... loading ...
چائنا کے سب سے بڑے آن لائن تعمیراتی گروپ جی بی ایم نے پاکستان میں 50 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیا ،گروپ رواں ماہ لاہور میںاپنی پہلی برانچ کھولے گا جبکہ اس کے ساتھ مستقبل میں کراچی میں ڈیجیٹل پورٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا ۔جی بی ایم پاکستان کے جنرل مینیجر ڈیوڈ وی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گروپ پاکستانی بلڈنگ میٹریل ریٹیلرز کے لیے اپنا نیا ون سٹاپ شاپنگ کا تجربہ متعارف کروائے گا ،کراچی میں ایک ڈیجیٹل پورٹ بھی بنائے گا جس میں ایک سٹور، ڈیجیٹل سنٹر، ڈیٹا سنٹر اور دوسری سہولیات موجود ہوں گی۔ بلڈنگ میٹریل سٹور کے مالکان کو درپیش مسائل جیسے کہ سٹاک کو بھرنے کی زیادہ قیمت، ناقص کوالٹی کے سامان کو واپس کرنے میں پیش آنے والی مشکلات کے حل کے لئے جی بی ایم ایک موبائل ایپ کو متعارف کروائے گا۔انہوں نے بتایاکہ کم قیمتوں اور اعلی معیار کے چینی ہارڈویئر اور تعمیراتی مواد کو آسانی سے فراہم کرنا جی بی ایم کی منفرد خصوصیت ہے۔جی بی ایم ایک سرکردہ ڈور ٹو ڈور بلڈنگ میٹریل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد عالمی تعمیراتی مواد بنانے والی کمپنی، تجارتی کمپنی اور ٹرمینل کسٹمر کو آپس میں جوڑنا ہے۔ ڈیٹا بیس، انٹرنیٹ اور گلوبل ڈور ٹو ڈور لاجسٹک سروس کے ذریعے دونوں فریقوں کی تجارتی مانگ کی اطمینان کو بہتر بنانا، اور پھر کارکردگی کو بڑھانے اور خریداری میں لاگت کو کم کرنے میں مدد کے لیے ڈیجیٹل ٹریڈنگ، بلاک چین، بگ ڈیٹا، اے Iسروس کا اطلاق کرنا شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جی بی ایم نے چین میں تعمیراتی مواد کے تقریباً 10,000 بہترین سپلائرز کو اکٹھا کیا ہے اور چین میں تقریبا ایک ہزار تعمیراتی اور انجینئرنگ کمپنیوں کو انتہائی کم قیمتوں اور فروخت کے بعد کامل خدمات کے ساتھ خدمت کر کے اچھی شہرت حاصل کی ہے۔انہوںنے کہا کہ جی بی ایم کی ترقی کے لیے لاہور سب سے موزوں شہر ہے اور یہ جی بی ایم کی پوزیشننگ پر پوری طرح فٹ بیٹھتا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ لاہور کو پاکستان کے لیے ایک اچھی شروعات کے طور پر لے جائیں گے اور پاکستان میں بلڈنگ میٹریل کے ریٹیل اسٹورز کو بااختیار بنائیں گے تاکہ ان کے کاروبار کو بڑا اور زیادہ منافع بخش بنایا جا سکے۔
دشمن جان لے پاکستان کیخلاف آئندہ مہم جوئی کے اثرات انتہائی خطر ناک اور تکلیف دہ ہوں گے،معرکہ حق دو ممالک کے درمیان لڑی جانیوالی جنگ نہ تھی یہ دونظریات کے درمیان فیصلہ کن معرکہ تھا افغانستان اپنی سرزمین پر دہشتگردی کے مراکز اور آماجگاہوں کا خاتمہ کرے،بھارت پھر دہشتگردی کا سہارا...
مریکی منصوبہ تین مراحل پر مشتمل ،پہلے مرحلے میں ایران امریکا جنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان جبکہ دوسرے میں آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرکے جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی تیسرے میں 30 روزہ مذاکراتی دور میں بڑے سیاسی اور جوہری معاملات پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک آبنائے ہرمز ک...
بھارت نے پہلگام واقعے کو بنیاد بناکر بے بنیاد الزامات لگائے ،شہباز شریف اسلام آباد میں معرکہ حق کی کامیابی کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق کا خلاصہ اتنا ہے کہ ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے جہازوں کا ملبہ تھا۔اسلا...
ایران میں قیمت 6 روپے فی لیٹر،بنگلہ دیش میں 288 روپے میں دستیاب سری لنکا 370 ،بھارت 302 ،چین میں360 روپے فی لیٹرمیں فروخت حکومت نے رواں ہفتے ایک بار پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے، ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش کے باعث پیدا ہونے والے توانائی بحرا...
پاکستان نے امریکا سے کہا تھا کہ پراجیکٹ فریڈم نہ کریں،مذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو پروجیکٹ فریڈم پلس شروع کیا جائے گا،امریکی صدرکی صحافیوں سے گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران سے مذاکرات نہیں ہوتے تو ایران کیخلاف نیا آپریشن شروع کیا جائے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کے بعد جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کیا گیا حکمرانوں نے ملکی معیشت اور ریاستی اداروں کو بھی کمزور کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ٹویٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی ایکس پر 9 مئی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 9 مئی پا...
ایک ریسکیو اہلکار شامل، اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان دوبارہ جھڑپیں 2مارچ کے بعد سے 2ہزار 700افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں،لبنانی حکام لبنان پر جاری اسرائیلی فوج کے حملوں میں ایک ریسکیو اہلکار سمیت 31 افراد شہید ہوگئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ...
حملہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا، میناب کے ساحلی پانیوں کے نزدیک مال بردار جہاز کو نشانہ بنایا گیا،جہاز پر مجموعی طور پر 15ارکان سوار تھے ، ایرانی میڈیا ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ رات ایک ایرانی پرچم بردار تجارتی جہاز کو نشانہ بنایا، ...
اورنگی، قصبہ کالونی، بنارس، ایم پی آر کالونی، مومن آباد، منگھوپیر اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی 12سے 20 گھنٹے تک بجلی بندش، کے الیکٹرک دعوے کھوکھلے ثابت ہونے لگے،شدید گرمی میں رات بھر بجلی غائب کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹائون، محمد پور، قصبہ کالونی، میا...
2022 کے بعد سے پاکستان مسلسل تنزلی کا شکار ، جی ڈی پی گروتھ3 فیصد تک محدود ہوچکی ہے، وزیر خیبر پختونخوا بدقسمتی سے بند کمروں میں بیٹھے فیصلہ سازوں نے بیرونی سازش کے تحت جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا،خطاب وزیر خیبر پختونخوا محمد سُہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 2022 کے بعد سے پاک...
یو اے ای سے پاکستان کے کسی خاص طبقے کو ڈی پورٹ نہیں کیا جارہا، وزارت داخلہ اگر کسی شہری کو واپس بھیجا جاتا ہے تو یہ ملکی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی کا حصہ ہے وزارت داخلہ نے متحدہ عرب امارات سے پاکستانی شہریوں کی مخصوص بنیادوں پر بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی خ...
بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے ،دنیا بھارت کی من گھڑت باتوں پر کان دھرنے سے کیلئے تیار نہیں ، بھارت کے سیاستدان، سیاستدان کم اور جنگجو زیادہ لگتے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کسی کا باپ پاکستان پر آنچ نہیں لا سکتا، شوق پورا کرنا ہے کرلے، ہم کھڑے ہیں طاقت سے جواب دیں گے، ...