... loading ...
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ افغان حکومت تمام علاقوں اور نسلوں کی نمائندگی پر مشتمل ہے، اس لیے دنیا کو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔ افغان حکومت تمام علاقوں اور نسلوں کی نمائندگی پر مشتمل ہے، اس لیے دنیا کو اسے تسلیم کرنا چاہیے۔ افغان حکومت دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات میں آگے بڑھ رہی ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مستقبل میں مزید مضبوط ہوں گے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں امیر خان متقی نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان میں دونوں فریقین کی خواہش پر ثالث کے طور پر کام کر رہے ہیں۔امیر خان متقی نے کہا کہ دونوں فریق اب تک کسی سمجھوتے پر نہیں پہنچے ہیں لیکن اس عمل کا اچھا آغاز ہوا ہے، جس کے نتیجے میں ایک ماہ کی جنگ بندی کا اعلان ہوا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عمل کو مستقبل میں کسی قسم کی رکاوٹوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان تعلقات بہتر ہوں گے۔قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ داعش افغانستان کے لیے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم طالبان کی حکومت نے اسے ملک کے ایک بڑے حصے سے ختم کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے ان علاقوں کو داعش کی موجودگی سے پاک کر دیا ہے، جہاں وہ موجود تھے جہاں کابل کی سابق حکومت تھی۔امیر خان متقی نے کہا کہ طالبان کے کنٹرول کے بعد داعش نے مخصوص علاقوں میں جمع ہونا شروع کر دیا تھا لیکن طالبان کی حکومت نے انہیں کنٹرول کرنے اور انہیں مخصوص علاقوں تک محدود کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے۔انہوں نے کہا کہ مساجد جیسی جگہوں پر دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں، جو دنیا میں کہیں بھی ہو سکتے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر افغان عہدیدار نے کہا کہ افغانستان بھارت سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ افغانستان کا کسی دوسرے ملک کے ساتھ تنازع ہو یا ایسے چیلنجز پیدا ہوں جن سے ہماری قوم متاثر ہو، اس لیے ہم اس معاملے پر کام جاری رکھیں گے۔ بھارت کے ساتھ افغانستان کے قریبی تعلقات پر چین یا پاکستان کی طرف سے ردعمل آیا ہے؟ امیر خان متقی نے ماسکو میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ جب ہم نے ماسکو کانفرنس میں شرکت کی تو بھارت، پاکستان اور کئی دیگر ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے، ہماری مثبت بات چیت ہوئی اور امید ہے کہ کسی ملک کی مخالفت نہیں کریں گے۔افغان عہدیدار نے اس تاثر کو بھی زائل کیا کہ خواتین کو مختلف شعبوں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت کے شعبے میں 100 فیصد شرکت کی اجازت ہے، وہ تعلیم کے شعبے میں بھی پڑھا رہی ہیں، وہ ان شعبوں میں سے ہر ایک میں کام کر رہی ہیں جہاں ان کی ضرورت ہے۔امیر خان متقی نے کہا کہ ہماری ایسی کوئی پالیسی نہیں ہے کہ خواتین کو کسی بھی شعبے میں ان کے حقوق سے محروم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کی حکومت نے سابقہ حکومت میں کام کرنے والی کسی خاتون کو برطرف نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی تنخواہوں کے ساتھ تعلیم اور روزگار کے مواقع بھی متاثر نہیں ہوئے۔
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...
دفاعی بجٹ 17.6فیصد اضافے کے بعد3؍ہزار 10؍ارب 90 کروڑ مختص، حکومت کے کل اخراجات میں سے 8,054ارب روپے صرف مارک اپ کی ادائیگی کے لیے مختص،جائیداد کی فروخت پر ٹیکس کی شرح میں کمی حکومت کے کل اخراجات کا تخمینہ 18,771 ارب روپے ،سول انتظامیہ کے اخراجات کے لیے 1,07...
پرانے منصوبوں میں پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے 10ارب اور کراچی اربن انفرا اسٹرکچر کے لئے 7ارب 50کروڑ روپے مختص، حیدرآباد سکھر موٹر وے پر 30ارب روپے خرچ ہونگے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی کوئٹہ چمن روڈ کے لئے 3؍ارب روپے رکھے گئے ، کراچی گرین لائن کے لئے تقری...
یہ ن لیگ کا بجٹ ہے جس میں غریب کو صرف ٹکڑے جبکہ امیر کو ریلیف دیا گیا ہے بجٹ ایماندار ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے پر مبنی ہے، شیخ وقاص اکرم کی گفتگو پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کو مسترد کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس ...
ناگا قبیلیکے 6افراد کی لاشیں برآمد ، ڈپٹی وزیراعلیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ "انڈیا نیوز نی...
حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچائے گی ، وزیراعظم حکومت اب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے قابل ہوئی ہے، بیان جاری وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوامی ریلیف، معاشی ترقی اور خوشحالی کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معاشی استحکام کے ثمرات براہ...
مہنگائی بتدریج کم ہوئی، شرحِ نمو 3۔7 فیصد تک پہنچ گئی، پچھلے 4 سال کی سب سے بہترین معاشی ترقی، تجارتی غیر یقینی کے بعد پھر سیلاب آیا، مارچ میں خطے میں عدم استحکام ہوا، وفاقی وزیر خزانہ تمام چیلنجز سے درست نبردآزما ہوئے،مالی سال کے دوران 3 بڑے چیلنجز سے کامیابی سے نمٹا گیا،اکنا...
امریکا مستقبل میں خارگ جزیرے سمیت ایران کے اہم تیل اور گیس کے انفراسٹرکچر پر قبضہ کرکے ان کی توانائی منڈیوں کا مکمل کنٹرول سنبھال لے گا، پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان یہ حکمت عملی اسی طرز پر ہوگی جس طرح امریکا نے وینزویلا میں توانائی کے شعبے سے متعلق اقدامات کیے تھے، اامریکا...
منصوبہ اپنی تکمیل کے بعد روزانہ تین لاکھ تک مسافروں کو سفری سہولت فراہم کرے گا 21 کلومیٹر طویل مخصوص بی آر ٹی کوریڈور داؤد چورنگی سے نمائش تک قائم کیا جائے گا کراچی کے یلو لائن بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کے لئے 256 الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی جبکہ منصوبہ اپنی تکمیل ک...