... loading ...
ماہرین اور اسکالرز نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے 60 لاکھ طلبہ دنیا کی کئی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جس میں سندھ کے نوجوانوں کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے، ہم سندھ کے 60 ھزار طلباء کو یونیورسٹیوں میں بھیجنے کا خواب لیکر نکلے ہیں۔سندھ حکومت کے محکمہ کھیل اور نوجوانوں کے معاملات کے ذیلی ادارے انسٹیٹیوٹ فار سوشل چینج (آئی ایس سی) کے تعاون سے سندھ زرعی یونیورسٹی کے کراپ پروٹیکشن فیکلٹی کے زیرمیزبانی ”سندھ کے نوجوانوں کے لیے ڈیجیٹل کیریئر کے مواقع اور موثر مواصلاتی ٹولز کی تلاش” کے زیرعنوان سیمینار ہوا۔فیکلٹی ڈین ڈاکٹرجان محمد مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ زرعی یونیورسٹی دنیا کی دیگریونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے لیے اپنے گریجویٹس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے،لیکن ساتھ ساتھ عالمی معیار کے مطابق زرعی یونیورسٹیوں کے تدریسی اور تحقیقی معیار کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیمینار سے سندھ کے نوجوانوں کو ترقی یافتہ ممالک کی جامعات میں اسکالرشپ حاصل کرنے میں مدد ملے گی،آئی ایس سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عبدالجبار بھٹی نے کہا کہ دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیوں میںاسکالرشپ کے ہزاروں مواقع موجود ہیں، صرف چین نے دنیا بھر کے ممالک سے5 لاکھ طلباء کو مواقع دینے کا ہدف مقرر کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے نوجوانوں کے لیے دنیا بھر کی جامعات میں مواقع تلاش کرنے اوران کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ بھی اسکالرشپ حاصل کریں اور عالمی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء سندھ میں بزنس اکانومی کو سہارا دیں، سندھ یونیورسٹی جامشورو کے اسکالر ڈاکٹر شاہ مراد چانڈیو نے کہا کہ چین، ملائیشیا، آسٹریلیا، جرمنی، امریکا، برطانیہ سمیت دنیا کے کئی ترقی یافتہ ممالک کی یونیورسٹیوں میں مختلف ممالک کے طلباء میڈیکل، انجینئرنگ، زراعت، آئی ٹی، بزنس ایڈمنسٹریشن سمیت مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیںاس لیے اگر سندھ کے نوجوانوں کی رہنمائی اور تربیت کی جائے تو سندھ کے نوجوان اس سے مستفید ہو سکتے ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر یعقوب کوندھر، ڈاکٹر بھائی خان سولنگی، ڈاکٹر منظور ابڑو، ڈاکٹر غلام مجتبیٰ خشک اور دیگر نے بھی خطاب کیا، سیمینار میں اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...