... loading ...
افغانستان میں برسراقتدار طالبان کی حکومت کی وزارت خزانہ نے دو دہائیوں بعد قومی بجٹ کا ڈرافٹ تیار کرلیا ہے، جو بغیر بیرونی امداد کے تیار کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان نے کہا کہ قومی بجٹ کا ڈرافٹ تیار کیا جاچکا ہے اور یہ بغیر بیرونی امداد کے تیار کیا گیا ہے۔افغانستان کو معاشی بحران کا سامنا ہے اور بدترین بحران کے خدشات کا اظہار کیا جاچکا ہے اور اقوام متحدہ نے غذائی اجناس کی کمی سے خبردار کیا ہے۔وزارت خزانہ کے ترجمان احمد ولی حقمل نے ڈرافٹ کی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یہ بجٹ دسمبر 2022 تک ہوگا تاہم انہوں نے بتایا کہ ڈرافٹ شائع ہونے سے قبل منظوری کے لیے کابینہ کو بھیجا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مقامی سرمایے سے اس کو فنڈ فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ایسا کرسکتے ہیں۔دوسری جانب افغانستان کو عالمی ڈونرز نے رواں برس اگست میں طالبان کے آنے کے بعد فنڈنگ معطل کردی ہے اور مغربی طاقتیں بیرون ملک موجود اربوں ڈالر کے اثاثے بھی منجمد کرچکی ہیں۔افغانستان کا 2021 کا بجٹ سابق حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کی رہنمائی میں تیار کیا تھا، جو 219 ارب افغانی (2.7 ارب ڈالر) امداد اور 217 ارب کے مقامی سرمایے کے باوجود خسارے میں تھا۔رپورٹ کے مطابق اس وقت ڈالر کی قیمت 80 افغانی تھا لیکن طالبان کی واپسی کے بعد کرنسی کی قدر مزید گر گئی ہے اور رواں ہفتے کے شروع میں 130 تک چلی گئی تھی تاہم جمعے کو ڈالر کی قدر 100 افغانی ہوگئی۔احمد ولی حقمل کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو تاحال کئی ماہ کی تنخواہ نہیں ملی لیکن ہم سال کے اختتام پر بقایاجات کی بہتر ادائیگی کے لیے اپنی تمام تر کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کا ایک نیا اسکیل بھی تیار کیا جا رہا ہے۔نئی حکومت کے محکمہ سرمایہ نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ڈھائی مہینوں میں 26 ارب افغانی جمع ہوئے تھے، جس میں 13 ارب کسٹم ڈیوٹی بھی شامل تھی۔محکمے نے غریبوں اور یتیموں کی مدد کے لیے نیااسلامی ٹیکس کا بھی اعلان کیا ہے۔افغانستان کے ایک ماہر معیشت نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نیا بجٹ جلد ہی ختم ہونے کا امکان ہے جو 2021 کی ایک سہ ماہی کیلئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ طالبان کہتے ہیں انہوں نے سرحد میں نقل و حرکت پر مزید شفافیت لائی ہے، جس کا مطلب ہے کہ چند مصنوعات ماضی کے مقابلے میں ڈیوٹی پر دھوکا دے رہی ہیں۔ماہر معیشت کا کہنا تھا کہ اگر اس کو درست مان لیا جائے تو زیادہ سے زیادہ سرمایہ 100 ارب افغانی ہوگا کیونکہ بڑھتے خسارے کے باعث ٹیکس وصولی وسیع ہونے کے بعد محدود ہوگی۔واشنگٹن میں قائم بین الاقوامی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسز گروپ (آئی سی جی) نے رواں ماہ اپنی ایک رپورٹ میں موسم سرما میں 10 لاکھ افغان بچوں کے بھوک سے مرنے کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ افغانستان پر پابندیوں میں نرمی کرے تاکہ ریاستی ناکامی اور بڑے پیمانے پر فاقہ کشی سے بچا جاسکے۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...