... loading ...
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)نے کراچی میں ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنے مالک کے جعلی دستخط کر کے کروڑوں روپے ہڑپ کر لینے والے ملازم کو گرفتار کر لیاہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق دھاگے کے کاروبار سے منسلک تاجر محمد عمران نے 16 جنوری 2020 کو تحریری شکایت جمع کرائی کہ اس کے اکائونٹنٹ سید عبدالحسیب نے جعلی دستخط کر کے اس کے اکائونٹ سے کروڑوں روپے اپنے کھاتے میں منتقل کیے ہیں۔درخواست گزار کے مطابق اس نے اپنے اکائونٹنٹ کو رنگے ہاتھ پکڑا اور اس نے جعلی دستخط کر کے8 لاکھ روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے لیکن جب اس نے اپنا بینک اسٹیٹمنٹ نکلوایا تو پتہ چلا کہ اس کے اکائونٹ سے 2 کروڑ 66 لاکھ روپے غائب ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق ملزم منظر عام سے غائب ہو چکا ہے، اسے گرفتار کر کے اس کی رقم برآمد کروائی جائے۔ایف آئی اے نے انکوائری شروع کی تو پتہ چلا کہ درخواست گزار کا آئی آئی چندیگر روڈ پر واقع ایک نجی بینک برانچ میں اکاؤنٹ ہے اور دستخط کی اتھارٹی بھی صرف درخواست گزار کی ہی ہے اور اسی اکائونٹ سے 2 کروڑ 66 لاکھ روپے ملزم کے اکائونٹ میں منتقل ہوئے۔دوران تحقیقات یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزم نے نجی بینک انتظامیہ سے مل کر درخواست گزار کے بینک اکاؤنٹ میں رقم کی آمد اور منتقلی پر بینک کی جانب سے شروع کی جانے والی ایس ایم اسی سروس بند کروائی۔ درخواست گزار نے ملزم کو سال 2009 میں اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ بھرتی کیا تھا اور سال 2017 میں ملزم کو ترقی دے کر اکاؤنٹنٹ کے عہدے پر تعینات کرتے ہوئے کمپنی کے مالی معاملات ملزم کو سپرد کر دیے تھے،سال 2019 میں ملزم نے نجی بینک ملازمین علی سرفراز زیدی اور محمد انور کی مدد سے درخواست گزار کے نام پر اس کے اکاؤنٹ کی چیک بک نکلوائی۔ دوران تحقیقات نجی بینک سے حاصل ہونے والے ریکارڈ کے مطابق ملزم عبدالحسیب نے بینک ملازمین علی سرفراز زیدی، محمد انور، خرم عارف اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر درخواست گزار کے اکاؤنٹ سے جعلی دستخط کے ذریعے مذکورہ رقم نکلوائی۔رقم ملزم سید عبدالحسیب، اس کی اہلیہ مدیحا اور قریبی رشتہ دار خرم عارف کے بینک اکاؤنٹس می منتقل کی گئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق نجی بینک سے حاصل ہونے والے چیک، جن پر مشتبہ طور پر جعلی دستخط کر کے رقم نکلوائی گئی، کو فرانزک معائنے کے لیے اسلام آباد بھیجا گیا اور ایکسپرٹ رائے کے مطابق بھیجے گئے 54 چیک پر درخواست گزار کے نہیں بلکہ جعلی دستخط پائے گئے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سید عبدالحسیب کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...
تین دہشت گرد ایک گاڑی میں سوار ہو کر رینجرز ہیڈکوارٹر کے مرکزی گیٹ سے ٹکرا گئے اور اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کیا،بلاک 5میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں،عینی شاہدین وزیراعلی سندھ کاواقعے کا فوری نوٹس ، اعلی پولیس حکام سے تفصیلی رپورٹ طلب اور حملے کے تمام پہلوئوں کی مکمل تحقیق...
ڈیزل پر لیوی میں 6روپے 57پیسے جبکہ پیٹرول پر 39پیسے فی لیٹر اضافہ مٹی کے تیل پر لیوی کی شرح 20روپے 36پیسے فی لیٹر پر برقرار، ذرائع تیل کی عالمی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف نہیں دیا بلکہ اس کے برعکس لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی...
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، آئی ای ڈیز اور موٹرسائیکلیں برآمد سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں خاران اور مستونگ میں کارروائیاں ،آئی ایس پی آر بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ...
پاکستان دنیا میں پیس میکر بن چکا، اب معاشی قوت بننا ہمارا ہدف ہے‘ آج دنیا پاکستان کو دہشت گردی کے بجائے امن، استحکام اور تعمیری کردار کی علامت کے طور پر دیکھ رہی ہے، اسحاق ڈار اللہ تعالی نے پاکستان کو دنیا میں منفرد مقام عطاء کیا ، پوری قوم اس پر شکر گزار ہے ، وزیراعظم اور فیلڈ ...
بلاول بھٹو کا مطالبہ درست، کراچی بلدیاتی انتخابات کی طرز پر الیکشن کروانے سے بہتر انتخابات نہ کروانا ہوگا کوئی تفصیل جاننا چاہتا ہیں توحافظ نعیم یا خالد مقبول سے پوچھ لیں،بلاول کے بیان پر جواب مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کا بلدیاتی انتخابات ت...
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے والی ن لیگ کراچی کے جمہوری عمل اور بلدیاتی نظام پر تنقید کر رہی ہے پہلے پنجاب کے عوام کو ان کا آئینی حق دے،پھر دوسرے صوبوں کے نظام پر تنقید کریسعد رفیق کے بیان پر ردعمل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر سندھ ...
سلامتی کونسل کی قراردادوں پر غیر جانبدارانہ اور بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر غور سلامتی کونسل کی قراردادیں محض سفارشات نہیں قانونی ذمہ داری ہیں، پاکستانی مستقل مندوب پاکستان نے کشمیر اور فلسطین کے حل طلب تنازعات کو عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔پاکستان اورچی...
وزیراعظم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کیں تو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے رونا گانا شروع کر دیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا 104ارب نقصان کادعوی کر دیا پاکستان میں مہنگے تیل پر اربوں روپے منافع کمانے والی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا رونا دھونا جار...