بیدار ہوا ہے،دوسرا افغانستان میں معاشی و اقتصادی بدحالی کے حوالے سے شعور جاگا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس سے افغانستان کے 38 ملین عوام کی مشکلات پر کھل کے بات کی گئی ہے،یہ بات تسلیم کی گئی ہے کہ افغانستان کی خراب صورت حال سے نہ صرف ہمسایہ ملک بلکہ خطہ متاثر ہو گا،اجلاس میں دو دستاویزات متفقہ طور پر منظور کی گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک دستاویز افغانستان میں انسانی المیے اور دوسری فلسطین کے حوالے سے اسلام آباد ڈکلیریشن کے طور پر منظور کی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ کانفرنس میں انسانی ہمدردی کی بنیاددوں پر ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے پر اتفاق رائے ہوا ،افغانستان کیلئے او آئی سی کے خصوصی نمائیندہ مقرر کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی اور اقوام متحدہ کا افغانستان میں مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ پابندیاں سکول اور ہسپتال اور انسانی امداد پر لاگو نہیں ہونی چاہئیں اس حوالے سے فالو اپ اجلاسوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔انہوںنے کہاکہ اجلاس میں افغانستان کے لیے طے کیا ہے کہ ہیومینی ٹئرین ٹرسٹ فنڈ،فوڈ پروگرام اور افغانستان کے بینکوں کو اَن فریز کرنا ہو گا ۔انہوںنے کہاکہ فوکل پرسن جو افغانستان میں انسانی بحران کے معاملے کو دیکھے گا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی سیکریٹری جنرل کے تعاون کے بغیر کانفرنس کا انعقاد ممکن نہیں تھا،افغان وفد کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا جبکہ اجلاس میں افغان صورتحال پر تبادلہ خیال اہم پیشرفت ہے۔او آئی سی سیکرٹری جنرل حِسین براہیم طہ نے کہاکہ اسلامی ترقیاتی بینک کے تحت افغانستان کے لیے قائم کردہ ٹرسٹ فنڈ میں تمام ممالک امداد جمع کرائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اسلامک فقہ اکیڈمی، علماء سے رابطے کر کے افغان فریقین میں اتفاق رائے پیدا کرے گی۔ انہوںن ینکہاکہ تاحال کوئی عطیات موصول نہیں ہوئے تاہم جلد اعلان متوقع ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بہت سے ممالک عطیات دینا چاہتے ہیں مگر براہ راست نہیں،ٹرسٹ فنڈ میں عطیات دینے کا اعلان جلد کیا جائے گا۔سیکرٹری جنرل نے کہاکہ ٹرسٹ فنڈ قائم ہو چکا، کوئی امداد نہیں ملی۔ انہوںنے کہاکہ افغان حکام سے رابطہ نہیں ہوا نہ ہی کوئی بینکنگ اکاؤنٹ ہے جہاں امداد جا سکے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بینکنگ اکاؤنٹ تشکیل ہونے سے قائم شدہ فنڈ فعال ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ امریکا میں منجمد شدہ افغان اثاثوں کی بحالی پرٹام ویسٹ کے بیان سے لگتا ہے کہ امریکی نقطہ نظر میں بہتری ہے،ٹام ایسٹ نے کہا امریکا، طالبان کے ساتھ چلنا چاہتا ہے، افغان عوام کی مشکلات میں کمی چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انسانی امداد کو مشروط نہیں کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ عالمی بینک 280 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں ،عالمی مالیاتی اداروں نے 1.2 ارب ڈالر کے عدم استعمال شدہ فنڈز کے استعمال کا عندیہ دیا گیا ہے ،نجی افغان بینکوں کو دوبارہ فعال کرنے کی تجویز دی گئی ہے،دھیرے دھیرے آگے بڑھنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ ہے کہ افغان طالبان کی عبوری حکومت کے بعد کسٹم جمع کرنے کا سلسلہ دوگنا ہو چکا ہے،افغان عبوری وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کثیرجہتی متفقہ حکومت کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تمام خطوں کو حکومت میں شامل کیا، دوسرے مرحلے میں مزید دھڑوں کو شامل کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ بھارت نے گندم کے تناظر میں آزمایا، افغان نظروں میں گرانا چاہ رہے تھے، وہ چال کامیاب نہیں ہونے دی،ہندوستان نے پھر کہا کہ گندم کی ترسیل کے لیے افغان ٹرکس آنے دیں، اس پر بھی خوبصورت چال بھانپ کر آگے بڑھے،وسط ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کو کہا ہے کہ بھارت کو سمجھائیں، منفی رویہ ترک کر دے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے تمام وزراء خارجہ سے ملاقاتوں میں بھارت کے افغانستان میں سپائلر کے کردار پر بات کی،ترکمانستان کے وزیر خارجہ یہاں سے دہلی گئے ہیں،میں نے ترکمانستان کے وزیر خارجہ کو کہا ہے کہ وہ دہلی جا کر میرا پیغام دیں کہ بھارت اپنا رویہ درست کرے،پاکستان نے بھارت کو افغانستان کے حوالے سے رویہ درست کرنے کا پیغام بھیج دیا۔
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...
