... loading ...
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے ملک گیر پرسیپشن سروے کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ پاکستانیوں کا خیال ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں پچھلی حکومتوں کے مقابلے میں مہنگائی اور قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ میڈیارپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2021 کے نتائج کے مطابق 92.9 فیصد پاکستانی موجودہ پی ٹی آئی حکومت (2018-2021) میں مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کو سب سے زیادہ سمجھتے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت( 2013 سے 2018 )میں یہ شرح 4.6 فیصد تھی جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت (2008-2013) میں مہنگائی کی شرح 2.5 فیصد تھی۔

اس کے علاوہ سروے میں شامل 85.9 فیصد لوگوں نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران ان کی آمدنی میں کمی آئی ہے۔جب مہنگائی اور بے روزگاری کی وجوہات کے بارے میں پوچھا گیا تو 50.6 فیصد لوگوں نے حکومتی نااہلی، 23.3 فیصد نے کرپشن، 16.6 فیصد نے پالیسی پر عمل درآمد نہ ہونے اور 9.6 فیصد نے حکومتی معاملات میں سیاستدانوں کی بے جا مداخلت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔سروے کے جواب دہندگان کی اکثریت ( 85.9 فیصد) کا خیال تھا کہ وفاقی حکومت کی خود احتسابی غیر تسلی بخش ہے۔مزید یہ کہ ان میں سے 66.8 فیصد نے حکومت کی احتساب کی مہم کو جزوی اور نامکمل قرار دیا۔ سروے کے مطابق 41.4 فیصد پاکستانیوں نے پولیس کو سب سے کرپٹ شعبہ قرار دیا۔عدلیہ کو 17.4 فیصد، اس کے بعد 10.3 فیصد لوگوں نے ٹھیکیداری یا ٹینڈرنگ کو کرپٹ شعبہ کہا، جبکہ کمزور احتساب، طاقتور لوگوں کی لالچ اور کم تنخواہوں کو کرپشن کی اہم وجوہات قرار دیا گیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق جن عوامی خدمات کے لیے لوگوں کو رشوت دینا پڑی ان کی فہرست میں سڑکوں کے ٹھیکے( 59.8 فیصد)، صفائی ستھرائی اور کچرا اٹھانا( 13.8 فیصد)، پانی تک رسائی( 13.3 فیصد) اور نکاسی آب کا نظام( 13.1 فیصد) کے ساتھ سرفہرست رہیں۔ جب لوگوں سے ان اقدامات کے بارے میں پوچھا گیا جن سے بدعنوانی کو کم کیا جاسکتا ہے تو 41 فیصد پاکستانیوں نے سخت سزاوں کا مطالبہ کیا، 34.6 فیصد نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے بدعنوانی کے مقدمات کو تیز کرنے کے ذریعے سرکاری افسران کا احتساب کیا جائے، جبکہ 25.3 فیصد نے کہا کہ بدعنوانی میں سزا پانے والوں پر سرکاری عہدہ رکھنے پر مکمل پابندی عائد کرنے سے کرپشن کم ہو سکتی ہے۔آبادی کے ایک بڑے حصے( 81.4 فیصد)نے انکار کیا کہ وہ خوشی سے رشوت دیتے ہیں اور اسی طرح یہ ایک واضح تاثر تھا کہ عوامی خدمات کی فراہمی میں سستی یا تاخیری حربوں کے ذریعے عوام سے رشوت وصول کی جاتی ہے۔سروے میں مقامی حکومتوں کے بارے میں لوگوں کے تاثرات کو بھی دیکھا گیا، خاص طور پر کوویڈ 19 جیسے وبائی مرض اور اس سے نمٹنے کے لیے مرکز کے اقدامات کے سلسلے میں۔سروے میں شامل تقریبا 47.8 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندے موجود ہوتے تو وبائی امراض کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے حکومت کی مہمات کو موثر انداز میں شروع کیا جاسکتا تھا۔جواب دہندگان کے ایک بڑے حصے( 72.8 فیصد) نے یہ بھی محسوس کیا کہ مقامی حکومتوں کی عدم موجودگی کی وجہ سے پبلک سیکٹر میں نچلی سطح پر بدعنوانی میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 89.1 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کی وبائی امراض سے متعلق امدادی کوششوں کے دوران کسی سرکاری اہلکار کو رشوت نہیں دی۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے مطابق سروے میں ملک کے ہر صوبے کے چار شہروں سے ایک ہزار 600 افراد سے جواب طلب کیے گئے۔ رواں سال جنوری میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے جاری کردہ کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) میں پاکستان 180 ممالک میں سے 124ویں نمبر پر ہے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں چار درجے کمی ہے۔سی پی آئی ایک سالانہ انڈیکس ہے جو پبلک سیکٹر کی بدعنوانی کے تصورات کی بنیاد پر ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے۔
سندھ میں پانی کی شدید قلت ہے، وفاقی حکومت کو نوٹس لینا چاہیے ،اجلاس میں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے منصوبے گنواتے رہے، اپوزیشن کی جانب سے مسائل کی نشاندہی حکومتی اراکین خود مسائل کا رونا رو رہے ہیں، 18سال کے دوران سندھ میں کیا ہوا، ڈیفنس میں فحاشی کے اڈے چل رہے ہیں،باتوں سے یہ ش...
انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک اور مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قیدکی سزا اور شاہ محمود کو بری کر دیا جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میںپولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا، جلائو گھیرائو کیس ...
تخریب کاروں کو چوکوں اور چوراہوں پر سرعام پھانسی جیسی عبرتناک سزائیں دی جائیں آٹا، چینی، چاول اور بجلی سے متعلق معاشی مطالبات تو بالکل جائز تھے، سردار عتیق احمد خان سابق وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے پاکستان کی م...
قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا یہ بل جاہلانہ اور غاصبانہ ہے، یہ بل شہریوں کے بنیادی حقوق پر ڈاکہ ہے بل کی منظوری اراکین اسمبلی کی اہلیت پر سوالیہ نشان ، ٹیلی کام ٹاورز کی تنصیب سے متعلق بل پر شدید ردعمل امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے قومی اسمبلی سے منظور ہونے و...
تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا سے وضاحت طلب کرلی حساس نوعیت کے معاملات پر بیان بازی سے گریز کرنے اور 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے حوالے سے پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان دینے پر سینیٹر ڈاکٹر زرقا کو ش...
ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 25ہزار 992،غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کیلئے 5ہزار 836ارب مختص کر دیے گئے سود کی ادائیگی کے لیے 69 کھرب 82 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں ، اپوزیشن کا تحفظات کا اظہار قومی اسمبلی نے 44ہزار 741ارب سے زائد کے غیر تصویبی لازمی اخراجات کی منظوری دیدی۔...
شادی ہالز، تقریباتی مقامات رات 10 بجے اور ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس 11 بجے بند ہوں گے ڈپارٹمنٹل اور جنرل اسٹورز،دکانیں، بازار ،شاپنگ مالز رات 9 بجے بند ہوں گے،کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت نے فیول بچت اور اضافی کفایت شعاری اقدامات ختم کر دیے ہیں، اس حوالے سے ...
حملے میں حسین اور رانا صفادی اور ان کی دو چھوٹی بیٹیاں شہید ہوئے شمالی غزہ شہر کے الصفاوی علاقے ڈرون حملے میں ایک شخص مارا گیا غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ایک ہی خاندان کے چار سمیت کم از کم پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی ریاست کا یہ تازہ حملوں کا سلسلہ...
شہباز شریف کی جانب سے کی گئی میثاق استحکام پاکستان کی پیش کش آج بھی موجود ہے اور حکومت ہر سطح پر بات چیت کے لیے تیار ہے، پی ٹی آئی نے مثبت جواب دیا ہے ، رانا ثنااللہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور اپوزیشن وفد کے درمیان اہم ملاقات ، فاٹا، پاٹا، این ایف سی ایوار...
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 373روپے سے کم ہو کر 299روپے پر آجائے گی، جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 378روپے سے کم ہو کر 311 روپے ہوگی عوام کی مشکلات کا بخوبی اندازہ ہے ، عوام نے مشکل صورتحال میں صبر و تحمل کا بے مثال مظاہرہ کیا، حکومت کا ساتھ دینے پر ہم عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں، شہباز ...
ایک ہفتے ہیں 0.46فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری 25اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 11اشیا سستی ہوئیں جبکہ 15اشیا کی قیمتیں مستحکم ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران...
پیٹرول فی لیٹر 225روپے فکس کرنے کا مطالبہٗ عوام کے حکومت کے خلاف زبردست نعرے پیٹرول کی قیمتوں میں نام نہاد کمی مسترد ٗ موجودہ قیمتیں جنگ سے قبل والی سطح پر نہیں آئیں، خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر پیٹرول کی قیمتوں میں فوری طور پر کمی کرنے ، پیٹرو...