... loading ...
عالمی شہرت یافتہ ممتاز قانون دان اور پہلے مسلم کوئنز کونسل بیرسٹر صبغت اللہ قادری کا انتقال ہو گیا۔ وہ گزشتہ دو سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔میڈیار پورٹ کے مطابق بیرسٹر صبغت اللہ قادری کو کینسر کے علاوہ ، پھیپھڑوں اور دل کے عارضے بھی لاحق تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں اہلیہ کریتا قادری، بیٹا صداقت قادری اور بیٹی ماریہ قادری کے علاوہ دو پوتے پوتیوں کو بھی سوگوار چھوڑا ہے۔مرحوم نے وکلا برادری کی پوری ایک نسل کی تربیت کی، برطانیہ میں نسلی اقلیتوں کے لیے ان کا تعاون ہمیشہ موجود رہا، برطانیہ میں وہ شہری حقوق، امیگریشن قوانین اور نسلی تعلقات کے حوالے سے سند کا درجہ رکھتے تھے۔بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے ہمیشہ نسل پرستی، ناانصافی اور عدم مساوات کے خلاف مہم چلائی، وہ ظلم کے خلاف ایک توانا آواز کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔شہر قائد کراچی سے بیرسٹر صبغت اللہ قادری نے ایک طالبعلم رہنما کے طور پر اپنی سیاسی و سماجی زندگی کا آغاز کیا۔ جنرل ایوب خان اور جنرل ضیاالحق کے خلاف انہوں نے مؤثر آواز بلند کی۔ وہ کراچی اسٹوڈنٹس یونین کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اور پاکستان میں مارشل لا کی مخالفت کرنے پر گرفتار ہوئے، جنرل ضیاء الحق کی حکومت کی مخالفت کرنے پر انہوں نے سات ماہ تک قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں۔ سیاہ وکلاء کی سوسائٹی کے سابق چیئرمین سبغت قادری کیو سی کو 1969 میں بار میں بلایا گیا تھا۔ انہیں 1989 میں ملکہ کا وکیل مقرر کیا گیا تھا اور وہ آنر ایبل سوسائٹی آف دی انر ٹیمپل کے بینچر بھی تھے۔بیرسٹر صبغت اللہ قادری پاکستان کے سیاسی اور قانونی امور میں پوری طرح سرگرم رہے، وہ پاکستان میں وکلا کمیٹی برائے انسانی حقوق کے چیئرمین رہے اور متعدد اعلیٰ حکومتی و سیاسی شخصیات نے متعدد مرتبہ ان سے اہم امور پر رہنمائی لی۔مرحوم بیرسٹر صبغت اللہ قادری کو 2008 میں سوسائٹی آف ایشین لائرز نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ بھی دیا تھا۔ انہوں نے اپنی یادداشتوں پر مشتمل خود نوشت سوانح حیات بھی تحریر کی تھی۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...