... loading ...
بھارت نے اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے جدوجہد کے دوران شہید ہونے والے کشمیریوں کے جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے خود دور دراز مقامات پر دفنانا شروع کر دیے ہیں،ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی جریدے ہاریٹز کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک حکمت عملی کے تحت یہ کیا جا رہا ہے کیونکہ اسرائیل بھی فلسطین میں ایسا ہی کر چکا ہے۔اس کی واضح مثال چند ماہ قبل طویل علالت کے بعد رحلت فرمانے والے قائد تحریک آزادی سید علی شاہ گیلانی کی ہے جن کا جسد خاکی بھارتی فورسز نے ان کے اہلخانہ سے چھین کر رات کی تاریکی میں حیدرپورہ قبرستان میں تدفین کر دی۔ہاریٹز کے مطابق اپریل 2020 سے بھارتی حکومت نے کورونا کو جواز بنا کر مقبوضہ کشمیر میں شہید ہونے والے حریت پسندوں کے جسد خاکی ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا سلسلہ بند کر رکھا ہے اور قابض فورسز شہید ہونے والوں کی خود ہی کسی دور دراز مقام پر تدفین کر رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2020 میں 140 حریت پسندوں کی نامعلوم مقامات پر تدفین کی گئی جبکہ رواں برس اب تک 100 سے زائد کشمیریوں نامعلوم مقامات پر دفنائے جا چکے ہیں۔اس سے قبل قابض بھارتی فورسز کے ساتھ مقابلوں میں شہید ہونے والے کشمیریوں کے جسد خاکی ان کے اہلخانہ کے سپرد کیے جاتے تھے اور پھر شہدا کی تدفین مقامی قبرستانوں میں کی جاتی تھی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کرتے تھے۔ایک بھارتی اخبار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے 2018 میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے حوالے سے بتایا گیا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والوں کے قریبی رشتہ دار اور دوست شہیدوں کے جسد خاکی دیکھ کر حریت پسندی کی جانب مبذول ہو رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکمت عملی کو کامیاب قرار دے رہے ہیں اور اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر پولیس کے اعلی پولیس عہدیدار کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ حریت پسندوں کی علیحدہ مقامات پر تدفین سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حوصلہ شکنی کے ساتھ امن عامہ کی صورت حال بھی خراب نہیں ہوتی۔اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے جسد خاکی لواحقین کے سپرد نہ کرنا اور ان کی نامعلوم مقام پر تدفین کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے تاہم بھارت کی جانب سے یہ سلسلہ حال ہی میں شروع ہوا ہے جس کے خلاف سوشل میڈیا پر ریٹرن دی باڈیز مہم بھی جاری ہے۔
خودکش حملہ آور نے گیٹ پر روکے جانے پر دھماکا کیا، متعدد زخمیوں کی حالت نازک، اسلام آباد کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،صدروزیراعظم کی مذمت،تحقیقات کا حکم وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ...
جس نے خودکش دھماکا کیا اس کی معلومات مل گئی ہیں، ہوسکتا 72 گھنٹوں میں انجام تک پہنچائیں، وزیرمملکت داخلہ وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امام بارگارہ دھماکا خودکش تھا، حملہ آور کی معلومات مل گئی ہیں اور افغانستان کا کتنی دفعہ سفر کیا اس کی تفصیلات بھی آگئی ہیں۔وزیر ...
عمران خان نے دائیں آنکھ میں نظر کی کمی کی شکایت کی اور ان کی رضامندی سے علاج کیا گیا،پمز اسلام آباد کے سینئر اور مستند ماہر امراض چشم نے اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا مکمل معائنہ کیا،ایگزیکٹو ڈائریکٹر معائنے میں سلٹ لیمپ معائنہ، فنڈواسکوپی، آنکھ کے اندرونی دباؤ کی پیمائش، ضروری ...
قوم کو نفرت، انتہاپسندی، اور دہشتگردی کے خلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا، چیئرمین حکومت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنائے،شدیدمذمت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں امام بارگاہ و مسجد میں دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذ...
9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، بند کمروں میں فیصلوں سے بہت نقصانات ہوئے غلط پالیسیوں سے یہاں امن قائم نہیں ہو رہا اور ہم دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پولیس پر 9 مئی سے متعلق دباؤ ڈالا جا رہا ہے، پولیس کو سیاست میں مت گھ...
معرکہ حق میں شاندار فتح سے کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا میں اجاگر ہوا،وزیراعظم جلد کشمیر کی آزادی ممکن ہوگی ، کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی کٹھ پتلیوں کا حال انڈین طیاروں کی طرح ہوگا، معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکی...
آزادی اظہاررائے کی آڑ میںعوام کو تکلیف پہنچانے نہیںدیں گے،سیدمراد علی شاہ احتجاج کیلئے کئی مقامات ہیں، مرکزی سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا جاسکتا، میڈیا سے گفتگو وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہر شخص کو احتجاج اور جلسے جلوسوں کی اجازت ہے لیکن آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ک...
کسی کو بھی کراچی بند کرنے کی اجازت نہیں، شہر قائد ملک کا معاشی مرکز ہے اس کا پہیہ چلتا ہے تو ملک چلتا ہے،ضیا لنجار پیر محمد شاہ پر لگے الزامات کی انکوائری جاری ہے، رپورٹ آنے سے پہلے کچھ کہنا مناسب نہیں ہے،میڈیا سے گفتگو وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (...
ملک بھر میںکشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کا عہد، شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے مختلف مقامات پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی پاکستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جدوجہد آزادی میں مصروف ...
پاکستان اور جموں وکشمیر کے اٹوٹ رشتے کی تجدید، دنیا کشمیریوں کی پکار سنے گی پاکستان اور آزاد کشمیر میںجوش و خروش سے جلسے ، جلوسوں ، ریلیوں کا انعقادکیا جائیگا پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور دنیا بھر میںآج یوم یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا جائے گا جسکا مقصد بھارتی ظلم ستم...
ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، مولانا عبدالغفور حیدری 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ، عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے،بات چیت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت...
آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں پھلوں کی 2۔28 اور مصالحہ جات کی 2 فیصدقیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا رمضان المبارک کی آمدسے قبل مہنگائی میں اضافہ، آٹا، چکن، مصالحے،بیکری آئٹمز، دودھ سمیت بیشتر اشیاء مزید مہنگی کر دی گئیں۔ تفصیلات...