... loading ...
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور طے پاگیا ہے کہ کرکٹ کا کونسا اسٹار کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ بنے گااتوار کو ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوا تو پلاٹینیم کیٹیگری میں سب سے لاہور قلندرز کو انتخاب کا موقع ملا اور انہوں نے اسکواڈ سے ریلیز کیے گئے فخر زمان کو دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا۔دوسری پک ملتان سلطانز کی تھی جنہوں نے سنگاپور کے آل رانڈر ٹم ڈیوڈ کو پلاٹینیم کیٹیگری میں منتخب کیا جبکہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں انگلینڈ کے کرس جورڈن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پلاٹینیم کیٹیگری سے محمد عامر کو ہٹاتے ہوئے ان کی نچلے درجے میں تنزلی کردی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینیم میں نیوزی لینڈ کے کولن منرو کا انتخاب کیا جبکہ پشاور زلمی نے افغانستان کے حضرت اللہ زازائی کو اسی کیٹیگری میں اسکواڈ میں شامل کیا۔پلاٹینم کیٹیگری میں سب سے اہم کھلاڑی کا انتخاب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیا جنہوں نے انگلش اوپنر جیسن روئے کو اسکواڈ کا حصہ بنایا۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مرچنٹ ڈی لانگے، ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور کراچی کنگز نے انگلینڈ کے لوئس گریگری کا انتخاب کیا۔ڈائمنڈ کیٹیگری میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اہم کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہوئے آسٹریلین آل رانڈر جیمز فالکنر کی خدمات حاصل کیں۔گولڈ کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے اپنی تین پک میں عبداللہ شفیق، فل سالٹ اور جارح مزاج انگلش بلے باز ہیری بروک کی خدمات حاصل کیں جبکہ اسی کیٹیگری میں پشاور زلمی نے لیگ اسپنر عثمان قادر کا انتخاب کیا۔سلور کیٹیگری کے پہلے رانڈ میں ملتان سلطانز نے رومان رئیس اور آصف آفریدی، لاہور قلندرز نے کامران غلام، عمید آصف کو کراچی کنگز اور سلمان ارشاد کو پشاور زلمی اور محمد اخلاق کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے حاصل کیا۔سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے مزید انتخاب کرتے ہوئے انور علی کا انتخاب کیا، یونائیٹڈ نے ریس ٹوپلی، کراچی کنگز نے ٹام ابیل، لاہور قلندرز نے ڈین فاکس کرافٹ کا انتخاب کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمر اکمل اور اسلام یونائیٹڈ نے دانش عزیز کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا ہے۔اسی طرح سلور کیٹیگری میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سہیل تنویر، کراچی کنگز نے روہیل نذیر، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ظفر گوہر، پشاور زلمی نے ارشد اقبال، ملتان سلطانز نے روومین پاول، کراچی کنگز نے محمد عمران، پشاور زلمی نے ثمین گل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بین ڈکٹ، ملتان سلطانز نے عمران خان سینئر کو ٹیم کا حصہ بنایا۔سلور کیٹیگری میں پشاور زلمی نے کامران اکمل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے خرم شہزاد کے ساتھ ساتھ نوین الحق کا انتخاب کیا۔ایمرجنگ کھلاڑیوں کی کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے زمان خان، ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، کراچی کنگز نے فیصل اکرم اور قاسم اکرم، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبشر خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو ٹیم کا حصہ بنایا۔ایمرجنگ کھلاڑیوں کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے عامر عظمت، پشاور زلمی نے محمد عامر خان، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذیشان ضمیر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اشعر قریشی، لاہور قلندرز نے معاذ خان کو ٹیم کا حصہ بنایا۔سپلیمنٹری کیٹیگری کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نور احمد، کراچی کنگز نے طلحہ احسن، ملتان سلطانز نے بلیسنگ مزربانی، پشاور زلمی نے بین کٹنگ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے رحمن اللہ گرباز اور لاہور قلندرز نے سمیت پٹیل کو منتخب کیا۔سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے رانڈ میں پشاور زلمی نے محمد حارث، اسلام آباد یونائیٹڈ نے اطہر محمود، کراچی کنگز نے روماریو شیفرڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسن علی، ملتان سلطانز نے احسان اللہ اور لاہور قلندرز نے فریدون محمود کا انتخاب کیا۔سپلیمنٹری کیٹیگری کے اختتام کے ساتھ ہی ڈرافٹنگ کا عمل بھی مکمل ہو گیا۔
پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ،وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے‘ذرائع وزیراعظم کی تمام وزراء سے کارکردگی رپورٹ طلب ، وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا،کامرس، پاور، ہاؤسنگ، موا...
امریکا اور ایران نے وقت سے پہلے ہی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کر دیے سوئٹزرلینڈ میں متوقع ملاقات کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد سامنے آئے گا معروف امریکی جریدے ایگزیوس کے مطابق امریکا اور ایران نے طے شدہ وقت سے پہلے ہی جنگی ماحول کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق مفاہمتی...
جنیوا میں ہونے والی مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں شرکت ضروری نہیں رہی ایم او یو پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط کے بعد بطورثالث توثیق کر دی وزیراعظم شہباز شریف کا سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی تقریب میں شرکت کے لیے شیڈول دورہ منسوخ کردیا گیا۔تفصیلات کے ...
شہری مشکلات کا شکار، ملازمت پیشہ افراد، مزدور، طلبہ کوطویل فاصلے پیدل طے کرنا پڑے حب ریور روڈ، شیرشاہ و دیگر علاقوں میں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی پر پریشان کراچی میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث شہر بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ معطل ہوگئی، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہو...
موجودہ اسٹیٹس کو کے مطابق غیر مسلم افراد مسجد اقصی کا دورہ کر سکتے ہیں انہیں وہاں مذہبی عبادات یا رسومات ادا کرنے کی اجازت نہیں،رپورٹ اسرائیل کے بعض سخت گیر حکومتی عہدیداروں اور انتہا پسند دائیں بازو کے رہنماں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ امریکا کے بعض حلقوں کے تعاون سے مسج...
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...