... loading ...
عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ اونے بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی اومیکرون شکل کے 89 ممالک میں کیس رپورٹ ہوئے ، لوگوں کے آپس میں گھلنے ملنے سے یہ وائرس تیزی ایک فرد سے دوسرے فرد تک منتقل ہو رہا ہے اور ڈیڑھ سے تین دن میں کیسوں کی تعداد دگنا ہو رہی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اومیکرون وائرس اعلی سطح کی قوتِ مدافعت کی حامل آبادی والے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے، لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا اس کی وجہ وائرس کی قوت مدافعت سے بچ نکلنے کی صلاحیت ہے یااس کی فطری بڑھوتری اور ایک فرد سے دوسرے میں فرد میں منتقلی ہے یا یہ ان دونوں کا مجموعہ ہے۔عالمی ادارہ صحت نے 26 نومبر کو اومیکرون کا پہلی بار پتا چلنے کے فوری بعد تشویش کا اظہار کیا تھااور کہا تھا کہ ابھی تک اس کے بارے میں بہت کچھ معلوم نہیں اور اس میں اس کی وجہ سے ہونے والی بیماری کی شدت بھی شامل ہے۔ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اومیکرون کی طبی شدت کے بارے میں ابھی محدوداعداد و شمار دستیاب ہیں۔اس کی شدت کو سمجھنے کے لیے مزید ڈیٹا کی ضرورت ہے اوریہ بھی دیکھنا ہوگا کہ اس کے ویکسین لگوانے والے افراد اور پہلے سے موجود قوتِ مدافعت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس میں مزید کہا گیا کہ اب بھی محدود اعداد و شماردستیاب ہیں لیکن ویکسین کی افادیت یا اثر پذیری کے بارے میں کوئی معاصر تجزیہ نہیں کیاگیا ۔ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا کہ کیسوں میں اتنی تیزی سے اضافہ ہونے سے بعض مقامات پر اسپتال دبا ئومیں آ سکتے ہیں۔برطانیہ اور جنوبی افریقا میں اومیکرون سے متاثرہ مریضوں کے اسپتالوں میں داخل ہونے کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسوں کے پیش نظر یہ ممکن ہے کہ بہت سے مقامات پر صحت کی نگہداشت کے نظام دبا میں آ جائیں اور مریضوں سے بھر جائیں۔اس کی وجہ سے ان کی فعال رہنے کی صلاحیت مفلوج ہو سکتی ہے۔
صدر مملکت کی زیر صدارت اجلاس، شہباز شریف کی ملاقات، قومی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی غور، مشکل وقت میں معاشی طور پر کمزور طبقات کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، آصف زرداری ایندھن کے کم استعمال، پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ اور مشترکہ سفری سہولیات کیلئے عوام میں آگاہی پھیلائی جائے،...
ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کا الٹی میٹم،بصورت دیگر امریکا ایرانی تیل کے کنوؤں ،بجلی گھروں اور ڈی سیلینائزیشن پلانٹس کو نشانہ بنا سکتا ہے، امریکی صدرکاسوشل میڈیا پر بیان ٹرمپ نے ایران کے ایندھن اور توانائی ڈھانچے پر حملہ کیا تو خطے میں امریکی توانائی کے انفراسٹرک...
حالیہ ایران پر امریکی فوجی حملے کی وجہ سے پینٹاگون پر بھاری مالی بوجھ آن پڑا ہے 800 سے زائد ٹوماہاک میزائلوں پر 3۔06 ارب ڈالر خرچ ہوئے،سینٹ کام ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ نے 26 ارب ڈالر اڑا دیے، اس ایک ماہ کی جنگ کے دوران اخراجات آسمان سے باتیںکرنے لگے جس کی وجہ سے یہ تاری...
خطے میں کشیدگی کے فوری خاتمے کیلئے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، شہبازشریف جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے،پیغام وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں، جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جان...
ہمارے جوان زمین پر امریکی فوجیوں کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ انہیں آگ لگا کر نشانہ بنائیں اور ان کے علاقائی شراکت داروں کو ہمیشہ کیلئے سزا دیں،ترجمان خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز ایسا اقدام امریکی افواج کے لیے شدید ذلت آمیز نتائج کا باعث بنے گا،ٹرمپ نے امریکی افواج کو دلدل میں دھکیل ...
پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ ختم،اگلا راؤنڈ جلد ہوگا جس میںتجاویز پر پیش رفت سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا جائے گا اسحاق ڈار کی سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادل...
گفتگو کا اردو ترجمہ کروایا ہے ،یہ ایک بیٹے کے باپ کیلئے احساسات تھے جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفتگو کو جی ایس پی پلس کے ساتھ جوڑ کر غلط بیانی کی جا رہی ہے،نیوز کانفرنس وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے کی گفت...
حکومت نے 125 ارب کی خطیر رقم، مختلف بچتوں اور ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کر کے دی وزیراعظم کا ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات پرجائزہ اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی فیصلوں کی بدولت پٹرولیم مصنوعات کی ملکی ضروریات کیلئے مناسب مقدار موجود ہے۔وزیراعظم ...
خان یونس میںتین پولیس اہلکار، تین شہری،ایک بچیشہید ہونے والوں میں شامل غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران سے جنگ کے دوران اسرائیلی حملے جاری اسرائیل کے غزہ میں پولیس چوکیوں پرحملوں میں تین اہلکاروں سمیت7 فلسطینی شہید اور 4زخمی ہو گئے۔ غزہ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں ایران کے...
8ویں ترمیم کے مستقبل پر بحث شدت اختیار کر گئی، بعض حکومتی حلقوں میں ترمیم کے اہم حصوں کو ختم یا محدود کرنے پر غور ،فیصلے دوبارہ وفاقی بیوروکریسی کے ہاتھ میں جانے کے امکانات چیف سیکرٹری اور وفاقی افسران کا اثر و رسوخ بڑھے گا،18ویں ترمیم پرسیاسی جماعتوں میں اختلاف ، کئی صوبائی رہن...
خلیجی ممالک نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ صرف جنگ بندی کافی نہیں بلکہ ایران کی جنگی صلاحیتوں کو لگام دی جائے جس کے جواب میں ایرانی صدر کا سوشل میڈیا پربیان سامنے آگیا اگر آپ ترقی اور سلامتی چاہتے ہیں تو جنگ میں دشمنوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں،جارحیت پر ...
پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،موسمیاتی فنڈ سے مزید 21 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان اسٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول کیلئے سخت پالیسی جاری رکھے گا،عالمی مالیاتی ادارہ کا اعلامیہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے 1 ارب ڈالر اور ...