... loading ...
کرنل(ر)فرخ نے مشرقی پاکستان کے بنگلادیش بننے کے پس پردہ حقائق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ صاحبزادہ یعقوب نے لکھا ملٹری آپریشن نہ کرنا،ملک ٹوٹ جائیگا،وہاں چار جرنیل تھے سب نے کہا آپریشن نہیں مذاکرات کریں ،ادھر بھٹو سمیت کچھ مشیروں نے یحییٰ کو پمپ کیا۔ مشرقی پاکستان میں جنگ لڑنے والے کرنل (ر)فرخ نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں مشرقی پاکستان کے بنگلادیش بننے کے پس پردہ حقائق بیان کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے بطورکیپٹن ہیڈ کواٹرزمیں انٹیلی جنس افسر تعینات کیاگیا، پہلے دن انٹیلی جنس رپورٹس کی فائلیں دیکھیں توہوش ٹھکانے آگیا۔ کرنل (ر)فرخ کا کہنا تھا کہ پتہ چلا اوپر سے ڈھاکہ ٹھیک لیکن اندر سے گل سڑگیا ہے، صاحبزادہ یعقوب نے لکھا ملٹری آپریشن نہ کرنا، ملک ٹوٹ جائیگا، 4جرنیل وہاں تھے سب نے کہا آپریشن نہیں مذاکرات کریں، ادھر بھٹو سمیت کچھ مشیروں نے یحییٰ کو پمپ کیا۔انھوں نے بتایا کہ جو بندہ ہمیں ملتا تھا اسے مکتی مار دیا جاتا تھا، ایس پی کے بیٹے کو بازار میں مار دیا گیا ، آپریشن ہوگیااور ایک ماہ میں ہم نے کلیئر کیا، جس کے بعد مکتی باہنی بھارت بھاگ گئے۔ مشرقی پاکستان میں جنگ لڑنے والے کرنل نے کہا کہ 20نومبر کو بھارتی فوج سے مل کر مکتیوں نے ٹینکوں کا بڑا حملہ کیا، ہمارے پاس دوسری جنگ عظیم کے بیکار ٹینک تھے، کہا جاتا ہے تین ڈویژنز تھیں تاہم حقیقت میں ایک ڈویژن ٹینک فورس تھی، جو ڈویژنز بھیجی گئیں انکے ٹینکس کےآرٹلری گنز ہی نہ تھیں۔ جنگ کے حوالے سے کرنل (ر)فرخ نے کہا کہ بھارت نے 20نومبر کوعید کے دن 24مقامات پر حملے کیے، یہاں پر جنگ ڈکلیئر ہی نہ کی گئی، جواب لینا چاہیے کہ جنگ ڈکلیئر کیوں نہ ہوئی؟13دن بعد جب ہم نے یہاں سے حملہ کیا تو جنگ قراردیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ نیوی کے پاس صرف 4گن بوٹس اورفضائیہ کے 15بڈھے جہاز تھے، ہمارے پرانے ایف86اور بھارت کے نئے Mig 21 تھے، ہم بھرپور لڑے، بھارت کے 13جہاز گرائے اورہمارے دو گرے۔کرنل(ر)فرخ نے بتایا کہ سمجھ آرہی تھی یہ معاملہ اب ہم سے زیادہ ہوگیا ہے، سرنڈر غیر متوقع اور پہاڑ کے طرح ہم پر گرا، بہت دکھ ہوا، یکطرفہ لڑائی تھی پھر بھی ہمارا گروپ علیحدہ لڑنیکا منصوبہ بنا رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ اکٹھے4 یا 10 ہزارہوتے توسرنڈر نہ ہوتا لیکن ہم ٹکڑیوں میں تقسیم تھے ، ہم43ہزار تھے8ہزار شہید ہوئے ،سویلین سمیت ہم 90ہزار تھے، مشکل ترین وقت تھا جب ڈھاکہ سے بھارت جیل میں لیکر گئے۔ کرنل (ر)فرخ کا کہنا تھا کہ مال گاڑی کے ڈبوں میں سامان کی طرح دھکیلا اورتالا لگا دیاگیا، 3دن،4راتوں تک سفر میں بھوکے پیاسے اوروہیں پرپیشاب بھی کرتے رہے، جب تالا کھلا تو کچھ پاگل، بےہوش اور کچھ مرگئے جبکہ جیل سے 5 لوگ باتھ روم سے سرنگ کھود کر بھاگے۔انھوں نے اپنی محبت کے حوالے سے بتایا کہ جنگ سے پہلے پاکستانی محب وطن لڑکی سے محبت ہوئی، لڑکی کا نام سونیا تھا اور وہ بھی مجھ سے بہت پیار کرتی تھی، اس فیملی کو مکتی کہتے تھے کپتان کو مروا دو، انہیں ہمارے حوالے کرو توسب کو معاف کردیں گے ، وہ بنگالی تھی مجھے کہتی تھی مغربی پاکستان چلے جاتے ہیں۔ کرنل (ر)فرخ نے کہا کہ پاکستانیوں کی مدد کرنیوالے ڈھائی لاکھ بنگالیوں،بہاریوں کو قتل کیا گیا، ان میں سونیا کا سارا خاندان بھی قتل کردیا گیا، رہائی کے بعد ان کو بہت تلاش کیا لیکن نہیں ملے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...