پاکستان استنبول میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کرے گا، جن کا مقصد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا اور بات چیت کے ذریعے تنازعے کے حل کی راہ ہموار کرنا ہے، ترجمان طاہر اندرابی امریکا کے نمائندہ خصوصی اور ایرانی وزیرخارجہ اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے،خطے کی طاقتوںسعودی...
اڈیالہ جیل میں قیدبانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے، طبی معائنہ شوکت خانم اور شفا اسپتال کے ڈاکٹروں سے کرایا جائے، قائدِ حزبِ اختلاف نے صحت کا معاملہ اٹھا دیا وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ ،خط میں اپوزیشن لیڈرنے ذاتی ڈاکٹروں کے نام تجویز ڈاکٹر محمد ...
صدر میں 200سے زائد دکانیں سیل،مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری ، انتظامات کیے جانے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی ک...
خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ 72,703قومی شناختی کارڈز بلاک کیے گئے سندھ 49,666، پنجاب میں 29,852شناختی کارڈز بلاک ہوئے،نادراحکام پاکستانی حکام نے گزشتہ تین برسوں کے دوران ملک بھر میں تقریبا 195,000 کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز (CNICs) بلاک کیے، جو شہری ڈیٹا بیس میں موجود مخت...
ملک بھر کے عوام ناانصافی کیخلاف رضاکارانہ طور پر دکانیں بند اور احتجاج ریکارڈ کرائیں گے،سندھ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریوں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی شدید مذمت بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت،دہشتگردی کیخلاف جدوجہد میں قوم متحد، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں م...
سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ،امن کیلئے صوبائی حکومت کو کوششیں مزید بڑھانا ہوں گی، صوبائی حکومت با اختیار ،خیبر پختونخوا وفاق کی اہم اکائی ،صوبائی اداروں کو مضبوط کرے،شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات ہوئ...
دہشت گردی کے حوالے سے گفتگو ہوئی، ایک دو ملاقاتیں مزید ہوں گی، میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی اور میں نے بانی سے ملاقات کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔وزیراعظم...
14 روز انتظار کے بعد 30 جنوری کو جواب دینے میں ناکامی پرعہدے سے ہاتھ دھونا پڑا سابق ڈی آئی جی ٹریفک کوعہدے سے ہٹانے پر مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں (رپورٹ : افتخار چوہدری)ڈی آئی جی پیر محمد شاہ پرمبینہ طور پر ذاتی اثرورسوخ استعمال کرکے تاجرکومبینہ طورپراغوا کروانے کا ا...
عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلئے 2 دن کی مہلت دے دی معاملہ 2022 سے چل رہا ہے ، آپ نے دلچسپی ہی نہیں لی، پراسیکیوٹر سے مکالمہ فارن فنڈنگ کسی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف غیر...